ہفتہ, اکتوبر 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ڈائریکٹر اسٹیٹ موٹر گراجز کے خلاف غیر متناسب اثاثوں کا مقدمہ درج‘کئی مقامات پر چھاپے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-28
in اہم ترین, تازہ تریں, کاروبار
A A
اینٹی کرپشن بیورو نے حلقہ پٹواری برین نشاط اور چوکیدار کو رنگے ہاتھوں دھر لیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/۲۷نومبر
جموں کشمیر اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے ریاستی موٹر گراجز کے ڈائریکٹر ملک طاہر گانی کے خلاف غیر متناسب جائیداد رکھنے کے الزامات کی بنیاد پر باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
اے سی بی کے مطابق مخصوص اطلاع موصول ہونے کے بعد خفیہ سطح پر ایک تفصیلی توثیق کا عمل شروع کیا گیا، جس میں انکشاف ہوا کہ ملزم نے اپنے عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاری اثاثے جمع کیے ہیں جو اس کی جائز آمدنی سے کہیں زیادہ ہیں۔
تحقیقات سے پتہ چلا کہ ملک طاہر گانی نے مختلف محکموں اور تعیناتیوں،جن میں اے آر ٹی او اننت ناگ، پلوامہ اور ڈائریکٹر اسٹیٹ موٹر گراجز شامل ہیں-کے دوران رہائشی مکانات، پلاٹس، دکانیں، شاپنگ کمپلکس اور متعدد بینک کھاتے اپنے نام اور اپنے اہل خانہ و رشتہ داروں کے نام پر حاصل کیے ہیں۔ ابتدائی توثیق میں یہ تمام اثاثے ان کی معلوم آمدنی کے مقابلے میں انتہائی غیر متناسب پائے گئے ۔
اے سی بی نے کہا کہ دستیاب شواہد کی بنیاد پر ملزم کے خلاف انسدادِ بدعنوانی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت پہلی نظر میں مجرمانہ بدعنوانی کا مقدمہ بنتا ہے ، جس کے بعد تھانہ اے سی بی سنٹرل میں ایف آئی آر نمبر۲۰۲۵/۱۱درج کی گئی۔
مقدمہ درج ہونے کے بعد خصوصی عدالت اینٹی کرپشن جموں سے تلاشی وارنٹ حاصل کیے گئے جس کے تحت بیورو کی ٹیموں نے چار مختلف مقامات پر چھاپے مارے ۔
ان جگہوں میں صنعت نگر سرینگر میں ان کی رہائش گاہ، حیدرپورہ سرینگر میں ایک اور گھر، گاندھی نگر جموں میں سرکاری کوارٹر اور نیوپلاٹ جموں میں ان کا سرکاری دفتر شامل ہے ۔ تلاشی کے دوران اہم اور قابلِ اعتراض مواد برآمد ہوا ہے جسے کیس کی فائل میں بطور ثبوت ضبط کر لیا گیا ہے ۔
اے سی بی کے مطابق معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے اور مزید حقائق سامنے آنے کی توقع ہے ۔ایجنسیز

 

 

متعلقہ

’حکومت ہر علاقے کی ترقی کیلئے کوشاں‘

یکم جنوری۲۰۲۷سے فعال سم کے بغیر واٹس ایپ اور ٹیلی گرام نہیں چلیں گے؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سونہ مرگ میں ہنگامہ آرائی کی پاداش میں دو افراد گرفتار:پولیس

Next Post

فوج کی شمالی کمان کے سربراہ کا دراس اور کرگل سیکٹروں کا دورہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’حکومت ہر علاقے کی ترقی کیلئے کوشاں‘
اہم ترین

’حکومت ہر علاقے کی ترقی کیلئے کوشاں‘

2026-10-24
یکم جنوری۲۰۲۷سے فعال سم کے بغیر واٹس ایپ اور ٹیلی گرام نہیں چلیں گے؟
اہم ترین

یکم جنوری۲۰۲۷سے فعال سم کے بغیر واٹس ایپ اور ٹیلی گرام نہیں چلیں گے؟

2026-10-24
’پاکستان نے کرگل جنگ میں اپنے ہلاک شدہ فوجیوں کی لاشیں لینے سے انکار کیا تھا ‘
اہم ترین

’پاکستان نے کرگل جنگ میں اپنے ہلاک شدہ فوجیوں کی لاشیں لینے سے انکار کیا تھا ‘

2026-10-24
ارو ناچل میں جھڑپیں :چین گشت کے طے شدہ طریقۂ کار سے منحرف
اہم ترین

ارو ناچل میں جھڑپیں :چین گشت کے طے شدہ طریقۂ کار سے منحرف

2026-10-24
شمالی ہندوستان میں آندھی اور طوفان، جنوبی ہندوستان میں شدید بارش کی وارننگ
اہم ترین

 ماہِ اکتوبر کے اختتام تک موسم میں بڑی تبدیلی کا امکان نہیں

2026-10-24
پاکستان:پی ایم ایل(این) کے رہنماؤں کا قبل از وقت انتخابات نہ کرانے کا فیصلہ
اہم ترین

لداخ میں لیہہ اور کرگل بلدیاتی  انتخابات۲۱ نومبر کو ہوں گے

2026-10-24
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

پلوامہ میں غیر قانونی کان کنی کے  خلاف کارروائی‘۲۳ڈمپر ضبط

2026-10-24
’منشیات فروشوں کیخلاف سخت اقدامات پر غور‘
اہم ترین

ایل جی سنہا سے۲۰۱۱بیچ کے  آئی ایف ایس افسران کی ملاقات

2026-10-24
Next Post
دراس:دنیا کا دوسرا سرد ترین علاقہ بھی موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہو رہا ہے

فوج کی شمالی کمان کے سربراہ کا دراس اور کرگل سیکٹروں کا دورہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.