جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

دہلی دھماکہ:’ملزمان کو پاتال سے بھی پکڑیں گے‘

قصورواروں کو کو ملک کے عدالتی نظام کے سامنے لایا جائے گا اور سخت ترین سزا دی جائے گی:وفاقی وزیر داخلہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-18
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’مودی نے ۳۷۰ کو منسوخ کر کے پٹیل کا خواب پورا کیا‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

خود کش حملہ آور کا ایک اور ساتھی کو سرینگر سے گرفتار/دھماکے میں زخمی مزید دو کی موت‘ ہلاکتوں کی تعداد ۱۵ ہو گئی

فریدآباد/۱۷ نومبر
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو کہا کہ دہلی دھماکے کے ذمہ داروں کو ہر حال میں پکڑا جائے گا، چاہے انہیں ’پاتال‘کی گہرائیوں سے ہی کیوں نہ تلاش کرنا پڑے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ملزمان کو ملک کے عدالتی نظام کے سامنے لایا جائے گا اور سخت ترین سزا دی جائے گی۔
شاہ یہاں ناردرن زونل کونسل (این زیڈسی) کے۳۲ویں اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنا حکومت کا اجتماعی عزم ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مودی حکومت کے گزشتہ ریکارڈ کے مطابق، دہلی کار بم دھماکے کے ملزمان کو ڈھونڈ نکالنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔
اجلاس کے آغاز پر لال قلعہ کے قریب کار بم دھماکے اور جموں و کشمیر کے ناؤگام پولیس اسٹیشن میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم کے ویڑن کے مطابق، مضبوط ریاستیں ہی مضبوط ملک کی بنیاد بنتی ہیں، اور زونل کونسلز زمینی سطح پر تعاون اور ہم آہنگی کے لیے نہایت اہم پلیٹ فارم ہیں۔
شاہ نے کہا کہ زونل کونسلز نے متعدد پیچیدہ مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، تاہم ابھی بھی کئی معاملات‘خصوصاً خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں تاخیر سے انصاف، غذائی قلت اور بچوں میں کمزوری‘خصوصی توجہ کے متقاضی ہیں۔
شاہ نے پاکسو اور دیگر سنگین نوعیت کے جنسی جرائم میں تیز رفتار تحقیقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کوئی مہذب معاشرہ خواتین اور بچوں کے خلاف سفاک جرائم کو برداشت نہیں کرسکتا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ خواتین اور بچوں کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس کیلئے فاسٹ ٹریک اسپیشل کورٹس کی تعداد میں اضافہ ضروری ہے۔
ادھرلال قلعہ کے نزدیک پیش آئے کار بم دھماکہ معاملے کی تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے دھماکے میں ملوث دہشت گرد کے ایک اور اہم ساتھی کو گرفتار کر لیا ہے ۔
این آئی اے کے مطابق جاسر بلال وانی عرف دانش، جو کشمیر سے تعلق رکھتا ہے ، کو ایجنسی کی ایک خصوصی ٹیم نے سرینگر سے گرفتار کیا۔
تحقیقات کے دوران این آئی اے نے انکشاف کیا ہے کہ ملزم جاسر نے دہشت گردانہ حملوں کے لیے ڈرون میں ترمیم کر کے تکنیکی مدد فراہم کی تھی اور وہ دھماکے سے قبل راکٹ تیار کرنے کی کوشش بھی کر رہا تھا۔
قومی تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق جاسر بلال وانی، ضلع اننت ناگ کے قاضی گنڈ کا رہنے والا ہے اور دھماکہ کرنے والے دہشت گرد عمر النبی کا نہایت قریبی ساتھی تھا۔ دونوں نے مل کر حملے کی منصوبہ بندی کی اور دھماکہ خیز کارروائی کیلئے متعدد سازشیں تیار کیں۔
این آئی اے نے کہا کہ دھماکہ خیز سازش کی جڑ تک پہنچنے کے لیے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہے۔ اینٹی ٹیرر ایجنسی کی متعدد ٹیمیں کئی ریاستوں میں چھاپے مار رہی ہیں تاکہ اس نیٹ ورک سے جڑے ہر شخص کی نشاندہی کی جا سکے ۔
جاسر بلال کے والدبلال احمد وانی‘ جسے پولیس نے اس کیس میں پوچھ گچھ کیلئے اٹھایا تھا نے بعد ازاں خود کو آگ لگا جس سے اس کی موت ہو گئی۔وانی خشک میوہ کا کار و بار کررہا تھا۔
حکام کے مطابق بلال احمد وانی نے اتوار کو قاضی گنڈ میں خود کو آگ لگائی تھی۔ اننت ناگ اسپتال میں حالت بگڑنے کے بعد انہیں اتوار دیر رات ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا، جہاں وہ آدھی رات کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
وانی کو ان کے بیٹے جاسر بلال کے ساتھ دہشت گردی کے ماڈیول کیس میں پوچھ گچھ کے لیے پولیس نے اٹھایا تھا۔ بعد میں وانی کو رہا کر دیا گیا، تاہم ان کا بیٹا اب بھی حراست میں ہے، حکام نے بتایا۔
