بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

جدید کرکٹ کے دباؤسے ٹیسٹ فارمیٹ متاثر ہو رہا ہے: راہل دراوڑ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-29
in کھیل
A A
فریڈم ریفائنڈ سن فلاورآئل کے برانڈ ایمبیسیڈر بنے راہول ڈریوڈ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

بنگلورو،28 جنوری (یواین آئی )ہندوستان کے سابق کپتان اور سابق ہیڈ کوچ راہل دراوڑ نے جدید دور کی مصروف کرکٹ اور ٹیسٹ فارمیٹ میں بلے بازوں کی گرتی ہوئی کارکردگی کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔ بنگلور میں روہت شرما پر لکھی گئی کتاب ‘دی رائز آف ہٹ مین’ کی تقریبِ رونمائی کے موقع پر انہوں نے ہندوستانی بلے بازوں کی موجودہ صورتحال کا گہرا تجزیہ پیش کیا۔ راہل دراوڑ نے کہا ہے کہ جو بلے باز تینوں فارمیٹس کھیلتے ہیں، انہیں ریڈ بال (ٹیسٹ) کرکٹ کی تیاری کے لیے مناسب وقت نہیں مل پا رہا، جس کی وجہ سے ٹیسٹ میں کمزوریاں سامنے آ رہی ہیں۔دراوڑ کے مطابق کھلاڑی مسلسل ایک فارمیٹ سے دوسرے فارمیٹ میں مصروف رہتے ہیں اور کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ ٹیسٹ میچ سے کچھ دن پہلے ہی تیاری شروع ہوتی ہے، جبکہ بعض بلے باز مہینوں سے لال گیند سے نہیں کھیلے ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے صرف دو فارمیٹس ہوتے تھے، اس لیے ٹیسٹ سیریز سے قبل بھرپور تیاری کا وقت ملتا تھا، جو اب ممکن نہیں رہا۔ٹیسٹ کپتان شبھمن گل بھی یہ بات کہہ چکے ہیں کہ کھلاڑیوں کو ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے مزید وقت دیا جانا چاہیے۔
دراوڑ نے کہا کہ ہندوستان ٹی20 میں اس لیے مضبوط ہے کیونکہ کھلاڑی آئی پی ایل جیسے ٹورنامنٹس میں شارٹ فارمیٹ کی زیادہ مشق کرتے ہیں، جبکہ ٹیسٹ میں بہتری کی ضرورت ہے۔کھلاڑی آئی پی ایل میں ڈھائی ماہ صرف چھکے مارنے کی پریکٹس کرتے ہیں، جس سے ان کی ہٹنگ پاور تو بہتر ہوئی ہے لیکن دفاعی تکنیک کمزور ہو رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دباؤ کی وجہ سے دنیا بھر میں گیند بازوں کے حق میں پچیں بن رہی ہیں، جس سے بلے بازوں کو مزید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ آئی سی سی مردوں کے ٹی20 ورلڈ کپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے سے قبل ہندوستان کو بڑا حوصلہ ملا ہے، کیونکہ نیوزی لینڈ کے خلاف جاری سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد ہندوستانی کھلاڑیوں نے تازہ ترین آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں نمایاں ترقی حاصل کی ہے۔
آئی سی سی کے مطابق اوپنر ابھشیک شرما نے ٹی20 بیٹنگ رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن مزید مضبوط کر لی ہے۔ سیریز کے ابتدائی تین میچوں میں دو نصف سنچریوں کی بدولت ان کے ریٹنگ پوائنٹس بڑھ کر 929 ہو گئے ہیں۔ انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے اور تلک ورما تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
سابق نمبر ون بیٹر سوریہ کمار یادیو نے بھی ترقی کرتے ہوئے پانچ درجے بہتری کے ساتھ ساتویں پوزیشن حاصل کر لی، جبکہ بولنگ میں جسپریت بمراہ چار درجے بہتری کے بعد 13ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ ورون چکرورتی بدستور ٹی20 بولرز میں سرفہرست ہیں۔
آل راؤنڈرز میں ہاردک پانڈیا تیسری اور شیوم دوبے چھ درجے ترقی کے بعد 11ویں نمبر پر آ گئے ہیں، جبکہ زمبابوے کے سکندر رضا پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔
دیگر ممالک کے کھلاڑیوں میں جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم، ویسٹ انڈیز کے برینڈن کنگ اور نیوزی لینڈ کے گلین فلپس نے بھی رینکنگ میں نمایاں بہتری حاصل کی۔
ادھر سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے بعد ون ڈے رینکنگ بھی اپ ڈیٹ ہو گئی ہے، جہاں انگلینڈ کے ہیری بروک اور جو روٹ کو سب سے زیادہ فائدہ ہوا، جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل بدستور ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں سرفہرست ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستان کی فاسٹ بولرز کی تاریخ شاندار ہے: مچل مارش

Next Post

عمران خان سے ملاقات کی پیشکش کی خبر بے بنیاد ہے: بیرسٹر گوہر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post
پاکستان :عمران خان کی حکومت اکثریت سے محروم

عمران خان سے ملاقات کی پیشکش کی خبر بے بنیاد ہے: بیرسٹر گوہر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.