جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ایل جی سنہا کاجموں میں متاثرہ خاندانوں کیلئے نئے مکانات کی تعمیر کا سنگِ بنیاد

’جموں کی تیز رفتار ترقی بے مثال ہے اور خطہ تمام چیلنجوں کے باوجود مضبوط ترقی کی راہ پر گامزن ہے‘ ڈی آئی پی آر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-09
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ایل جی سنہا کاجموں میں متاثرہ خاندانوں کیلئے نئے مکانات کی تعمیر کا سنگِ بنیاد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز جموں ضلع میں اْن خاندانوں کے لیے نئے مکانات کی تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھا جو حالیہ قدرتی آفات اور آپریشن سندور کے دوران پاکستان کی بلااشتعال گولہ باری سے متاثر ہوئے تھے۔
اس منصوبے کے تحت ۳۵۰ مکانات تعمیر کیے جائیں گے جن کی مجموعی لاگت ۳۵ کروڑ روپے ہے۔ یہ تین کمروں پر مشتمل مضبوط اور جدید طرز کے مکانات ایک رفاہی ادارے ایچ آر ڈی ایس انڈیا کے تعاون سے مکمل طور پر بلا معاوضہ تعمیر کیے جائیں گے اور اس پر سرکاری خزانے کا کوئی بوجھ نہیں آئے گا۔ مکانات کی تکمیل کا ہدف چھ ماہ مقرر کیا گیا ہے۔ ہر گھر میں ضروری سہولیات کے ساتھ ساتھ گائے رکھنے کے لیے علیحدہ شیڈ بھی بنایا جائے گا۔
منوج سنہا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر رفاہی ادارے کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے پانچ برسوں میں لاکھوں غریبوں کو مختلف سرکاری اسکیموں سے فائدہ پہنچا ہے اور پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی ڈھانچے کو نمایاں طور پر بہتر بنایا گیا ہے۔ ان کے مطابق جموں کی تیز رفتار ترقی ’’بے مثال‘‘ ہے اور خطہ تمام چیلنجوں کے باوجود مضبوط ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں، جو مندروں کا مقدس شہر ہے، کو ایک جامع اور سب کو ساتھ لے کر چلنے والا شہری مرکز بنانے کی مسلسل کوشش جاری ہے۔ ان کے مطابق ہمہ جہتی ترقی کے لیے کیے گئے عملی اقدامات نے غربت کے خاتمے، سماجی انصاف اور سب کے لیے مساوی مواقع کے خواب کو حقیقت کے قریب پہنچا دیا ہے۔
سنہا نے کہا کہ خطے میں تیز رفتار معاشی ترقی اور سماجی تبدیلی کا ایک نیا دور شروع ہو چکا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر کے مطابق کم وقت میں بڑی تعداد میں ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے ہیں، جنہوں نے جموں کے شہری ڈھانچے اور عوامی سہولیات کو مضبوط کیا ہے۔ جدید سہولتوں، بہتر نقل و حرکت، منظم شہری خدمات اور بہتر شہری منظرنامے کے باعث جموں کی مجموعی شکل سنور کر سامنے آئی ہے۔
ایل جی نے قدرتی آفت کے بعد متاثرہ آبادی کو محفوظ مقامات تک منتقل کرنے اور ان کی دیکھ بھال میں ضلعی انتظامیہ اور مختلف اداروں کی غیر معمولی ہم آہنگی اور لگن کی تعریف کی۔
مکانات کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ادارہ متاثرہ خاندانوں کو ایک فلاحی پیکیج بھی فراہم کرے گا، جس میں پندرہ برس تک مفت جان بیمہ، ہر سال مفت طبی معائنہ، اور گھروں کی پانچ برس تک دیکھ بھال شامل ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے قدرتی آفت کے وقت متاثرہ آبادی کو محفوظ مقامات تک منتقل کرنے اور ان کی دیکھ بھال میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، فوج، نیم فوجی دستوں، امدادی اداروں اور رضاکاروں کی بھرپور کوششوں کو سراہا۔ ان کے مطابق ضلع میں۴ ہزار ۳۰۹ متاثرین کی مدد کی گئی اور۸کروڑ ۲۲ لاکھ روپے بطور معاوضہ تقسیم کیے گئے۔ آپریشن سندور کے دوران پاکستان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شہری کے لواحقین کو سرکاری ملازمت اور مالی امداد بھی دی گئی۔
متاثرہ خاندانوں میں راہ سلیوٹے گاؤں کے ۲۳ خاندان بھی شامل ہیں، جو لینڈ سلائڈنگ کے باعث بے گھر ہوئے تھے۔ ضلعی انتظامیہ گزشتہ تین ماہ سے ان کو خوراک اور عارضی رہائش فراہم کر رہی ہے۔
تقریب میں رفاہی ادارے کے صدر سوامی اتما نمبی، ضلع ترقیاتی کونسل کے چیئرمین، اعلیٰ انتظامی و پولیس افسران، عوامی نمائندگان اور معزز شہریوں نے شرکت کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انڈیگو کی بدنظمی برقرار‘سرینگر ایئرپورٹ پر۱۶پروازیں منسوخ

Next Post

جموں میں منشیات فروش گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
این سی بی کا منشیات اسمگلنگ کے بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش ‘۳گرفتار

جموں میں منشیات فروش گرفتار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.