پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

آئی سی سی ویمن ایمرجنگ نیشنز ٹرافی 20 سے 30 نومبر تک بینکاک میں منعقد ہوگی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-16
in کھیل
A A
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک

دبئی، 15 نومبر (یو این آئی) چار براعظموں کی آٹھ ٹیموں کے درمیان نیا عالمی ٹورنامنٹ ’آئی سی سی ویمن ایمرجنگ نیشنز ٹرافی‘ 20 سے 30 نومبر تک بینکاک میں کھیلا جائے گا۔ اس ٹرافی کے پہلے ایڈیشن میں تھائی لینڈ، پاپوا نیو گنی، نیدرلینڈ، یو اے ای، اسکاٹ لینڈ، نامیبیا، تنزانیہ اور یوگنڈا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
ابتدائی دن 20 نومبر کو تھائی لینڈ بمقابلہ نیدرلینڈ اور پاپوا نیو گنی بمقابلہ یو اے ای کے میچ کھیلے جائیں گے۔
بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ٹورنامنٹ کا انعقاد حال ہی میں ہندوستان اور سری لنکا میں منعقد ہونے والے ایک روزہ ویمن ورلڈ کپ کی شاندار کامیابی کے بعد عمل میں لایا گیا ہے۔ اس ورلڈ کپ کو ہندوستان میں 50 کروڑ سے زائد شائقین نے دیکھا جبکہ مختلف ممالک میں بھی ناظرین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ "ہندوستان اور سری لنکا میں تقریباً تین لاکھ شائقین نے اس میگا ایونٹ کو اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا۔ ٹورنامنٹ کا اختتام ہندوستان کے ویمن کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی پہلی ایشیائی ٹیم بننے کے ساتھ ہوا، جو کھیل کی ترقی اور صنفی کرداروں کے معاشرتی و ثقافتی تناظر میں ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہوا۔ اس زبردست کامیابی کے بعد آئی سی سی ویمن کرکٹ کے پائیدار مستقبل کے لیے سرمایہ کاری جاری رکھے ہوئے ہے۔ ویمن ایمرجنگ نیشنز ٹرافی ایک نئے تین درجوں پر مشتمل ترقیاتی نظام کا حصہ ہے جس کا مقصد ابھرتی ہوئی ٹیموں کو اعلیٰ سطح کی کرکٹ کھیلنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔”
آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سنجوگ گپتا نے کہا،”آئی سی سی کے صدر جے شاہ کا مقصد دنیا بھر میں کرکٹ کو مستقل طور پر فروغ دینا اور خواتین کے کھیل کو مضبوط بنانا ہے۔ ابھرتے ہوئے ممالک کی باصلاحیت کھلاڑیوں کو اعلیٰ سطح پر کھیلنے کے زیادہ مواقع فراہم کرنے سے ان کی ترقی کی رفتار تیز ہوگی اور ان کی ٹیموں کی مسابقتی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔”
انہوں نے مزید کہا،”یہ ٹورنامنٹ شریک ممالک میں کھیل کی مقبولیت بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا، لڑکیوں کو کھیلوں میں شمولیت کی ترغیب دے گا اور دیگر ممالک کی خواتین کو مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن رہنے کی حوصلہ افزائی کرے گا۔”

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گجرات ٹائٹنز نے رِٹین اور ریلیز کئے گئے کھلاڑیوں کا اعلان کیا

Next Post

عتیق احمد کے گروہ کے قبضے سے آزاد کرائی گئی 48 بیگھہ سرکاری زمین

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا
کھیل

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

2026-09-06
دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک
کھیل

دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک

2026-09-06
درد کے باوجود پین کلر لے کر اترے رنکو سنگھ نے میرٹھ ماویرکس کو فائنل میں پہنچایا
کھیل

درد کے باوجود پین کلر لے کر اترے رنکو سنگھ نے میرٹھ ماویرکس کو فائنل میں پہنچایا

2026-09-06
کھیل

خطاب کی ہیٹ ٹرک کے مشن پر سبالینکا چوتھے راؤنڈ میں

2026-09-06
ہندوستان کے خلاف دوستانہ میچ کے لیے یوروگوئے کی ٹیم میں والورڈے، اراؤخو اور نونیز شامل
کھیل

ہندوستان کے خلاف دوستانہ میچ کے لیے یوروگوئے کی ٹیم میں والورڈے، اراؤخو اور نونیز شامل

2026-09-06
کھیل

ایف ٹی پی کی منصوبہ بندی ایسی ہو کہ کھلاڑیوں کو غیر ملکی حالات سے ہم آہنگ ہونے کے لیے مناسب وقت ملے: بی سی سی آئی

2026-09-06
کھیل

این سری رام بالاجی مردوں کے ڈبلز کے اگلے راؤنڈ میں، نِکی پونچا باہر

2026-09-06
ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا
کھیل

ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا

2026-09-05
Next Post

عتیق احمد کے گروہ کے قبضے سے آزاد کرائی گئی 48 بیگھہ سرکاری زمین

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.