جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

 اسمبلی نے ایل جی کے خطاب پر تحریکِ تشکر منظور کر لی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-06
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
سجاد لون کا آرٹیکل 370اور پولیس تصدیق پر اسمبلی سے واک آوٹ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

جموں:جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے جمعرات کو۲ فروری کو پیش کیے گئے لیفٹیننٹ گورنر کے خطاب پر تحریکِ تشکر منظور کر لی۔
تحریک شوکت حسین گنی نے پیش کی جبکہ ڈاکٹر رمیشور سنگھ نے اس کی تائید کی۔
ایوان میں قائد حزب اختلاف سنیل کمار شرما نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ تمام اراکین کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی حکومت سے بڑی توقعات وابستہ ہیں اور ان امیدوں کو سنجیدگی سے پورا کیا جانا چاہیے۔
انجینئر خورشید احمد نے مختلف شعبوں میں حکومت کے ترقیاتی کاموں کو سراہتے ہوئے سیلاب متاثرین کیلئے پانچ مرلہ زمین دینے کا مطالبہ کیا۔
میر سیف اللہ نے حکومتی کامیابیوں کو اجاگر کیا جبکہ راجیو جسروٹیا نے عوامی اہمیت کے مختلف مسائل اٹھائے۔ انہوں نے ڈیلی ویجرز، سیلاب متاثرین کے معاوضے اور اراکین اسمبلی کیلئے فنڈز کی فراہمی کا مسئلہ بھی اٹھایا۔
سجاد غنی لون نے نوجوانوں سے متعلق مسائل، خصوصاً ریزرویشن اور بے روزگاری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوان ان مسائل سے متاثر ہو رہے ہیں۔
نذیر احمد خان (گُریز) نے حکومتی اقدامات کو ترقی کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام نے ملک کی سالمیت کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔
شبیر احمد کلّے نے بجٹ میں باغبانی شعبے کیلئے مزید فنڈز مختص کرنے اور اپنے حلقے کے بالائی علاقوں میں سڑکوں سے برف ہٹانے کا مطالبہ کیا۔
پون کمار گپتا نے بے روزگاری اور سرکاری محکموں میں خالی آسامیوں کو بروقت پُر کرنے کا مسئلہ اٹھایا اور دو اسکل ڈیولپمنٹ مراکز کے قیام اور ڈیلی ویجرز و کنٹریکچول ملازمین کی کم از کم اجرت پر نظرثانی کی اپیل کی۔
تنویـر صادق نے تحریک کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے جموں و کشمیر بھر میں ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے دربار موو کی بحالی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے جموں شہر میں معاشی سرگرمیوں کو تقویت ملی اور اراکین کو فنڈز کی فراہمی میں کوئی امتیاز نہیں برتا گیا۔
طارق حمید قرہ نے نوجوانوں کے فائدے کیلئے ریزرویشن میں معقولیت لانے پر زور دیا جبکہ خورشید احمد شیخ نے کابینہ توسیع اور ہمدردانہ بنیادوں پر تقرریوں کا دیرینہ مطالبہ اٹھایا۔
بلونت سنگھ منکوٹیا اور سجاد غنی لون کی جانب سے پیش کردہ ترامیم کو صوتی ووٹ کے ذریعے مسترد کر دیا گیا جبکہ محمد یوسف راتھر (ترگامی) نے وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی پر اپنی ترمیم واپس لے لی۔بعد ازاں تحریکِ تشکر صوتی ووٹ کے ذریعے منظور کر لی گئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

 چھتہ بل علاقے میں آتشزدگی‘۱۰مکان خاکستر

Next Post

جموں کشمیر میں۲۰۲۴۔۲۰۲۵کے دوران کتے کے کاٹنے کے دو لاکھ سے زائد کیس رپورٹ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
جموں کشمیر میں۲۰۲۴۔۲۰۲۵کے دوران کتے کے کاٹنے کے دو لاکھ سے زائد کیس رپورٹ

جموں کشمیر میں۲۰۲۴۔۲۰۲۵کے دوران کتے کے کاٹنے کے دو لاکھ سے زائد کیس رپورٹ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.