بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

سکمزکا ۴۳واں یوم تاسیس:انسٹچوٹ کی انتظامیہ بڑا پروجیکٹ پیش کرے

حکومت تعاون دے گی لیکن شرط یہ ہے کہ اس سے عام لوگوں کو فائدہ ملے اور تین چار سال میں مکمل ہو :وزیرا علیٰ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-06
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’جموںکشمیر کی نمائندگی کیلئے کئی کہنہ مشق رہنما دہلی بھیجے‘

omar

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

سرینگر/۵؍دسمبر
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے آج شیر کشمیر اِنٹرنیشنل کونشن سینٹر ( ایس کے آئی سی سی ) میں شیرِ کشمیر اِنسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایس کے آئی ایم ایس) کے ۴۳ویں یومِ تاسیس کی تقریبات کی صدارت کی۔ اُنہوں نے جموں و کشمیر میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کی توسیع اورٹریشری کیئر کے مضبوط نظام کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اَپنے خطاب میں کہا کہ ان کی حکومت نے ہمیشہ سکمز کو مکمل مالی مدد فراہم کی ہے اور مزید بھرپور طریقے سے جاری رکھے گی۔
وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ اَب نئی ایس اے ایس سی آئی فنڈنگ ونڈوکا تعارف جو پہلے صرف ریاستوں کے لئے مخصوص تھا ،اب ان کی مداخلت کے بعد اب یوٹیز تک بھی بڑھا دیا گیا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ اِس فیصلے سے جموں و کشمیر کو طویل مدتی، صفر سود والے سرمائے کے اخراجات کے قرضوں تک بے مثال رَسائی حاصل ہو گئی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا،’’اس سال آخرکار ہم نے ایس اے ایس سی آئی تک رسائی کرلی۔ اس میکانزم کے تحت اَب ہم سرمایہ جاتی سرمایہ کاری کے لئے فنڈز حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ ہمارے لئے ایک منفرد موقعہ ہے اور میں چاہتا ہوں کہ سکمز(ایس کے آئی ایم ایس) اس سے مکمل فائدہ اُٹھائے۔‘‘
عمرعبداللہ نے ایس کے آئی ایم ایس اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ ایک بڑا منصوبہ تیار کرے جو ۳ سے۴ سال کی مدت میں مکمل ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی خصوصیت یہ ہونی چاہئے کہ اس کا براہ راست فائدہ عام لوگوں کو ہواور یہ اسی دور حکومت میں مکمل ہو۔
وزیراعلیٰ نے شیرِ کشمیر شیخ محمد عبداللہ کی دُوراندیشی اور ان کی دیرپا وراثت کے بارے میں تفصیل سے بات کی اور کہاکہ ان کے دور میں ایس کے آئی ایم ایس کا قیام ایک ایسا ویژنری عمل تھاجس کی آج بھی مثال نہیں ملتی۔
عمرعبداللہ نے کہا،’’آج بھی میں تصور نہیں کر سکتا کہ شیخ صاحب نے اُس دور میں اس پیمانے کا ادارہ کیسے تعمیر کیا۔ اگر آج کوئی مجھ سے پوچھے کہ کیا جموںوکشمیر حکومت ایس کے آئی ایم ایس جیسے کسی اور ہسپتال یا ایس کے آئی سی سی جیسے کمپلیکس کی تعمیر کر سکتی ہے، تو میں کہوں گا کہ یہ تقریباً ناممکن ہے۔‘‘
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ ایس کے آئی ایم ایس آج بھی جدید علاج کا سب سے معتبر ادارہ ہے اور ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ اُنہوں نے ڈائریکٹر اے آئی آئی ایم ایس ڈاکٹر سری نواس کے حوالے سے کہا کہ ایس کے آئی ایم ایس کے قیام کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ جموںوکشمیر کے مریضوں کو باہر جانے کی ضرورت نہ پڑے۔اُنہوں نے کہا ،’’ آج دہائیوں کے بعد بھی ایس کے آئی ایم ایس اس مقصد کو بہترین انداز میں پورا کر رہا ہے۔‘‘
عمرعبداللہ نے ایس کے آئی ایم ایس میں مریضوں کے غیر معمولی رَش کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ضلع اور ذیلی ضلع سطح پر صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرے۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا،’’لوگوں کو معمولی علاج کے لئے ایس کے آئی ایم ایس آنے پر مجبور نہیں ہونا چاہیے۔ ایسا تب ہوتا ہے جب نچلے سطح کے ہسپتال مناسب سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔ ہم دونوں محاذوں پر کام کریں گے۔ایس کے آئی ایم ایس کے لئے نئی انفراسٹرکچر سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ضلع و ذیلی ضلع ہسپتالوں کو بھی اَپ گریڈ کریں گے تاکہ ایس کے آئی ایم ایس کا بوجھ نمایاں طور پر کم ہو۔‘‘
اُنہو ںنے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایم اشرف گنائی اور ایس کے آئی ایم ایس کی پوری ٹیم کو تحقیق، مریضوں کی نگہداشت اور طبی تعلیم میں اعلیٰ معیار برقرار رکھنے پرسراہنا کی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا،’’میں ڈائریکٹر اور اُن کی ٹیم کومُبارک باد پیش کرتا ہوں۔ مشکلات کے باوجود ایس کے آئی ایم ایس نے علمی، طبی اور ادارہ جاتی سطح پر غیر معمولی ترقی کی ہے۔ میری خواہش ہے کہ یہ ادارہ مزید ترقی کرے اور جموں و کشمیر کے عوام کو عالمی معیار کی صحت خدمات فراہم کرتا رہے۔‘‘
۴۳ویں یومِ تاسیس کی تقریب میںتعلیمی شیشنز، سینئر فیکلٹی ممبران کے خطابا ت اور ایس کے آئی ایم ایس کے بطور ایک ممتاز تحقیقاتی، تدریسی اور ٹریشری کیئر کے ادارے کے سفر پر گفتگو بھی شامل تھی۔
اِس موقعہ پر وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی ایم ایس کی سالانہ رِپورٹ جاری کی جبکہ وزرأنے یو پی ایس سی ایم ایس کتاب اور ہسٹولوجی ایسنسیشل کی رسم رونمائی اَنجام دی۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے متعدد نئی سہولیات اور انفراسٹرکچر اَپ گریڈیشن کا اِی۔اِفتتاح بھی کیا جن میں کینسر علاج کیلئے لینیک،بنکرڈیجیٹل ایم آر ڈی، پیدیاٹرک ایمرجنسی یونٹ، ڈیجیٹل ایکسرے سروسز، ۱۰؍ ایم وِی اے۳۳/۱۱ کے وِی او ایل ٹی سی ٹرانسفارمر اور مریض و تیماردار پارک شامل ہیں۔ڈی پی آئی آر

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

میرٹ کو نظرانداز کرکے مذہب کی بنیاد پر نشستوں کی تقسیم کا مطالبہ غلط

Next Post

’اتحاد کی ضرورت ہے ‘ اندرونی اختلافات ختم ہونے چاہئے ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
’اتحاد کی ضرورت ہے ‘ اندرونی اختلافات ختم ہونے چاہئے ‘

’اتحاد کی ضرورت ہے ‘ اندرونی اختلافات ختم ہونے چاہئے ‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.