جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ای ڈی نے منی لانڈرنگ معاملے میں ناگپور میں تین کروڑ سے زائد کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-27
in قومی خبریں
A A
بینک منی لانڈرنگ کیس:ای ڈی کے سرینگر میں۶مقامات پر چھاپے

Enforce

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

ئی دہلی، 26 فروری (یواین آئی) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت ایک معاملے میں 3.35 کروڑ روپے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کر لی ہے۔
ای ڈی کے ناگپور سب ریجنل آفس نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ سچن شتروگھن پانڈے اور ان کے اہل خانہ کی قرق کی گئی جائیدادوں میں تین تجارتی دکانیں اور دو پلاٹ شامل ہیں، جن کا کل رقبہ 10.37 ایکڑ ہے۔
پی ایم ایل اے کے تحت یہ تحقیقات ناگپور کے دھنتولی اور سیتا بلڈی پولیس اسٹیشنوں میں درج ایف آئی آرز کی بنیاد پر شروع کی گئی تھیں، جن میں سچن شتروگھن پانڈے اور ان کے ساتھیوں پر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔ تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا کہ سچن پانڈے اور ان کی اہلیہ خوشی پانڈے نے ناگپور کی دو جائیدادوں میں کوئی حصہ نہ ہونے کے باوجود، انہیں 2.5 کروڑ روپے میں فروخت کرنے کا جھوٹا معاہدہ کیا اور شکایت کنندہ امت کوٹھاری سے 2.2 کروڑ روپے نقد وصول کر لیے۔ بعد ازاں ملزمان نے رقم واپس کرنے کا وعدہ کیا لیکن وہ اس پر عمل کرنے میں ناکام رہے اور رقم کا ذاتی مفاد کے لیے غلط استعمال کیا۔
تحقیقات میں مزید پتہ چلا کہ پانڈے اور ان کے ساتھیوں نے چندر پرکاش وادھوانی کو ان کی کمپنی ‘لوفٹ انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ’ کے ذریعے ایک غیر ملکی ادارے سے 18 کروڑ روپے کا قرض دلوانے کا جھانسہ دیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے مبینہ طور پر 1.2 کروڑ روپے نقد وصول کیے، لیکن نہ تو قرض دلوایا اور نہ ہی رقم واپس کی۔
پی ایم ایل اے کے تحت تحقیقات میں یہ ثابت ہوا ہے کہ مرکزی ملزم پانڈے ایک عادی مجرم ہے، جس نے نہ صرف موجودہ کیس کے شکایت کنندہ بلکہ کئی دیگر افراد کو بھی مختلف جھوٹے وعدوں کے ذریعے دھوکہ دیا ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ حاصل شدہ رقم جزوی طور پر ان کے، ان کے خاندان اور متعلقہ اداروں کے بینک کھاتوں میں رکھی گئی تھی۔ کل رقم میں سے 90 لاکھ روپے مبینہ طور پر فلیٹس کی خریداری، 20 لاکھ روپے ایک ساتھی کے کھاتے میں منتقلی اور 70 لاکھ روپے ذاتی اخراجات کے لیے استعمال کیے گئے تھے۔ ای ڈی نے یہ بھی بتایا کہ رقم کا ایک حصہ بیرون ملک طبی علاج اور مزید جائیدادیں حاصل کرنے کے لیے بھی استعمال کیا گیا۔
معاملے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نہرو نے کئی بار ملک کے مفادات سے سمجھوتہ کیا: بی جے پی

Next Post

مودی کا یاد واشیم کا دورہ‘ہولوکاسٹ کے متاثرین کو خراج عقیدت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی
قومی خبریں

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

2026-09-11
ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او
قومی خبریں

ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او

2026-09-11
ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ
قومی خبریں

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

2026-09-11
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی
قومی خبریں

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

2026-09-11
قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن
قومی خبریں

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

2026-09-11
قومی خبریں

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

2026-09-11
قومی خبریں

راج ناتھ کا سری لنکا سے سمندری تعاون بڑھانے کا مطالبہ

2026-09-11
Next Post
دفعہ ۳۷۰ کشمیر کے لوگوں کا ایجنڈا نہیں بلکہ کچھ خاندانوں کا تھا:مودی

مودی کا یاد واشیم کا دورہ‘ہولوکاسٹ کے متاثرین کو خراج عقیدت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.