منگل, جولائی 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

وسطی سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، کم از کم 28 افراد جاں بحق

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-18
in عالمی خبریں
A A
پلوامہ کے لاپتہ سبکدوش سرکاری ملازم کی لاش چوبیس روز بعد بر آمد

dead

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

خرطوم، 14 فروری (یو این آئی) سوڈان کے وسطی علاقے میں ایک مصروف بازار پر ڈرون حملے کے نتیجے میں کم از کم 28 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ انسانی حقوق کی تنظیم ایمرجینسی لائرز نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ حملہ شمالی کردفان کے علاقے سوداری کے قریب الصفیہ مارکیٹ میں کیا گیا، جہاں اس وقت بڑی تعداد میں عام شہری موجود تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں۔ تنظیم کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد ابتدائی ہے اور اس میں اضافے کا خدشہ موجود ہے۔
یہ علاقہ اس وقت سوڈانی فوج اور نیم فوجی فورس آر ایس ایف کے درمیان شدید جھڑپوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اپریل 2023 سے جاری اس خانہ جنگی میں دونوں فریق ایک دوسرے پر فضائی حملے کرتے رہے ہیں۔
سوداری شمالی کردفان کا ایک دور افتادہ قصبہ ہے جو ریاستی دارالحکومت الابیض سے تقریباً 230 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے۔ کردفان کا علاقہ مشرق سے مغرب تک پھیلے اہم زمینی راستے کے باعث اس تنازع میں کلیدی اہمیت اختیار کر چکا ہے، جو دارفور کو خرطوم سے ملاتا ہے۔
گزشتہ ہفتے بھی ایک اسکول پر حملے میں دو بچے ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے، جبکہ ایک اور واقعے میں اقوام متحدہ کے امدادی گودام کو شدید نقصان پہنچا تھا۔
اپریل 2023 سے جاری اس جنگ میں دسیوں ہزار افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور تقریباً ایک کروڑ دس لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں، جس کے باعث سوڈان دنیا کے سنگین ترین انسانی بحرانوں میں شمار ہو رہا ہے۔ ملک عملاً دو حصوں میں منقسم ہے، جہاں فوج وسطی، شمالی اور مشرقی علاقوں پر قابض ہے جبکہ آر ایس ایف مغربی اور بعض جنوبی علاقوں پر کنٹرول رکھتی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

رنجی ٹرافی سیمی فائنل:عاقب نبی نے تباہی پھیر دی، بنگال 99 رنز پر ڈھیر، جموں و کشمیر فائنل کے قریب

Next Post

بنگلہ دیش کے معاشی محاذ پر ہندوستان کی شمالی مشرقی سات ریاستوں کا اہم کردار : محمد یونس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
Next Post
بنگلہ دیش میں ساحل پر عید منانے والے سینکڑوں روہنگیا مہاجرین گرفتار

بنگلہ دیش کے معاشی محاذ پر ہندوستان کی شمالی مشرقی سات ریاستوں کا اہم کردار : محمد یونس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.