جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشمیر یونیورسٹی سے سکمز اور پھر نگین جھیل میں ریچھ نمودار لوگوں میں خوف و دہشت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-04
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
پلوامہ میں ریچھ کے حملے میں معمر خاتون زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر/۳دسمبر
شہرکے نواحی علاقوں میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری جنگلی ریچھ کی تلاش کا سلسلہ مزید الجھ گیا ہے ۔ ریچھ کی غیرمتوقع نقل و حرکت نے جہاں شہریوں میں شدید خوف کی لہر دوڑا دی ہے ، وہیں وائلڈ لائف حکام مسلسل کوششوں کے باوجود اسے قابو کرنے میں ناکام نظر آرہے ہیں۔ تازہ واقعے میں ریچھ کو گزشتہ شام نگین جھیل میں غوطے لگاتے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد رات بھر آپریشن جاری رہا، مگر حکام کے مطابق اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
ریچھ کو سب سے پہلے۲۶نومبر کو کشمیر یونیورسٹی کے قریب دیکھا گیا تھا، جہاں اس نے ہوسٹل کے سامنے آوارہ کتّوں کے جھُنڈ سے بچنے کے لیے بھاگ دوڑ بھی کی تھی۔ اس کے بعد اسے سکمزصورہ کے احاطے اور شہر کے کئی دیگر مقامات پر بھی دیکھا جاتا رہا، جس کے باعث شہری علاقوں میں سنسنی پھیل گئی۔ وائلڈ لائف محکمہ کا کہنا ہے کہ ریچھ شہروں میں آنے کے بعد غیرمتوقع راستے اختیار کرتا ہے ، جس کی وجہ سے اس کا سراغ لگانا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے ۔
محکمہ کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ رات کے وقت بیس سے زائد اہلکاروں کی ٹیم ٹرنکولائزر گنز، کیجز، نائٹ وژن ڈیوائسز اور ٹریپنگ آلات کے ساتھ مسلسل آپریشن چلا رہی ہے ۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ ریچھ کو محفوظ طریقے سے پکڑا جائے ، تاکہ نہ عوام کو نقصان پہنچے اور نہ ہی جانور کو کوئی چوٹ آئے ۔
اہلکار نے مزید بتایا کہ دن کے اوقات میں دس سے زائد اہلکار مختلف مقامات پر اس کے ممکنہ راستوں کی نگرانی کرتے ہیں۔ ریچھ مسلسل حرکت میں ہے ، اس کی لوکیشن ہر چند گھنٹوں بعد بدل جاتی ہے ، جس سے کارروائی مزید چیلنجنگ ہو جاتی ہے ۔
گزشتہ شام نگین جھیل میں ریچھ کے اچانک نمودار ہونے نے لوگوں کو حیران بھی کیا اور خوفزدہ بھی۔ عینی شاہدین کے مطابق ریچھ پانی میں باقاعدہ غوطے لگاتا ہوا ساحل کے قریب دیکھا گیا، جس کے فوراً بعد وائلڈ لائف ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور پوری رات بھر سرچ آپریشن جاری رہا، مگر ریچھ جھیل سے نکل کر کہاں گیا، اس بارے میں کوئی معتبر اطلاع سامنے نہیں آ سکی۔
حکام نے تاکید کی ہے کہ لوگ رات کے وقت نقل و حرکت محدود رکھیں اور کسی بھی مشاہدے کی فوراً اطلاع انتظامیہ یا وائلڈ لائف محکمہ کو دیں۔
وائلڈ لائف محکمہ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ شہری علاقوں میں جنگلی حیات کے بڑھتے ہوئے داخلے کی سنگین صورتحال کی طرف اشارہ کرتا ہے اور سرینگر جیسے گنجان علاقے میں ایسے جانوروں کی موجودگی انتظامیہ کے لیے بڑا چیلنج بن چکی ہے ۔
ایک ہفتے سے جاری اس مسلسل مشن کے باوجود ریچھ کے لاپتہ رہنے نے حکام کو اضطراب میں مبتلا کر دیا ہے ، جبکہ شہری اس خوف میں مبتلا ہیں کہ ریچھ کسی بھی وقت کسی نئی جگہ منظرِ عام پر آ سکتا ہے ۔ایجنسیز

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اونتی پورہ پولیس کی خصوصی کارروائی‘ متعدد گاڑیاں ضبط

Next Post

کمانڈوز، اسنائپرز، ڈرونز، اے آئی: بھارت میں پیوٹن کیلئے پانچ تہوں پر مشتمل سکیورٹی حصار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
پہلگام حملہ: پیوٹن کا وزیر اعظم مودی کو ٹیلی فون/’مکمل حمایت کی اعادہ

کمانڈوز، اسنائپرز، ڈرونز، اے آئی: بھارت میں پیوٹن کیلئے پانچ تہوں پر مشتمل سکیورٹی حصار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.