بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سعودی ولی عہد کا 7 سال بعد امریکی دورہ، وائٹ ہاؤس میں شاندار استقبال کی تیاریاں مکمل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-19
in عالمی خبریں
A A
سعودی ولی عہد کا قطر پر اسرائیلی حملوں کے بعد بڑا بیان

Saudi Crown Prince

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

واشنگٹن، 18 نومبر (یو این آئی) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے سات سال بعد اہم امریکی دورے کے موقع پر وائٹ ہاؤس میں شاندار استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سات برس بعد ایک بار پھر امریکہ کے اہم دورے پر واشنگٹن پہنچ رہے ہیں، جہاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ انہیں غیر معمولی گرمجوشی کے ساتھ خوش آمدید کہنے کی تیاریاں کر رہے ہیں، وائٹ ہاؤس اس حوالے سے انتظامات مکمل کر چکا ہے ۔
اس بار صورتحال 2018 کے مقابلے میں یکسر مختلف ہے ، اُس وقت ولی عہد امریکہ میں اپنی اصلاحات کا تاثر بہتر بنانے آئے تھے ، مگر چند ماہ بعد صحافی جمال خاشقجی کے قتل نے عالمی سطح پر شدید ردعمل پیدا کیا اور محمد بن سلمان ایک عرصے تک تنقید کی زد میں رہے ۔
تاہم آج، 40 سالہ ولی عہد ایک مضبوط علاقائی و عالمی رہنما کے طور پر واشنگٹن لوٹ رہے ہیں، وہ نہ صرف سعودی عرب کے عملی حکمران ہیں بلکہ عالمی سیاست اور سرمایہ کاری کے میدان میں بھی مرکزی کردار اختیار کرچکے ہیں۔ امریکی سیاست دانوں اور بڑی کمپنیوں کے لیے انہیں نظر انداز کرنا اب ممکن نہیں رہا۔
منگل کو ہونے والی ملاقات میں صدر ٹرمپ جو سعودی قیادت کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتے ہیں، محمد بن سلمان کا استقبال کریں گے ۔
ماہرین کے مطابق ولی عہد کا یہ دورہ ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے ۔ ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی کے پروفیسر گریگوری گاؤس کے بقول، ”پانچ سال پہلے شاید کوئی واشنگٹن میں ان سے ملنے پر بھی راضی نہ ہوتا، آج وہ عالمی قیادت کے اہم ترین چہروں میں شامل ہیں۔”
سعودی عرب میں گزشتہ برسوں کے دوران مذہبی پابندیوں میں نرمی اور سماجی آزادیوں کے اضافے کو امریکہ میں مثبت نظر سے دیکھا جارہا ہے ۔ ولی عہد کی موجودہ توجہ ”ویژن 2030” کے تحت سعودی معیشت کی بڑے پیمانے پر تبدیلی ہے ۔
دورے کے دوران امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون، جوہری ٹیکنالوجی کی منتقلی، مصنوعی ذہانت میں شراکت داری اور بڑے سرمایہ کاری منصوبوں پر بات چیت متوقع ہے ۔
صدر ٹرمپ اسرائیل کے ساتھ سعودی تعلقات کی بحالی کے خواہاں ہیں، مگر ماہرین کے مطابق فلسطینی ریاست کے مسئلے پر پیش رفت کے بغیر ایسا ممکن نہیں۔
دونوں ممالک ایف-35 جنگی طیاروں کی ممکنہ فروخت پر بھی غور کر رہے ہیں، تاہم امریکی انٹیلی جنس کو خدشہ ہے کہ حساس ٹیکنالوجی چین تک منتقل ہو سکتی ہے ۔ اسی دوران سعودی عرب چین اور دیگر عالمی طاقتوں کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے میں بھی سرگرم ہے ۔
خطے میں بڑھتی بے چینی اور امریکی پالیسی میں غیر یقینی صورتحال نے خلیجی ممالک کو تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے ، جس کے باعث سعودی عرب اپنے تعلقات کو پائیدار اور طویل المدتی بنانے کی کوشش کر رہا ہے ۔
کچھ ماہ قبل صدر ٹرمپ نے بھی سعودیہ عرب کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے اپنے خاندانی کاروبار ٹرمپ آرگنائزیشن کی سعودیہ عرب میں سرمایہ کاری پر بات کی تھی ۔
اخباری رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کے خاندان کے افراد اس حوالے سے سرمایہ کاری پر سعودی حکومت سے اس دورے پر بات چیت کرنے جارہے ہیں، صدر ٹرمپ نے اپنے دورہ سعودیہ عرب میں میں سعودی حکومت کے زیر ملکیت ”درعیہ” رئیل اسٹیٹ منصوبے کا بھی دورہ کیا تھا
منصوبے کے سربراہ کے مطابق ٹرمپ آرگنائزیشن درعیہ میں ٹرمپ برانڈ کی پراپرٹی لانے کے لیے بات چیت کر رہی ہے ، جس نے صدر ٹرمپ کے سیاسی منصب اور خاندانی کاروبار کے باہمی تعلق پر نئی بحث چھیڑ دی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

غزہ کے لوگ استحکام اور امن کے مستحق ہیں: انتونیو گوتریس

Next Post

سلامتی کونسل نے غزہ امن منصوبے سے متعلق امریکی قرارداد منظور کرلی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
Next Post
جاپان کا اسرائیل کو دو ریاستوں کے حل کو روکنے کی صورت میں ‘نئے اقدامات’ کا انتباہ

سلامتی کونسل نے غزہ امن منصوبے سے متعلق امریکی قرارداد منظور کرلی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.