جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

 بسنت گڑھ ادھمپور اور چھاترو کشتواڑ میں فورسز نے تین دہشت گردوں کو ڈھیر کیا

چھاترو اور اس کے آس پاس کے علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کا امکان ہے :فوج 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-05
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
 بسنت گڑھ ادھمپور اور چھاترو کشتواڑ میں فورسز نے تین دہشت گردوں کو ڈھیر کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

جموں: جموں صوبے کے ادھمپور اور کشتواڑ اضلاع میں سکیورٹی فورسز نے تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے ۔حکام کاکہنا ہے کہ کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں انسداد دہشت گردی کا آپریشن اب بھی جاری ہے جہاں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کا امکان ہے ۔
فوج کی وائٹ نائٹ کور نے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا’’جموں و کشمیر پولیس کی طرف سے فراہم کردہ مخصوص انٹلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر ،سی آئی ایف ڈیلٹا، وائٹ نائٹ کور کے دستوں نے جوفر جنگل بسنت گڑھ (جموں وکشمیر) کے عمومی علاقے میں ایک مرکوز مشترکہ انسداد دہشت گردی آپریشن کی منصوبہ بندی کی اور اسے انجام دیا‘‘۔
فوج نے کہا’’یہ کارروائی جموں وکشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے ساتھ قریبی ہم آہنگی کے تحت انجام دی گئی جنہوں نے گھیرائو کو مضبوط بنایا اور موثرعلاقائی نگرانی کو یقینی بنایا تاکہ دہشت گردوں کو فرار ہونے کا کوئی موقع نہ دیا جائے‘‘۔
پوسٹ میں کہاگیا’’گذشتہ روز دہشت گردوں کے ساتھ رابطہ قائم ہوا اور اس کے بعد سے انہیں مسلسل رابطے میں رکھا گیا اور دو دہشت گردوں کو کامیابی کے ساتھ ہلاک کر دیا گیا‘‘۔انہوں نے کہا’’یہ آپریشن بین الادارہ جاتی بے مثال ہم آہنگی، حربی مہارت اور اعلیٰ درجے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظہر رہا‘‘۔
فوج نے پوسٹ میں مزید کہا’’آپریشن کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا اور علاقہ بدستور نگرانی میں ہے۔‘‘
ادھر ضلع کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں بدھ کی شام سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ ہوا۔ معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی فائرنگ میں ایک دہشت گرد مارا گیا جس کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔
دفاعی ذرائع کے مطابق بدھ کی شام تقریباً۵ بجکر۴۵منٹ پر چھاترو علاقے میں فرار دہشت گردوں کے ساتھ دوبارہ تصادم اس وقت قائم ہوا جب مشترکہ سیکورٹی دستے گھنے جنگلات اور دشوار گزار پہاڑی راستوں میں سرچ آپریشن کو مزید تیز کر رہے تھے۔
فوج کی وائٹ نائٹ کور نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا’’کشتواڑ میں دہشت گردوں کی تلاش اور ان کے خاتمے کے لیے جاری کارروائیوں کے دوران کئی مقامات پر رابطہ قائم ہوا ہے۔ گھنے جنگلات اور انتہائی مشکل زمینی حالات کے باوجود آج دوبارہ دہشت گردوں کے ایک گروہ کے ساتھ آمنا سامنا ہوا جس دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوا ہے۔ گھنے جنگلات میں آپریشن جاری ہے‘‘۔
اس سے قبل منگل کی شام علاقے میں۲پیرا اسپیشل فورسز اور۱۷آر آر سمیت مختلف سیکورٹی اداروں نے ایک بڑا مشترکہ سرچ آپریشن شروع کیا تھا، کیونکہ اطلاعات تھیں کہ دہشت گردوں کا ایک گروہ جنگل میں روپوش ہے اور فرار ہونے کی کوشش کر سکتا ہے۔ فوجی ذرائع نے بتایا کہ اس پورے علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، اور اسی وجہ سے محاصرہ مزید سخت کر دیا گیا ہے۔
سیکورٹی فورسز نے مقامی آبادی سے اپیل کی ہے کہ آپریشن مکمل ہونے تک محفوظ فاصلے پر رہیں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوراً اطلاع دیں۔
واضح رہے کہ کشتواڑ کے گھنے جنگلات میں گزشتہ تین ہفتوں سے دہشت گرد مخالف آپریشن جاری ہے اور فورسز نے وسیع و عریض جنگلی علاقے کو پوری طرح سے سیل کیا ہوا ہے جبکہ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے جنگلی علاقے پر نظر گزر رکھی جارہی ہے تاکہ دہشت گردوں کو فرار ہونے کا کوئی موقع فراہم نہ ہو سکے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’وادی میں حالات بہتر،مہاجرین کیلئے نئی رجسٹریشن غیر ضروری‘

Next Post

لوک سبھا میں ہنگامہ آرائی کے باعث وزیر اعظم کا خطاب منسوخ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
لوک سبھا میں ہنگامہ آرائی کے باعث وزیر اعظم کا خطاب منسوخ

لوک سبھا میں ہنگامہ آرائی کے باعث وزیر اعظم کا خطاب منسوخ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.