وانی نے مبینہ طور پر ’مایوسی‘ اور ’کرب‘ کے باعث خود کو آگ لگائی، کیونکہ انہیں بار بار حراست میں موجود اپنے بیٹے اور بھائی سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی۔
وانی ،ڈاکٹر مظفر راتھر کے پڑوسی تھے، جو ’وائٹ کالر ٹیرر ماڈیول‘کیس میں ایک اہم ملزم کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق مظفر اس وقت افغانستان میں ہے، جبکہ اس کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر عدیل راتھر کو چھ نومبر کو اتر پردیش کے شہر سہارنپور سے گرفتار کیا گیا تھا۔
دریں اثنا۱۰ نومبر کو لال قلعہ کے قریب ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والے دو مزید افراد کے انتقال کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر۱۵ ہوگئی ہے، ایک سینئر پولیس افسر نے پیر کو تصدیق کی۔
تازہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت لقمان (۵۰) اور وِنے پاتھک (۵۰) کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں ایل این جے پی اسپتال میں زیر علاج تھے مگر جانبر نہ ہوسکے۔
اس سے قبل گزشتہ جمعرات کو ایک اور زخمی بلال دم توڑ گیا تھا، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد ۱۳ ہوگئی تھی۔ تازہ اموات کے بعد تعداد ۱۵ تک پہنچ گئی ہے، جبکہ کئی زخمی اب بھی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
دہلی پولیس کے مطابق تازہ ہلاکتوں کی اطلاع انہیں اسپتال انتظامیہ نے دی۔ پولیس نے مزید کہا کہ دونوں متوفین کی پوسٹ مارٹم کارروائی جلد مکمل کی جائے گی
حکام کے مطابق دھماکہ ایک بڑی، منظم دہشت گرد سازش کا حصہ تھا، جس کا مقصد دارالحکومت میں بڑے پیمانے پر افراتفری پیدا کرنا، شہری جانوں کو نقصان پہنچانا اور حکومتی اداروں کو چیلنج کرنا تھا۔
دریں اثنا دہلی بم دھماکہ کی سازش کے ملزم عامر راشد علی کو ۱۰ دن کے لیے این آئی اے کی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ اسے پیر کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے اسے بعد میں تحویل میں بھیج دیا گیا۔ اتوار کو این آئی اے کی ٹیم نے مرکزی ملزم عمر کے ساتھی عامر راشد علی کو گرفتار کیا تھا۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ مبینہ طور پر عامر اور عمر نے مل کر دہلی دھماکوں کی سازش رچی تھی۔
اس سے پہلے این آئی اے نے عامر رشید علی کو دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیش کیا۔ اسے چیف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے روبرو پیش کیا گیا۔ میڈیا اہلکاروں کو عدالت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ سماعت اور عدالتی رسمی کارروائی کے بعد عدالت نے عانر کو این آئی اے کی ۱۰ دن کی تحویل میں دے دیا۔ این آئی اے اب عامر سے اس واقعہ میں ملوث دیگر افراد اور پورے منصوبے کے بارے میں معلومات حاصل کرے گی۔
اس حملے میں تیرہ افراد ہلاک اور دو درجن سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ این آئی اے نے عامر رشید علی کو دہلی سے گرفتار کیا تھا، جس کے نام پر حملے میں ملوث کار رجسٹرڈ تھی۔ دہلی پولس سے کیس لینے کے بعد این آئی اے نے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی۔ گرفتاری کے ایک دن بعد پیر کو این آئی اے کی ٹیم عامر کے ساتھ پٹیالہ کورٹ پہنچی۔
عامر رشید علی، جو سمبورہ، پامپور، جموں و کشمیر کا رہائشی ہے،۱۰ نومبر کو لال قلعہ کار بم دھماکے کا کلیدی سازشی بتایا جارہا ہے۔ این آئی اے کے مطابق، علی نے خودکش حملہ آور، ڈاکٹر عمر نبی (الفلاح یونیورسٹی، فرید آباد میں اسسٹنٹ پروفیسر) کے ساتھ سازش کی اور گاڑی کی خریداری میں مدد کے لیے دہلی آیا۔
این آئی اے ممکنہ ہوالا فنڈ ٹریل کی تحقیقات کر رہی ہے جس میں ایک وسیع تر’وائٹ کالر‘ دہشت گرد نیٹ ورک اور پاکستان میں مقیم جیش محمد (جے ای ایم) کے آپریٹو شامل ہیں تاکہ حملے کے پیچھے کی پوری سازش کو بے نقاب کیا جا سکے۔ لال قلعہ دھماکہ کیس میں این آئی اے کی طرف سے یہ پہلی گرفتاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نوگام تھانہ دھماکہ:’ہم اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھولیں گے‘

Next Post

روح اللہ اور عمرعبداللہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ

روح اللہ اور عمرعبداللہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.