بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسپین ٹرین حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد ۳۹ہوئی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-20
in عالمی خبریں
A A
اسپین ٹرین حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد ۳۹ہوئی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی

میڈرڈ، 19 جنوری//
سپین کے سول گارڈ کا کہنا ہے کہ جنوبی سپین کے قصبے آدموز کے نزدیک دو ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں کم از کم 39 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ریل نیٹ ورک آپریٹر عدیف کے مطابق یہ واقعہ قرطبہ شہر کے نزدیک واقع آدموز قصبے کے قریب اس وقت پیش آیا جب ملاگا سے میڈرڈ جانے والی ایک تیز رفتار ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر کر دوسری پٹری پر چڑھ گئی جو مخالف سمت سے آنے والی ایک ٹرین سے ٹکرا گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے وقت دونوں ٹرینوں میں عملہ سمیت 400 افراد سوار تھے۔
ایمرجنسی سروسز کے مطابق، اس تصادم کے بعد 122 افراد کو طبی امداد دی گئی جن میں سے 48 اب بھی ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
زخمیوں میں سے ایک بچے سمیت 12 افراد انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل ہیں۔
اس سے قبل سپین کے وزیر ٹرانسپورٹ آسکر پوینٹے نے اسے ’انتہائی عجیب‘ واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرین جہاں پٹری سے اتری ہے وہاں کا ٹریک وہ بالکل سیدھا ہے جس کی پچھلے سال مئی میں مرمت کی گئی تھی۔
اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے پیر کو اس سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، "آج آدموز میں پیش آنے والے المناک ریلوے حادثے کے باعث ہمارا ملک شدید غم میں ڈوبا ہوا ہے ۔” اسپین کے شاہی خاندان نے بھی متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیر ٹرانسپورٹ پونتے نے اس ٹکراؤکو’انتہائی خوفناک‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مالاگا-میڈرڈ ٹرین کے آخری دو ڈبے پٹری سے اتر کر سامنے سے آنے والی ٹرین کے ابتدائی دو ڈبوں سے ٹکرا گئے ، جس کے باعث وہ بھی پٹری سے اتر گئے ۔
اندلوسیا کے علاقے سے ہنگامی امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ پر تعینات کیا گیا، جبکہ مقامی رہائشیوں نے معمولی زخمی مسافروں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی اسپورٹس سینٹر منتقل کرنے میں مدد کی۔ اسپین کی ملٹری ایمرجنسی یونٹ کو بھی امدادی کارروائیوں کے لیے طلب کر لیا گیا۔
اتوار کی رات گئے تک امدادی کارروائیاں جاری رہیں، جبکہ حکام نے خبردار کیا کہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔ متاثرہ ریلوے لائنوں پر ٹرین سروس کم از کم منگل تک معطل رہے گی۔
ریلوے انفراسٹرکچر آپریٹر آدیف نے اعلان کیا کہ متاثرہ مسافروں کے لواحقین کو معلومات فراہم کرنے کے لیے میڈرڈ کے آتوچا اسٹیشن، مالاگا اور ہوئیلوا میں خصوصی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک مخصوص ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکہ کو یقین ہے کہ بین الاقوامی قوانین سے زیادہ اہم اس کی طاقت ہے: انتونیو گوتیرس

Next Post

بی جے پی کے قومی صدر کے لیے نامزدگی کا عمل شروع، نتن نبین کا صدر بننا طے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار
عالمی خبریں

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

2026-09-08
ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی
عالمی خبریں

ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی

2026-09-08
پنیٹا کا انتباہ: ایران جنگ مغربی ایشیا میں ایک اور طویل امریکی جنگ بن سکتی ہے
عالمی خبریں

پنیٹا کا انتباہ: ایران جنگ مغربی ایشیا میں ایک اور طویل امریکی جنگ بن سکتی ہے

2026-09-08
غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید
عالمی خبریں

غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید

2026-09-08
عالمی خبریں

امریکہ یوکرین اور روس کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کی بحالی کے لیے کوشاں 

2026-09-08
عالمی خبریں

ایران کا امریکہ پر آبنائے ہرمز میں کارگو ٹرانزٹ میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام

2026-09-08
عالمی خبریں

تہران اقتصادی مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش میں ہے، یہ امریکی حملوں کا "دردناک” جواب دے گا:قالیباف

2026-09-08
عالمی خبریں

جرمنی کی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی نے تقریباً 44 فیصد ووٹوں کے ساتھ سیکسنی انہالٹ کا انتخاب جیت لیا

2026-09-08
Next Post

بی جے پی کے قومی صدر کے لیے نامزدگی کا عمل شروع، نتن نبین کا صدر بننا طے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.