جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

کرکٹ کی دنیا پر کوہلی کا راج: سنگاکارا کا ریکارڈ پاش، مجموعی رنز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر براجمان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-13
in کھیل
A A
کوہلی بین الاقوامی ٹی 20 رینکنگ میں 15 ویں نمبر پر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

وڈودرا، 12 جنوری (یواین آئی ) ہندوستانی کرکٹ کے کنگ ویراٹ کوہلی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ ریکارڈز ان کے قدم چومنے کے لیے ہی بنتے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ون

ڈے سیریز کے پہلے ہی میچ میں کوہلی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 301 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں ہندوستان کی شروعات ملی جلی رہی۔ روہت شرما 26 رنز پر پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد ویراٹ کوہلی میدان میں اترے۔
انہوں نے 91 گیندوں پر 93 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، جس میں 8 دلکش چوکے اور ایک بلند و بالا چھکا شامل تھا۔ شبھمن گل کی نصف سنچری اور کوہلی کی اس باری کی بدولت ہندوستان نے کیویز کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی۔
اس میچ سے قبل کوہلی کے مجموعی رنز 27,975 تھے اور وہ تیسرے نمبر پر تھے۔ اپنی 93 رنز کی باری کے دوران انہوں نے سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا (28,016 رنز) کو پیچھے چھوڑ دیا۔اپنی اس فتح گر اننگز پر کوہلی کو ‘مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
یہ ان کے کیریئر کا 45 واں ون ڈے مین آف دی میچ ایوارڈ ہے۔ وہ اب سنتھ جے سوریا (48) اور سچن تندولکر (62) کے ریکارڈ کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ جس رفتار سے ویراٹ کوہلی رنز بنا رہے ہیں، وہ دن دور نہیں جب وہ ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر کے کئی اور بڑے ریکارڈز کو بھی خطرے میں ڈال دیں گے۔

پوزیشن کھلاڑی ملک مجموعی رنز
1,سچن ٹنڈولکر ہندوستان34,357
ویرات کوہلی ہندوستان 28,068
کمار سنگاکاراسری لنکا 28,016
رکی پونٹنگ آسٹریلیا 27,483
مہیلا جے وردھنے سری لنکا 25,957

متعلقہ

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چوٹ کے باعث واشنگٹن سندر باہر، آیوش بدونی ون ڈے ٹیم میں شامل

Next Post

ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے پیشِ نظر اسرائیل میں ہائی الرٹ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل
کھیل

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

2026-09-11
مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں
کھیل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

2026-09-11
ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن
کھیل

ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن

2026-09-11
کھیل

بمراہ فٹ، ہرشیت کی جگہ یش ٹھاکر ہندوستانی ٹی-20 ٹیم میں شامل

2026-09-11
کھیل

پاکستان انڈر 19 ٹیم کو پناہ گزین سمجھ کر انگلینڈ میں احتجاج

2026-09-11
کھیل

میرا آندریوا کو شکست دے کر کوکو گاف یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں

2026-09-11
فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
کھیل

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

2026-09-10
انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں
کھیل

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

2026-09-10
Next Post
ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے پیشِ نظر اسرائیل میں ہائی الرٹ

ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے پیشِ نظر اسرائیل میں ہائی الرٹ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.