جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غزہ کے لوگ استحکام اور امن کے مستحق ہیں: انتونیو گوتریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-19
in عالمی خبریں
A A
پوتین اور زیلنسکی سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں:گوتیرس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی ناکامی کے یقینی امکانات

صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر دوبارہ کرنے کا اعلان

اقوام متحدہ، 18 نومبر (یو این آئی) سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ کے لوگ استحکام اور امن کے مستحق ہیں، غزہ میں دو سال کی تباہ کن جنگ کے بعد بالآخر آگے بڑھنے کا ایک راستہ نظر آ رہا ہے ۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ ہمیں اس رفتار کو ٹھوس اقدامات میں تبدیل کرنا چاہیے ۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ سب سے اپیل ہے کہ جنگ بندی کو مستقل امن میں تبدیل کرنے میں مدد کریں، سب مل کر مشرق وسطیٰ کو ہتھیاروں، تباہی سے پاک علاقہ بنا دیں۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ غزہ منصوبے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے قرارداد منظور کر لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سلامتی کونسل نے غزہ اسٹیبلائزیشن فورس سے متعلق امریکی قرارداد منظور کر لی، قرارداد کے حق میں 13 ووٹ ڈالے گئے اور کسی بھی ملک نے مخالفت نہیں کی، جب کہ چین اور روس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
اجلاس سے خطاب میں امریکی مندوب نے پاکستان، مصر، قطر، اردن، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور انڈونیشیا کا، غزہ کے لیے مشترکہ کوششوں پر تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
صدر ٹرمپ کے غزہ پلان کی قرارداد میں فلسطین میں بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی اور عبوری حکومتی ڈھانچے کے قیام کے اہم نکات شامل ہیں۔ امریکی مندوب نے کہا کہ ہم سب اکٹھے ہوئے ، صورت حال کی سنگینی کا ادراک کیا اور اقدامات کیے ، غزہ کے استحکام کے لیے آج کی قرارداد اہم ہے ۔
حماس نے غزہ میں بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی کو مسترد کر دیا ہے ، حماس اور دیگر فلسطینی گروہوں کا کہنا ہے کہ امریکی مسودہ قرارداد غیر ملکی کنٹرول کیلیے راستہ ہموار کرے گا، قرارداد کے تحت غزہ کی حکومت اور تعمیر نو غیر ملکی ادارے کے کنٹرول میں چلی جائے گی۔
مزاحمتی تنظیموں کا کہنا ہے کہ امریکی قرارداد کے تحت فلسطینی خودمختاری ختم ہو جائے گی، بین الاقوامی استحکام فورس کو تعینات کرنا غیر ملکی سرپرستی کے مترادف ہے ، قرارداد اسرائیلی قبضے کی جگہ غیر ملکی سرپرستی قائم کرے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جاپان نے سفارتی کشیدگی کم کرنے کے لیے اعلیٰ افسران چین بھیجا

Next Post

سعودی ولی عہد کا 7 سال بعد امریکی دورہ، وائٹ ہاؤس میں شاندار استقبال کی تیاریاں مکمل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی ناکامی کے یقینی امکانات

2026-06-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر دوبارہ کرنے کا اعلان

2026-06-04
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران کا بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹر اور ایئربیس نشانہ بنانے کا دعویٰ

2026-06-04
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان فون پر گرما گرم بحث
عالمی خبریں

’’میں تمھاری کھال بچا رہا ہوں‘‘ ٹرمپ کی نیتن یاہو پر شدید برہمی

2026-06-03 - Updated on 2026-06-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ کے نیتن یاہو کو پاگل کہنے کے بعد اسرائیل کا جنوبی لبنان پر حملہ

2026-06-03
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
عالمی خبریں

روسی میزائل اور ڈراون حملے میں یوکرین میں نو افراد ہلاک، درجنوں زخمی

2026-06-03
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

امریکہ و اسرائیل فوجی تعلقات میں تاریخی توسیع؟ کانگریس کا نیا بل متنازع بن گیا

2026-06-02
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

امریکہ جنگ بندی پر عمل نہیں کر رہا: ایرانی چیف مذاکرات کار باقر قالیباف

2026-06-02
Next Post
سعودی ولی عہد کا قطر پر اسرائیلی حملوں کے بعد بڑا بیان

سعودی ولی عہد کا 7 سال بعد امریکی دورہ، وائٹ ہاؤس میں شاندار استقبال کی تیاریاں مکمل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.