جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

گانگولی نے عاقب نبی کی جم کر تعریف کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-28
in کھیل
A A
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

نئی دہلی، 27 فروری (یو این آئی) ہندوستان کے سابق کپتان سوربھ گانگولی نے رنجی ٹرافی میں جموں و کشمیر کی مہم اور تیز گیند باز عاقب نبی کی جم کر تعریف کی ہے، اور قومی ٹیم میں سلیکشن کے لیے اس نوجوان کھلاڑی کی بھرپور حمایت کی ہے۔
گانگولی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر بی سی سی آئی اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا، "جموں و کشمیر نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ محنت اور ارادہ کیا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اپنے خطے کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ مشکل حالات انسان کو مضبوط بناتے ہیں۔ عاقب نبی قومی ٹیم کی طرف بڑھ رہے ہیں… ان کا سفر گرمیوں میں انگلینڈ کے دورے سے شروع ہونا چاہیے۔”
عاقب نبی موجودہ رنجی ٹرافی 2025-26 کے سب سے شاندار کھلاڑی ثابت ہوئے ہیں۔ وہ 10 میچوں میں 12.56 کی زبردست اوسط سے 60 وکٹیں لے کر سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیند باز بن گئے ہیں، جس میں سات بار اننگز میں پانچ وکٹیں لینا بھی شامل ہے۔
ہوبلی میں کرناٹک کے خلاف فائنل میں نبی نے ایک اور اہم اسپیل کیا اور پہلی اننگز میں 54 رن دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی اس بہترین گیند بازی کی بدولت آٹھ بار کی چیمپیئن ٹیم 293 رن پر آل آؤٹ ہو گئی، جبکہ جموں و کشمیر نے 584 رن کا بڑا اسکور بنایا تھا۔
چوتھے دن پانچ وکٹ پر 220 رن سے آگے بڑھتے ہوئے کرناٹک نے اپنی آخری پانچ وکٹیں محض 73 رن پر گنوا دیں۔ عاقب نبی نے ان کے ٹاپ اسکورر میانک اگروال (160) کو آؤٹ کیا اور پھر شیکھر شیٹی کی وکٹ بھی حاصل کی، جس سے جموں و کشمیر نے پہلی اننگز میں 291 رن کی بڑی برتری حاصل کر کے خطاب پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر یونیورسٹی کانووکیشن سے نائب صدر کا خطاب

Next Post

تلک ورما کی جارحانہ اننگز، ٹیم کو ملی نئی رفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل
کھیل

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

2026-09-11
مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں
کھیل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

2026-09-11
ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن
کھیل

ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن

2026-09-11
کھیل

بمراہ فٹ، ہرشیت کی جگہ یش ٹھاکر ہندوستانی ٹی-20 ٹیم میں شامل

2026-09-11
کھیل

پاکستان انڈر 19 ٹیم کو پناہ گزین سمجھ کر انگلینڈ میں احتجاج

2026-09-11
کھیل

میرا آندریوا کو شکست دے کر کوکو گاف یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں

2026-09-11
فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
کھیل

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

2026-09-10
انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں
کھیل

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

2026-09-10
Next Post
تلک ورما کی جارحانہ اننگز، ٹیم کو ملی نئی رفتار

تلک ورما کی جارحانہ اننگز، ٹیم کو ملی نئی رفتار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.