ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

کوہلی 15 سال بعد وجے ہزارے ٹورنامنٹ میں کھیلیں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-13
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

بنگلورو، 12 دسمبر (یو این آئی) ہندوستانی ٹیم کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی اور رشبھ پنٹ کو 24 دسمبر سے شروع ہونے والے وجے ہزارے قومی ون ڈے ٹورنامنٹ کے لیے دہلی کی ممکنہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
کوہلی نے حال ہی میں دہلی کرکٹ ایسوسی ایشن کو اپنی دستیابی کے بارے میں مطلع کیا، جس کے بعد 15 سال بعد دہلی کیلئے وجے ہزارے ٹرافی میں ان کی واپسی ہونے جا رہی ہے۔ انہوں نے آخری بار 2010 میں سروسز کے خلاف اس ٹورنامنٹ میں شرکت کی تھی اور اس سیزن میں دہلی کی طرف سے رنجی ٹرافی کا میچ بھی کھیل چکے ہیں۔
کوہلی اور روہت شرما، جو ہندوستان کی ٹیسٹ اور ٹی-20 ٹیم سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں، اب صرف ون ڈے فارمیٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے تمام فٹ کھلاڑیوں کو ہدایت دی ہے کہ جو دوسرے ٹورنامنٹس میں شامل نہیں ہیں، وہ گھریلو مقابلوں میں حصہ لیں، جس سے کوہلی کے شامل ہونے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔
دہلی کے تمام سات میچوں کی میزبانی بنگلورو کرے گا، جن میں دو میچ چناسوامی اسٹیڈیم اور پانچ الور میں ہوں گے۔ ٹیم اپنی مہم کا آغاز آندھراپردیش کے خلاف کرے گی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد کوہلی اب اس ٹورنامنٹ میں آ رہے ہیں۔ انہوں نے دو سنچریوں اور ایک ناٹ آوٹ نصف سنچری سمیت 302 رن بنائے تھے اور پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ کوہلی سال 2025 میں 13 ون ڈے میچوں میں 651 رن کے ساتھ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی بی ایل کی مقبولیت میں پاکستانی کرکٹ کھلاڑیوں کا اہم کردار ہے، شاداب خان

Next Post

لیونل میسی کے کولکتہ پہنچنے پر ممتا بنرجی، سورَبھ گنگولی اور شاہ رخ خاں استقبال کریں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل
کھیل

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

2026-09-11
مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں
کھیل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

2026-09-11
ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن
کھیل

ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن

2026-09-11
کھیل

بمراہ فٹ، ہرشیت کی جگہ یش ٹھاکر ہندوستانی ٹی-20 ٹیم میں شامل

2026-09-11
کھیل

پاکستان انڈر 19 ٹیم کو پناہ گزین سمجھ کر انگلینڈ میں احتجاج

2026-09-11
کھیل

میرا آندریوا کو شکست دے کر کوکو گاف یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں

2026-09-11
فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
کھیل

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

2026-09-10
انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں
کھیل

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

2026-09-10
Next Post
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے

لیونل میسی کے کولکتہ پہنچنے پر ممتا بنرجی، سورَبھ گنگولی اور شاہ رخ خاں استقبال کریں گے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.