بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’اتحاد کی ضرورت ہے ‘ اندرونی اختلافات ختم ہونے چاہئے ‘

وقت آگیا ہے کہ نوجوانوں اور خواتین کو سامنے لایاجا ئے:ڈاکٹر فاروق

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-06
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’اتحاد کی ضرورت ہے ‘ اندرونی اختلافات ختم ہونے چاہئے ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

سرینگر/۵دسمبر
نیشنل کانفرنس(این سی )کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اندرونی اختلافات سے گریز کریں اور اگلے انتخابات سے قبل تنظیم کو مضبوط بنانے پر توجہ دیں۔
این سی صدر نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کے بار بار عوامی بیانات تنظیم کیلئے مددگار ثابت نہیں ہورہے ہیں۔
ڈاکٹر فاروق نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو یہاں نیشنل کانفرنس کے بانی شیخ محمد عبداللہ کی۱۲۰ویں یوم پیدائش پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا۔
حکمران جماعت کے سربراہ نے کارکنوں سے مخاطب ہوکر کہا’’بیانات نہ دیں، اس کے بجائے پارٹی کو مستحکم کریں، ہر کوئی بیان دے رہا ہے لیکن کوئی بھی معاملے کو سمجھ نہیں رہا ہے ‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’مخالفین پارٹی کو کمزور کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں لیکن ہمیں ڈرنا نہیں ہے بلکہ متحد ہوکر پارٹی کو مضبوط بنانا ہے ‘‘۔
ڈاکٹر فاروق نے کہا’’سننے میں آیا کہ خفیہ طور باتیں ہو رہی ہیں کہ پارٹی میں کون ہے اور کس کو کون سا عہدہ ملے گا یہ ٹھیک نہیں ہے ، اپنے ہی پارٹی کے خلاف باتیں کرتے ہیں‘‘۔
این سی صدر نے کہا’’کچھ لوگ سوال کرتے ہیں کہ حکومت نے ایک سال میں کیا کیا یہاں تک اپنے لوگ بھی ایسا کہتے ہیں، لیکن ایک سال میں کتنا کیا جا سکتا ہے جب کئی اختیارات لیفٹیننٹ گورنر کے پاس ہیں‘‘۔
ان کا کہنا ہے کہ حکومت اور ارکان اسمبلی عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔
صدر نیشنل کانفرنس نے کہا کہ حال ہی میں لئے جانے والے کئی تنظیمی فیصلوں کا مقصد پارٹی کو مضبوط کرنا تھا۔
انہوں نے کہا’’ہمیں تنظیم میں نوجوان رہنماؤں کو آگے لانے کی ضرورت ہے ۔ نوجوان پارٹی کی قیادت کریں اور کارواں کو آگے لے کر جائیں۔ آنے والے انتخابات میں خواتین کارکنوں اور لیڈروں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو بھی آگے آنا چاہیے ‘‘۔
حکمران جماعت کے سربراہ کا کہنا ہے کہ پارٹی اگلے چار سالوں میں اپنے وعدے پورا کرے گی،ضرورت ہے اتحاد کی۔
شیخ محمد عبداللہ کی میراث پر روشنی ڈالتے ہوئے ، ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ یہ دن بے آواز لوگوں کو بااختیار بنانے کے شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ کے تاحیات مشن کی یاد دہانی کے طور پر کام کرتا ہے ۔
این سی صدر نے کہا’’آج ہم جو ترقی دیکھ رہے ہیں وہ شیخ صاحب کی بصیرت اور ہمت کا نتیجہ ہے ۔ ان کی سیاست کی جڑیں خدمت، شفقت اور انصاف پر مبنی تھی‘‘۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سکمزکا ۴۳واں یوم تاسیس:انسٹچوٹ کی انتظامیہ بڑا پروجیکٹ پیش کرے

Next Post

جے کے اے ایس امتحان:امیدواروں کی بھوک ہڑتال ‘عمر میں رعایت پر ابہام ختم کرنے کامطالبہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
جے کے اے ایس امتحان:امیدواروں کی بھوک ہڑتال ‘عمر میں رعایت پر ابہام ختم کرنے کامطالبہ

جے کے اے ایس امتحان:امیدواروں کی بھوک ہڑتال ‘عمر میں رعایت پر ابہام ختم کرنے کامطالبہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.