جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وادی کشمیر میں جماعتِ اسلامی سے وابستہ ٹھکانوں پر چھاپے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-28
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
سرینگر میں کالعدم تنظیموں سے وابستہ دہشت گرد معاونین کے گھروں پر چھاپے:پولیس

Police raid homes

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر/۲۷نومبر
جموں کشمیر پولیس نے جمعرات کو وادی کے مختلف اضلاع میں کالعدم تنظیم جماعتِ اسلامی کے خلاف ایک ہمہ گیر اور مربوط کارروائی انجام دی، جس کے دوران اننت ناگ، پلوامہ، اونتی پورہ، بڈگام، کولگام اور کپواڑہ سمیت کئی اضلاع میں بیک وقت تلاشی مہم چلائی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چھاپوں کے دوران متعدد رہائشی گھروں، تنظیم سے منسلک افراد کے ٹھکانوں اور مختلف اداروں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔
کارروائیوں کے دوران الیکٹرانک آلات، دستاویزات، لٹریچر اور دیگر مواد ضبط کیا گیا، جنہیں تکنیکی جانچ کے لیے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ سامان کی تفصیلی جانچ کے بعد مزید قانونی کارروائی متوقع ہے ۔
اسی دوران اونتی پورہ میں بھی پولیس نے بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے جماعتِ اسلامی سے وابستہ افراد کے گھروں اور متعلقہ مقامات پر چھاپے مارے ۔
اس کارروائی میں ڈیجیٹل آلات، ریکارڈ اور مشکوک مواد ضبط کیا گیا جبکہ کئی افراد کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا۔
اونتی پورہ پولیس نے واضح کیا کہ علاقے میں دہشت گردی اور اس کے معاون ڈھانچے کے خلاف کارروائیاں مستقبل میں مزید شدت اختیار کریں گی۔
ادھر بڈگام میں صبح سویرے پولیس نے چاڈورہ، سوئیہ بوگ اور بیروہ علاقوں میں جماعتِ اسلامی سے جڑے افراد اور اداروں کے مقامات پر تلاشی مہم چلائی۔ اس کارروائی میں پولیس افسران کے ساتھ خواتین پولیس اہلکار اور مقامی نمبر دار بھی شامل تھے ۔
چھاپوں کے دوران مختلف گھروں اور اداروں سے الیکٹرانک ڈیوائسز، لٹریچر اور اہم دستاویزات قبضے میں لے کر مزید تحقیقات کے لیے محفوظ کیے گئے ۔ بڈگام پولیس کے مطابق یہ تمام کارروائیاں ضلع میں انتہا پسندانہ بیانیے اور علیحدگی پسند پروپیگنڈے کو کمزور کرنے کے مقصد سے کی جا رہی ہیں۔
پلوامہ میں بھی پولیس نے حالیہ عرصے میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں اضافے اور نوجوانوں میں ممکنہ بنیاد پرستی کے خدشات کے پیشِ نظر جماعتِ اسلامی سے وابستہ مختلف مقامات پر سرچ آپریشن چلایا۔ اگرچہ کسی بھی جگہ سے قابلِ اعتراض مواد برآمد نہیں ہوا، تاہم پولیس نے تمام مقامات کی مکمل جانچ کی اور کارروائی کو پرامن ماحول میں مکمل کیا۔
پلوامہ پولیس کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کا مقصد ضلع میں امن و امان کو مستحکم کرنا، نوجوانوں کو شدت پسندی سے دور رکھنا اور دہشت گردی کے معاون نیٹ ورک کو پوری طرح ختم کرنا ہے ۔
پولیس حکام نے اس بات پر زور دیا کہ وادی میں دہشت پسند نیٹ ورک، اس کے مالی، فکری اور تنظیمی معاونین کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔ تمام ضبط شدہ مواد کی باریک بینی سے چھان بین کی جائے گی اور جہاں بھی شواہد ملیں گے ، سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔یو این آئی

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وار پورہ میں جامعہ اسلامیہ انسٹی ٹیوٹ پر پولیس کا چھاپہ

Next Post

منفی۴ء۴ ْ: سری نگر میںرواں موسم کی سرد ترین رات درج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
کشمیر میں خشک موسم کے بیچ سردی تیز

منفی۴ء۴ ْ: سری نگر میںرواں موسم کی سرد ترین رات درج

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.