پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

272 نامور بزرگ شہریوں نے راہل کے ای سی پر الزامات کو’ بے بنیاد‘ قراردیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-20
in قومی خبریں
A A
انڈیا بلاک جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کو یقینی بنائے گا: راہل گاندھی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

نئی دہلی، 19 نومبر (یو این آئی) ملک کے 272 نامور اور بزرگ شہریوں نے کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے انتخابات میں دھاندلی کے لیے الیکشن کمیشن اور بی جے پی کی ملی بھگت کے الزامات کا بے بنیاد قرار دیا ہے ۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئینی اداروں کو سیاسی عزائم کے لیے نشانہ نہیں بنایا جانا چاہئے ۔
ان بزرگ شہریوں نے منگل کے روز مسٹر راہل گاندھی کے نام ایک کھلے خط میں کہا، "شہری تنظیموں کا پختہ یقین ہے کہ فوج، عدلیہ اور الیکشن کمیشن جیسے ادارے غیر جانبدارانہ اور شفاف طریقے سے جمہوریت کو مضبوط کرنے میں مصروف ہیں، سیاسی فائدے کے لیے ایسے آئینی اداروں کی شبیہ کو داغدار کرنے کی کوششیں غلط اور قابل مذمت ہیں۔ ہماری جمہوریت مستحکم ہے ، اور ہمارے شہری سمجھدار ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ جمہوریت میں قیادت کی بنیاد سچائی ہو، خیالات میں ڈرامہ بازی نہ ہو، جذبات میں خدمت شامل ہو اور احترام ہو کوئی توہین نہ ہو۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ سیاسی فائدے کے لیے تماشہ نہیں ہونا چاہیے ۔”
ان بزرگ شہریوں نے الزام لگایا ہے کہ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر سیاسی فائدے کے لیے الیکشن کمیشن کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور مسٹر راہل گاندھی کے عزائم مذموم ہیں۔ خط لکھنے والے 272 نامور شہریوں میں 16 سابق جج، 14 سابق سفیر، 123 ریٹائرڈ بیوروکریٹس اور 133 ریٹائرڈ فوجی، نیم فوجی اور پولس افسران شامل ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کمیشن شفاف اور غیر جانبدارانہ طریقے سے ملک کی جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے کام کر رہا ہے اور اس کے خلاف تعصب کے الزامات بے بنیاد اور سیاست آلود ہیں۔
خط میں دہلی ہائی کورٹ کے سابق جج ایس این ڈھینگرا اور جھارکھنڈ کی سابق پولیس ڈائریکٹر جنرل نرمل کور کے نام بھی شامل ہیں۔ اس میں بزرگ شہریوں کے دستخطوں کی فہرست بھی شامل ہے ۔
ان نامور شہریوں کا کہنا ہے کہ سیاسی فائدے کے لیے جمہوریت پر حملہ کرنے کی کوششیں سنگین تشویش کا باعث ہیں اور بعض سیاستدان بے بنیاد الزامات لگا کر آئینی اداروں پر حملے کر کے زہر اگل رہے ہیں۔ سیاسی فائدے کے لیے ایسا کرنا مناسب نہیں ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گینگسٹر انمول بشنوئی کو امریکہ سے لائے جانے پر این آئی اے نے گرفتار کیا

Next Post

مفت بجلی:آ بیل مجھے مار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

2026-09-06
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

2026-09-06
اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا
قومی خبریں

اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا

2026-09-06
دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں
قومی خبریں

دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں

2026-09-06
قومی خبریں

کھرگے اور راہل نے یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی

2026-09-06
قومی خبریں

بی ایل ٹی ایم 2026 میں سری لنکا نے اپنی ایم آئی سی ای سیاحتی صلاحیتوں کا کیا مظاہرہ

2026-09-06
قومی خبریں

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-06
قومی خبریں

بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

2026-09-06
Next Post
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ

مفت بجلی:آ بیل مجھے مار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.