بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

عارضی ملازموں کو وزیر اعلیٰ کے وعدے پر یقین کرنا چاہئے:سرکار 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-13
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

جموں: جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری کا کہنا ہے کہ عارضی ملازموں کو وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے اسمبلی میں ان کے مسئلے کو اسی سال حل کرنے کے وعدہ پر یقین کرنا چاہئے۔
    چودھری نے کہا کہ عارضی ملازموں کے کچھ لیڈر اس معاملے پر سیاست کررہے ہیں جس سے ملازموں کو دور رہنا چاہئے۔
    نائب وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
    عارضی ملازموں کے احتجاج کے متعلق پوچھے جانے پر انہوں نے کہا’’وزیر اعلیٰ نے جب اسمبلی میں کہا کہ عارضی ملازموں کے مسئلے کو اسی سال مرحلہ وار طریقے سے حل کیا جائے گا تو اب اس پر اور بحث نہیں ہونی چاہئے‘‘۔
    ان کا کہناتھا’’عارضی ملازموں کے کچھ لیڈر ہیں، جن کو شاید کسی پارٹی میں شامل ہونا ہے، اس پر سیاست کر رہے ہیں، ملازموں کو اس سے دور رہنا چاہئے اور وزیر اعلیٰ کے وعدے پر یقین کرنا چاہئے‘‘۔
    اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سنیل شرما کے خصوصی درجے سے متعلق ایک بیان کے بارے میں نائب وزیر اعلیٰ نے کہا’’سنیل شرما سے کہا جائے کہ آسام میں خصوصی درجہ ہے یا نہیں‘‘۔
    اس دوران یوتھ سروس اور سپورٹس کے وزیر ستیش شرما کا کہنا ہے کہ عارضی ملازموں کا مسئلہ مرحلہ وار طریقے سے حل کیا جاے گا۔
    انہوںنے کہا’’مجھے عارضی ملازموں کا سب سے زیادہ درد ہے کیونکہ میرے والد نے سب سے زیادہ عارضی ملازم لگائے ہیں‘‘۔
    موصوف وزیر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دینے کے دوران کیا۔
    عارضی ملازموں کی مستقلی کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا’’عارضی ملازموں کے لئے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اسمبلی میں کہا کہ ان کو مرحلہ وار طریقے سے مستقل کیا جائے گا، مجھے عارضی ملازموں کا سب سے زیادہ درد ہے کیوںکہ میرے والد نے سب سے زیادہ ۶ہزار عارضی ملازم لگائے ہیں‘‘۔
    کشمیری پنڈتوں کی واپسی کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا’’کشمیری پنڈت ہمارے اپنے لوگ ہیں ہم چاہتے ہیں کہ وہ واپس آئیں، اچھے طریقے سے واپس آئیں، ہمیں پاکستان کی چالوں میں نہیں آنا چاہئے بلکہ مل کر ملک کو متحد کرنا چاہئے‘‘۔
    ایک سوال کے جواب میں شرما نے کہا’’مجھے لگتا ہے کہ ریاستی درجہ ہم سے جلد بازی میں چھین لیا گیا اب وہ واپس کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ اس کے لئے ایک بہانہ ڈھونڈتے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا’’ہمیں لوگوں کی خدمت کے لئے چنا گیا ہے جو لوگ چاہتے ہیں وہ کیا جائے گا۔‘‘
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی میں۲۴فروری تک موسم میں بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں

Next Post

’قومی زعفراب مشن  کے بعد زعفران کی پیداوار میں اضافہ ہوا ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
’قومی زعفراب مشن  کے بعد زعفران کی پیداوار میں اضافہ ہوا ‘

’قومی زعفراب مشن  کے بعد زعفران کی پیداوار میں اضافہ ہوا ‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.