منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

شہر خاص کی خستہ حال سڑکیں: کشادگی میں دہائیوں کی تاخیر کا اعتراف 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-19
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
شہر خاص کی خستہ حال سڑکیں: کشادگی میں دہائیوں کی تاخیر کا اعتراف 
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

جموں: سری نگر کے پائین شہر کی خستہ حال سڑکوں کے حوالے سے اسمبلی میں اٹھائے گئے سوال کے جواب میں حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ شہر کے پائین علاقاے کی رابطہ راستے، جن میں نوشہرہ‘صورہ روڈ، سعیدہ کدل،عشائی باغ، دیوی آنگن،حول، علمگیری بازار اور مرزا کامل چوک شامل ہیں، کئی دہائیوں کے بعد بھی کشادہ نہیں ہو سکے اور محدود رائٹ آف وے کے باعث ٹریفک کا بہاؤ مسلسل متاثر ہو رہا ہے۔
    حکومت نے تسلیم کیا کہ ان پرانی الائنمنٹس کو اُس وقت تیار کیا گیا تھا جب نہ ٹریفک موجودہ سطح پر تھا اور نہ شہری آبادی اتنی زیادہ تھی۔ شہری تجارتی سرگرمیوں میں اضافے، رہائشی پھیلاؤ اور گاڑیوں کی تعداد بڑھنے سے صورتحال مزید سنگین ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں ٹریفک جام، حادثات کے خدشات اور ایمبولنس و فائر سروس جیسے ہنگامی معاملات میں مشکلات بڑھ گئی ہیں۔
    سرکار نے بتایا کہ مذکورہ اہم راہداریوں کی بہتری، کشادگی اور ری ڈیزائننگ کے لیے ابتدائی جائزے مکمل کیے جا چکے ہیں، تاہم جامع توسیع کے لیے بڑے پیمانے پر اراضی کے حصول، تجاوزات کی برطرفی، یوٹیلٹی سروسز کی منتقلی اور بین المحکمہ تعاون درکار ہے۔ کئی اہم مقامات پر زمین کے حصول کا عمل عدالتی معاملات کی وجہ سے التوا میں ہے، جس سے مجموعی پیش رفت متاثر ہوئی ہے۔
    نوشہرہ سے صورہ روڈ کے حوالے سے حکومت نے بتایا کہ یہ حصہ پہلے سے منظور شدہ روڈ وائیڈننگ پروگرام کا حصہ ہے۔ نلبل برج کے نزدیک موجود ڈھانچے حاصل کیے جا چکے ہیں جبکہ باقی اراضی و ڈھانچوں کا حصول ہائی لیول کمیٹی میں مذاکرات اور زیرِ التوا عدالتی فیصلوں کے بعد عمل میں لایا جائے گا۔
    سعیدہ کدل عشائی باغ روڈ کی کشادگی کے لیے تقریباً 1.75 کلو میٹر حصے کا سروے جاری ہے، جس کے تحت سڑک کو موجودہ 7.5 میٹر سے بڑھا کر۲۱میٹر تک کرنے کی تجویز ہے۔ سرکار نے کہا کہ ڈی پی آر سروے مکمل ہونے کے بعد جمع کی جائے گی۔
    دیوی آنگن،حول روڈ کی کشادگی کے لیے چیف انجینئر آر اینڈ بی نے 31.25 کروڑ روپے کی لاگت کا ابتدائی منصوبہ تیار کیا ہے، جس میں۳۰کروڑ روپے اراضی کے حصول اور یوٹیلٹی شفٹنگ پر خرچ ہوں گے۔ منصوبہ فنڈز دستیابی کے بعد ہی شروع ہوگا۔
    علمگیری بازار چوک کی ری ڈیزائننگ اور۵ ڈھانچوں کے حصول کا منصوبہ سال۲۰۲۵۔۲۶کے تحت منظور کیا گیا ہے جس پر 3.35 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ ڈی پی آر تکنیکی منظوری کے مراحل میں ہے۔
    مرزا کامل صاحب چوک کی جدید طرز پر ری ڈیزائننگ بھی اسی مالی سال میں 1.35 کروڑ روپے کی لاگت سے منظور کی گئی ہے۔
    حکومت نے کہا کہ وہ ڈاؤن ٹاؤن کی ٹریفک صورتحال اور ایمرجنسی سروسز کی مشکلات سے بخوبی واقف ہے۔ اس لیے سڑکوں کی بہتری، مضبوطی، ڈرینیج اصلاح اور چوکوں کی ری ماڈلنگ کے کام مرحلہ وار اور ترجیحی بنیادوں پر انجام دیے جا رہے ہیں۔ ترجیحات کا تعین ٹریفک دباؤ، زمینی دستیابی، عوامی سلامتی اور مالی وسائل کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے۔
    سرکار کے مطابق شہری نقل و حرکت، اسمارٹ انفراسٹرکچر اور مجموعی شہری سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے متعلقہ محکموں کی ہم آہنگی کے ساتھ متعدد منصوبے زیرِ عمل ہیں، جن کا مقصد ڈاؤن ٹاؤن میں ایمرجنسی رسپانس اور روزمرہ ٹریفک کو بہتر بنانا ہے۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں میں فرار گینگسٹر کی تلاش تیز، پانچ مشتبہ افراد گرفتار

Next Post

 سیب، زعفران اور دیگر فصلوں کے لیے نئی انشورنس اسکیم حتمی مرحلے میں داخل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
 سیب، زعفران اور دیگر فصلوں کے لیے نئی انشورنس اسکیم حتمی مرحلے میں داخل

 سیب، زعفران اور دیگر فصلوں کے لیے نئی انشورنس اسکیم حتمی مرحلے میں داخل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.