جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ایل جی کا بحال شدہ پرانے امیرا کدل فٹ برج کا افتتاح

 ہماری توجہ معیاری عوامی مقامات کی تخلیق پر رہی ہے:سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-21
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ایل جی کا بحال شدہ پرانے امیرا کدل فٹ برج کا افتتاح

Srinagar: Jammu and Kashmir Lt. Governor Manoj Sinha during the inauguration of the redeveloped Amira Kadal Bridge, in Srinagar, Tuesday, Jan. 20, 2026. It aims to provide safe and convenient pedestrian access to the Jhelum riverfront and ensure seamless connectivity with key heritage and commercial areas, including Goni Khan, Maharaja Bazar, and Hari Singh High Street, the officials said. (PTI Photo/S Irfan)(PTI01_20_2026_000186B)

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

سرینگر: جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز بحال شدہ پرانے امیرا کدل فٹ برج کا افتتاح کیا۔
ری ڈیولپ کیے گئے پیدل پل کے افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے سِنہا نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد سری نگر کی روایتی شناخت کو جدید انفراسٹرکچر کے ساتھ ہم آہنگ کرتے ہوئے ثقافتی اور متحرک عوامی مقامات تخلیق کرنا ہے۔
سنہا نے کہا کہ یہ پل، جسے۲۰۲۳ میں دوبارہ تعمیر کیا گیا تھا، اب تمام سہولیات کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے اور اسے سری نگر کے عوام کے نام وقف کیا گیا ہے۔ ایل جی کاکہنا تھا’’چاہے وہ پل ہوں، پیدل زونز، ریور فرنٹ کے کام ہوں یا پارکس، ہماری توجہ معیاری عوامی مقامات کی تخلیق پر رہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ ورثے کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا گیا ہے‘‘۔
سِنہا کے مطابق ایسے منصوبوں کی تکمیل سے سری نگر کے تجارتی مرکز اور قدیم شہر کے علاقے شہرِ خاص کے درمیان تاریخی ربط کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔
سری نگر اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت تعمیر شدہ 7.17 کروڑ روپیوں کی لاگت کے اس شاندار اور فن تعیر کے نادر نمونے کے پل سے راہگیروں کا تحفط اور ان کی رسائی بہتر ہو جائے گی۔
یہ پل سری نگر کے ان سات مشہورقدیم ترین پلوں میں سے ایک ہے جو امتداد زمانہ کے ساتھ نا قابل آمد ورفت بن گیا تھا بلکہ اس کے فقط نشان باقی ہی رہ گئے تھے ۔
اعلیٰ معیار کی خالص دیودار لکڑی سے تعمیر ہونے والا یہ پل اب نہ صرف لوگوں کے لئے آرام و آسائش کا ذریعہ بنے گا بلکہ یہ سیاحوں کے لئے باعث کشش ہوگا۔
اپنی نوعیت کے اس منفرد برج کی تعمیر کے لئے رفیع ثاقب آرکیٹکٹس اور البرج کنسلٹنسی نے کام کیا۔
رفیع ثاقب آرکیٹکٹس کے نجم الثاقب نے یو این آئی کو بتایا’’اس پل کو ڈیزائن کرنے میں تین ماہ لگ گئے ، اس کی چوڑائی۹میٹر ہے اور اس کو بنانے کے لئے اعلیٰ معیار کی دیودار لکڑی استعمال کی گئی ہے ‘‘۔
اس پل میں چونکہ چھت والی جگہ زیادہ ہے جہاں لوگ برف وباراں میں اپنا ساز و سامان رکھ سکتے ہیں یا وہاں برف باری یا بارش سے بچنے کے لئے بیٹھ سکتے ہیں۔اس پل پر بیٹھنے کے لئے جو مخصوص جگہ رکھی گئی ہے وہاں لوگ خاص طور پر سیاح بیٹھ کر دریائے جہلم کے پر کیف نظاروں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں اور اس میں اوپن ٹائپ ہٹس بنائی گئی ہیں جہاں لوگ بیٹھ کر تھکان بھی دور کر سکیں گے ۔
تاریخی اعتبار سے یہ پل افغان دور میں سال۱۷۷۴میں ایک افغان گورنر امیر خان نے تعمیر کر وایا تھا جس کے بعد سیلابوں کی وجہ سے یہ خستہ ہوگیا تھا۔
دریں اثنا لوگ خاص طور پر مقامی لوگ اس پل کے تعمیر پر انتہائی خوش ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اس سے نہ صرف اس کے متصل واقع دوسرے پل پر رش کم ہوگا اور ٹریفک کی نقل و حمل میں کوئی دقت نہیں ہوگی وہیں لوگوں کو بھی آسائش ہوگی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’پیر پنجال، چناب ویلی پر این سی اپنا مؤقف واضح کرے ‘

Next Post

بھارت کی سندھ طاس معاہدے کی معطلی نے پاکستان میں پانی کے خوف کو کیسے بڑھایا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

2026-09-09
وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ
اہم ترین

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

2026-09-09
کپوارہ میں ایل او سی پر در اندازی کی الگ الگ کوششوں میں تین ملی ٹنٹ جاں بحق:فوج
اہم ترین

پونچھ کی سرحدی باشندی دہشت گردی خطرات سے خبردار

2026-09-09
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ

2026-09-09
ڈانگری گاؤں میں سی آر پی ایف اہلکاروں کی اضافی تعیناتی کا عمل شروع
اہم ترین

جموں خطے میں۲۱ مقامات پر فوج کی جگہ سی آر پی ایف تعینات ہوگی

2026-09-09
انٹرنزکی زبانی یقین دہانی مسترد‘ہڑتال جاری
اہم ترین

ایس کے آئی ایم ایس  کالج کا ہڑتالی میڈیکل انٹرنز کو شوکاز نوٹس

2026-09-09
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر  کو جموں و کشمیر کا اضافی چارج

2026-09-09
اہم ترین

اسمبلی سیکریٹریٹ میں  جے کے اے ایس افسر  کی تعیناتی منسوخ

2026-09-09
Next Post
بھارت کی سندھ طاس معاہدے کی معطلی نے پاکستان میں پانی کے خوف کو کیسے بڑھایا

بھارت کی سندھ طاس معاہدے کی معطلی نے پاکستان میں پانی کے خوف کو کیسے بڑھایا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.