پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

جاپان نے سفارتی کشیدگی کم کرنے کے لیے اعلیٰ افسران چین بھیجا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-19
in عالمی خبریں
A A
چین سے نمٹنے کیلئے فوری، طویل المدتی منصوبہ بندی ضروری :اسٹریٹجک تجزیہ کار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا

ٹوکیو/بیجنگ، 18 نومبر (یو این آئی) جاپان نے چین کے ساتھ بڑھتی ہوئی دو طرفہ کشیدگی کے درمیان اپنے وزارتِ خارجہ کے ایک اعلیٰ افسر کو چین بھیجا ہے تاکہ تناؤ میں کمی لائی جا سکے ۔ یہ قدم ٹوکیو اور بیجنگ کے درمیان سیاسی اختلافات کے بعد اٹھایا گیا، جن کی وجہ سے دونوں ایشیائی طاقتوں کے درمیان مختصر فوجی اور سفارتی جھڑپیں شروع ہو گئی تھیں۔
جاپانی میڈیا نے پیر کو کہا کہ جاپانی وزارتِ خارجہ کے ایشیائی و بحرالکاہلی امور کے بیورو کے ڈائریکٹر جنرل ماساکی کنائی کی چینی وزارتِ خارجہ کے ایشیائی امور کے محکمے کے سربراہ لیو جن سونگ سے ملاقات کی امید ہے ۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دونوں ممالک کچھ عرصے سے فوجی اور سفارتی تنازعات میں الجھے ہوئے تھے ۔
ان واقعات میں تائیوان کے قرب و جوار کے ایک جزیرے کے پاس مشتبہ چینی ڈرون کی موجودگی کے بعد جاپان کی جانب سے اپنے یوناگونی جزیرے کے قریب لڑاکا طیاروں کی تعیناتی، جاپان کے سینکاکو جزائر کے ارد گرد چینی کوسٹ گارڈ اور بحریہ کے جہازوں کی مسلسل دراندازی اور جاپان میں مقیم ایک چینی سفارتکار کی جانب سے وزیرِ اعظم سینے تاکائچی کا بالواسطہ حوالہ دیتے ہوئے انہیں پرتشدد دھمکی دینا شامل ہے ، جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان ایک بڑا سفارتی تنازع شروع ہو گیا۔
مسٹر کنائی کے دورے پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے جاپان کے چیف کابینہ سیکریٹری مِنورُو کیہارا نے چین پر تنقید کرتے ہوئے یہ اعادہ کیا کہ بیجنگ کے حالیہ اقدامات گزشتہ ماہ کے آخر میں صدر شی جن پنگ اور محترمہ تاکائچی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں طے پانے والے اتفاقِ رائے کی روح کے منافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیانات ایک مستحکم اور تعمیری تعلقات قائم کرنے کے لیے غیر موزوں ہیں۔
حالیہ دنوں میں چین۔جاپان تعلقات میں شدید کشیدگی دیکھی گئی ہے ، خاص طور پر اس کے بعد جب وزیرِ اعظم تاکائچی نے اس ہفتے کے آغاز میں ارکانِ پارلیمان سے کہا کہ تائیوان پر چین کے کسی بھی فرضی حملے کی صورت میں جاپان کی جانب سے فوجی کارروائی شروع کی جائے گی۔ اس بیان سے بیجنگ میں شدید ردّعمل پیدا ہوا، جس کے جواب میں چین نے اپنے سمندری گشت اور اشتعال انگیز سیاسی بیانات میں اضافہ کر دیا۔
یہ سفارتی مشن ممکنہ دو طرفہ رابطوں کی تمہید ثابت ہو سکتا ہے ، کیونکہ وزیرِ اعظم تاکائچی اور چینی وزیرِ اعظم لی چیانگ دونوں اس ہفتے کے آخر میں جنوبی افریقہ میں ہونے والے جی-20 اجلاس میں شرکت کرنے والے ہیں، جہاں وہ براہِ راست اعلیٰ سطحی گفتگو کے ذریعے کشیدگی میں کمی لا سکتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حماس نے سلامتی کونسل میں ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قراردادکو مسترد کردیا

Next Post

غزہ کے لوگ استحکام اور امن کے مستحق ہیں: انتونیو گوتریس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک
عالمی خبریں

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

2026-09-06
متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا
عالمی خبریں

متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا

2026-09-06
امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی
عالمی خبریں

امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی

2026-09-06
بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے تقریباً 1,000 بچوں کی موت
عالمی خبریں

بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے تقریباً 1,000 بچوں کی موت

2026-09-06
عالمی خبریں

یورپی یونین کی عہدیدار مارتا کوس نے ملادچ کو خراجِ تحسین پیش کیے جانے پر سربیا کا دورہ منسوخ کر دیا

2026-09-06
عالمی خبریں

ترکیہ امریکہ-ایران جنگ کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے: صدر ایردوان

2026-09-06
عالمی خبریں

امریکی شہری اپنے بچوں کو اسرائیل کی جنگ کے لیے ‘قربانی کا بکرا’ بننے کی اجازت نہ دیں :ایران

2026-09-06
عالمی خبریں

سوڈان کے جنوبی کردوفان میں باغی گروپ کے حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post
پوتین اور زیلنسکی سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں:گوتیرس

غزہ کے لوگ استحکام اور امن کے مستحق ہیں: انتونیو گوتریس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.