جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سپریم کورٹ نے شادی ڈاٹ کام سے منسلک فوجداری معاملہ ہائی کورٹ کو واپس بھیج دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-04
in قومی خبریں
A A
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

نئی دہلی، 3 فروری (یواین آئی) سپریم کورٹ نے منگل کے روز شادی ڈاٹ کام کے بانی اور منیجنگ ڈائریکٹر انوپم مِتّل کی اس عرضی پر سماعت کی، جس میں ازدواجی پلیٹ فارم کے ایک صارف نے تصدیق شدہ اسناد کے بغیر پروفائل بنا کر ایک عورت کو دھوکہ دیا۔ متل نے اس معاملے میں فوجداری کارروائی کو منسوخ کرنے کی درخواست کی تھی۔
جسٹس پرشانت کمار مشرا اور جسٹس این وی انجاریہ پر مشتمل بنچ نے اس بات کا نوٹس لیا کہ مِتّل کے خلاف کارروائی پہلے ہی معطل کی گئی تھی اور معاملہ حتمی غور کے لیے عدالت کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔
انوپم مِتّل کی جانب سے پیش ہونے والے سینئر وکیل آتمارام ناڈکرنی نے دلیل دی کہ شادی ڈاٹ کام محض ایک میچ میکنگ پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے، جو ممکنہ رشتوں کے درمیان ابتدائی رابطہ قائم کرنے میں سہولت فراہم کرتا ہے، اس کے بعد پلیٹ فارم کا کوئی کردار نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ مِتّل کو غلط طور پر اس معاملے میں ملزم بنایا گیا ہے، جبکہ کمپنی نے تفتیشی ایجنسی کے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے۔ سینئر وکیل نے یہ بھی بتایا کہ اس معاملے میں ایک ملازم کو گرفتار کیا گیا تھا اور بعد اسے ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔ اس پورے معاملے میں مِتّل کا کوئی براہِ راست کردار نہیں تھا۔
ناڈکرنی نے یہ دلیل بھی دی کہ مبینہ جرم دھوکہ دہی کا ہے اور پلیٹ فارم پر ابتدائی رابطے کے بعد شکایت کنندہ اور ملزم کے درمیان واٹس ایپ کے ذریعے آزادانہ طور پر بات چیت ہوئی۔ انہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعہ 79 کی خلاف ورزی کے الزامات کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی نے اپنی قانونی ذمہ داریوں کی مکمل تعمیل کی ہے۔ تاہم بنچ نے اس نکتے پر غور کیا کہ استغاثہ کا معاملہ یہ تھا کہ اس پلیٹ فارم نے دھوکہ دہی میں مدد کی تھی۔ بنچ نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ راحت کے لیے سپریم کورٹ سے کیوں رجوع کیا گیا، جب ہائی کورٹ میں پہلے سے ہی کارروائی منسوخ کرنے کی درخواست زیرِ التوا تھی۔
سپریم کورٹ نے اس بات کا بھی نوٹس لیا کہ ہائی کورٹ کے حکم میں منسوخی کی درخواست کے میرٹس پر کوئی واضح ہدایت نہیں جھلکتی، اس میں صرف محدود دلائل کو ہی درج کیا گیا ہے۔ اس کے پیش نظر بنچ نے ہدایت دی کہ اس معاملے پر ہائی کورٹ کو دوبارہ غور کرنے کی ضرورت ہے۔
چنانچہ سپریم کورٹ نے اپنا سابقہ حکم منسوخ کرتے ہوئے معاملہ نئے سرے سے میرٹس کی بنیاد پر فیصلے کے لیے ہائی کورٹ کو واپس بھیج دیا۔ فوجداری کارروائی کو ان کی اصل فائل میں بحال کر دیا گیا۔ عدالتِ عظمیٰ نے یہ بھی واضح کردیا کہ اس نے الزامات کے میرٹس پر کوئی رائے نہیں دی ہے۔
دریں اثنا، بنچ نے مِتّل کو عبوری تحفظ فراہم کرتے ہوئے ہدایت دی کہ ان کے خلاف آٹھ ہفتوں تک کوئی جبری کارروائی نہیں کی جائے گی۔ اس دوران وہ ہائی کورٹ سے مناسب عبوری راحت طلب کر سکتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہند – امریکہ تجارتی معاہدے کے اعلان کے لیے این ڈی اے کے ارکان پارلیمنٹ نے مودی کا خیرمقدم کیا

Next Post

تین مجوزہ ریلوے منصوبوں پر روک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی
قومی خبریں

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

2026-09-11
ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او
قومی خبریں

ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او

2026-09-11
ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ
قومی خبریں

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

2026-09-11
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی
قومی خبریں

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

2026-09-11
قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن
قومی خبریں

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

2026-09-11
قومی خبریں

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

2026-09-11
قومی خبریں

راج ناتھ کا سری لنکا سے سمندری تعاون بڑھانے کا مطالبہ

2026-09-11
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

تین مجوزہ ریلوے منصوبوں پر روک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.