بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ناؤ پورہ خانیار میں آتشزدگی ‘پانچ رہائشی مکان خاکستر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-04
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

سرینگر/۳دسمبر
شہر خاص کے گنجان آبادی والے علاقے ناو پورہ خانیار میں بدھ کی علی الصبح آتشزدگی کے ایک واقعے میں پانچ رہائشی مکان خاکستر ہوئے ہیں۔
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے مطابق آگ بدھوار پونے دو بجے ایک رہائشی مکان سے نمودار ہوئی، جس نے چند ہی منٹوں میں قریبی چار مزید مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ علاقہ چونکہ تنگ گلیوں پر مشتمل ہے ، لہٰذا شعلوں نے برق رفتاری سے پوری بستی کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا۔ مقامی شہریوں کے مطابق دھوئیں کا گہرا بادل دور سے بھی نظر آ رہا تھا۔
فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک سینئر عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ پونے دو بجے اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔انہوں نے کہاکہ انتھک کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔
مقامی نوجوانوں نے بھی فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر گھروں سے سامان نکالنے کی کوشش کی، مگر شعلوں کی شدت کے باعث زیادہ تر گھریلو ساز و سامان جل کر راکھ بن گیا۔
متاثرہ خاندانوں نے بتایا کہ آگ نے انہیں چند ہی لمحوں میں بے گھر کر دیا۔ ایک متاثرہ خاتون نے روتے ہوئے کہا،’’ہم کچھ بھی نہیں بچا پائے ۔ سب کچھ جل گیا،کپڑے ، دستاویزات، زیورات، بچوں کی کتابیں سب کچھ۔ راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا‘‘۔
پولیس نے بتایا کہ آتشزدگی کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تکنیکی ٹیم کو طلب کر کے وجوہات کی تحقیق شروع کر دی گئی ہے ۔
ناؤ پورہ کی یہ آتشزدگی سردیوں کی آمد کے ساتھ شہر میں پیش آنے والے سنگین واقعات میں سے ایک ہے ، جس نے نہ صرف املاک کو تباہ کیا بلکہ درجنوں افراد کو موسم کی شدید سردی میں کھلے آسمان تلے کر دیا ہے ۔ انتظامیہ نے یقین دلایا ہے کہ متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔یو این آئی

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

معذوروں سے متعلق عالمی دن: ہینڈی کیپڈ ایسوسی ایشن کااحتجاج

Next Post

اونتی پورہ پولیس کی خصوصی کارروائی‘ متعدد گاڑیاں ضبط

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
بیٹے نے پیسوں کیلئے دوست کی مدد سے ماں کا قتل کیا:پولیس

اونتی پورہ پولیس کی خصوصی کارروائی‘ متعدد گاڑیاں ضبط

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.