جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وزیر داخلہ کا جموں میں جموںکشمیر کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ

امیت شاہ کا جموں صوبے کے سرحدی علاقوں کا بھی دورہ‘جوانوں سے بات  

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-07
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
وزیر داخلہ کا جموں میں جموںکشمیر کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ

The Union Minister for Home Affairs and Cooperation, Shri Amit Shah visits ‘Gurnam’ and ‘Bobiya’ BOPs, located on the India-Pakistan border, during the second day of his Jammu visit on February 06, 2026.

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

جموں: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو جموں میں اعلیٰ سطحی سکیورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کی جس میں آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی سمیت فوج، پولیس اور خفیہ اداروں کے سینئر افسران شریک ہوئے۔
اجلاس میں جموں و کشمیر کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
یہ اجلاس حالیہ انسداد دہشت گردی کارروائیوں کے پس منظر میں منعقد ہوا جن میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کٹھوعہ، ادھم پور اور کشتواڑ اضلاع میں متعدد جھڑپوں کے بعد جیشِ محمد سے وابستہ چار پاکستانی دہشت گرد مارے گئے۔
یہ ایک ماہ کے اندر وزیر داخلہ کا دوسرا سکیورٹی جائزہ اجلاس ہے۔ اس سے قبل۸جنوری کو دہلی میں ہونے والے اجلاس میں دہشت گردی کے ڈھانچے اور مالی معاونت کے خلاف کارروائیاں مشن موڈ میں جاری رکھنے اور جموں و کشمیر کو جلد دہشت گردی سے پاک بنانے کے لیے تمام وسائل فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔
اجلاس میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، مرکزی داخلہ سیکریٹری گووند موہن، ناردرن آرمی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پرتک شرما، وائٹ نائٹ کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا، ڈی جی پی نلین پربھات، آئی بی چیف تپن ڈیکا، بی ایس ایف ڈائریکٹر جنرل پروین کمار اور سی آر پی ایف ڈی جی جی پی سنگھ سمیت اعلیٰ فوجی، سول اور خفیہ حکام نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں جاری انسداد دہشت گردی کارروائیوں، دراندازی روکنے کے نظام اور سرحد پار ڈرون سرگرمیوں سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا جبکہ خفیہ اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کی ممکنہ دراندازی کے خدشات پر بھی غور کیا گیا۔
اس سے قبل مرکزی داخلہ سیکریٹری نے بھی۱۴؍اور۱۵جنوری کو اپنے دورے کے دوران یہاں سکیورٹی جائزہ اجلاس منعقد کیا تھا۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو کٹھوعہ کے بین الاقوامی سرحدی علاقوں کا دورہ کرکے بارڈر مینجمنٹ اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
شاہ کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب خطے میں پے در پے دہشت گردانہ کارروائیوں اور دراندازی کی کوششوں نے سیکیورٹی ایجنسیوں کو مزید چوکس کر دیا ہے۔
ہیرا نگر سیکٹر میں واقع گُرنّم اور بوبیا کی اگلی چوکیوں پر پہنچ کر وزیر داخلہ نے بی ایس ایف اہلکاروں سے براہِ راست گفتگو کی، ان کے مسائل سنے اور سرحد کی نگرانی کے حوالے سے عملی بریفنگ حاصل کی۔
جوانوں نے انہیں حالیہ ہفتوں میں سرحد پار سے بڑھتی سرگرمیوں، اسمگلنگ نیٹ ورکس اور دراندازی کے بدلتے طریقوں سے متعلق آگاہ کیا، جبکہ امت شاہ نے انہیں یقین دلایا کہ حکومت بارڈر سیکیورٹی کو ہر سطح پر مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔
وزیر داخلہ جمعرات کی شب جموں پہنچے تھے جہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور بی جے پی کے سینئر رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔
جموں آمد کے فوراً بعد انہیں خطے کی مجموعی صورتحال، حالیہ انکاؤنٹرز اور انٹیلی جنس اطلاعات سے متعلق خفیہ اداروں نے بریف کیا۔
حکام کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں میں کٹھوعہ، ادھم پور اور کشتواڑ میں ہونے والے تقریباً ایک درجن تصادم آرائیوں میں جیشِ محمد کے چار انتہائی تربیت یافتہ پاکستانی دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعد سکیورٹی ایجنسیوں نے سرحدوں اور اندرونی علاقوں دونوں میں کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔
کٹھوعہ میں اپنے دورے کے دوران امت شاہ نے بوبیا میں بی ایس ایف اہلکاروں کے لیے چھ فلاحی اور بنیادی سہولیات سے متعلق منصوبوں کا افتتاح بھی کیا۔ ان منصوبوں کا مقصد سرحدی علاقوں میں تعینات فورسز کی رہائش، صحت، انفراسٹرکچر اور فیلڈ سروسز کو بہتر بنانا ہے تاکہ بارڈر پر تعینات جوانوں کو ہر سطح پر سہولت مل سکے۔
وزیر داخلہ نے اس موقع پر کہا کہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے یہ جوان ہی قوم کے حقیقی محافظ ہیں اور حکومت ان کے لیے تمام ممکنہ وسائل فراہم کرتی رہے گی۔
ہفتے کے روز وزیر داخلہ جموں و کشمیر کی ترقی، بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی، سرحدی علاقوں میں بہبود کے منصوبوں اور سرمایہ کاری کے امکانات سے متعلق ایک جامع اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔ مختلف محکمے انہیں اپنی کارکردگی، جاری منصوبوں اور مستقبل کی ترجیحات سے متعلق تفصیلی رپورٹس پیش کریں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امسال کا بجٹ بھی معاشی اعتبار سے گزشتہ سال کی طرح ہی بنجر:سجاد لون

Next Post

ایک لاکھ۲۷ہزار کروڑ روپے کا بجٹ پیش

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
ایک لاکھ۲۷ہزار کروڑ روپے کا بجٹ پیش

ایک لاکھ۲۷ہزار کروڑ روپے کا بجٹ پیش

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.