جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہندوستان نے تاریخ رقم کی ، ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ اپنے نام کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-04
in کھیل
A A
ٹی20 ورلڈ کپ 2024 جون میں منعقد ہو سکتا ہے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

نوی ممبئی، 02 نومبر (یواین آئی) ہندوستان کی خاتون کرکٹ ٹیم نے ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں شیفالی کی شاندار بلے بازی اور میچ کی اصل ہیرو دپتی شرما کی آل راونڈ کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقہ کو 52 رن سے شکست دے کر عالمی کپ جیت کر تاریخ رقم کردی۔
ہندوستانی ٹیم نے آخرکار 47 سال کے طویل انتظار کے بعد تاریخ رقم کر دی۔ ہندوستانی ویمنز ٹیم نے اتوار کو فائنل میں جنوبی افریقہ کو 52 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ون ڈے ورلڈ کپ کا خطاب جیت لیا۔
ہندوستان کی جانب سے جیت کی اصل ہیرو دپتی شرما نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ دپتی نے شرما نے پانچ وکٹیں، شیفالی نے دو کھلاڑیوں کو جبکہ شری چرنی نے ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔
جنوبی افریقہ کی کپتان لورا وولوارٹ (101 رن ) تنہا ٹیم کے لئے جدوجہد کرتی نظرآئیں اور انہوں نے اپنی سنچری بھی مکمل کی لیکن وہ ٹیم کو جیت سے ہمکنار نہ کرسکیں۔ انہوں نے اپنی مسلسل دوسری سنچری مکمل کی۔ انہوں نے اس سے قبل انگلینڈ کے خلاف 169 رن کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ لورا وولوارٹ ویمنز ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل میں سنچریاں بنانے والی دوسری کپتان بن گئیں۔
ہندوستان کے 299 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا۔ کپتان لورا وولوارٹ اور تاجمن بریٹز نے ٹیم کو مستحکم شروعات دی اور نویں اوور میں نصف سنچری شراکت مکمل کی۔ تاہم دسویں اوور میں امن جوت کور کے ڈائریکٹ ہٹ پر تاجمن بریٹز 23 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئیں، جب کہ بارہویں اوور میں انیکے بوش بغیر کوئی رن بنائے شری چرنی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئیں۔
پندرھویں اوور کے اختتام پر جنوبی افریقہ کا اسکور 78 رنز تھا اور دو وکٹیں گر چکی تھیں۔ کپتان لورا وولوارٹ نے شاندار بلے بازی جاری رکھی اور 17ویں اوور میں رادھا یادو کی گیند پر چوکا لگا کر نصف سنچری مکمل کی۔
18ویں اوور میں ٹیم نے اپنی سنچری مکمل کی، تاہم 21ویں اوور میں سُنے لوس 25 رنز بنا کر شیفالی ورما کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئیں۔ وولوارٹ اور لوس کے درمیان 52 رنز کی اہم شراکت رہی۔ ہندوستان کی جانب سے رینوکا سنگھ، شری چرنی اور شیفالی ورما نے نپی تُلی گیندبازی کا مظاہرہ کیا۔ جلد ہی شیفالی نے تئیسویں اوور میں اپنی دوسری کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے اوور کی پہلی گیند لیگ اسٹمپ پر آف اسپن ڈالی جسے ماریزان کیپ نے روکنے کی کوشش کی، مگر گیند ان کے بلے کا کنارہ لے کر وکٹ کیپر کے ہاتھوں میں چلی گئی۔ ماریزان کیپ صرف 5 گیندوں پر 4 رنز ہی بنا سکیں۔36ویں اوور میں دیپتی شرما نے اینیریک ڈیرکسن کا اہم کیچ چھوڑ دیا۔ اوور کی تیسری گیند رینوکا سنگھ نے گُڈ لینتھ پر کرائی۔ ڈیرکسن نے لیگ سائیڈ کی جانب شاٹ کھیلا، گیند شاٹ مڈ وکٹ پر کھڑی دیپتی کے پاس گئی، مگر وہ کیچ نہ پکڑ سکیں۔38ویں اوور میں اینیریک ڈیرکسن اور لورا وولوارٹ نے چھٹی وکٹ کے لیے نصف سنچری شراکت مکمل کر لی۔ دیپتی شرما کے اوور کی آخری گیند پر ڈیرکسن نے ایک رن لے کر وولوارٹ کے ساتھ پچاس رنز کی پارٹنرشپ مکمل کی۔جنوبی افریقہ نے 39ویں اوور میں 200 کا اسکور پورا کر لیا۔40ویں اوور میں ہندوستان کو چھٹی کامیابی ملی۔ دیپتی شرما نے اوور کی آخری گیند پر اینیریک ڈیرکسن کو بولڈ کر دیا۔ ڈیرکسن نے 37 گیندوں پر 35 رنز بنائے اور لورا وولوارٹ کے ساتھ 61 رنز کی شراکت قائم کی۔
دیپتی شرما نے 42ویں اوور میں فائنل مقابلہ ہندوستان کی جھولی میں ڈال دیا۔ اوور کی پہلی گیند پر انہوں نے سنچری بنانے والی کپتان لورا وولوارٹ کو کیچ آؤٹ کرایا۔ وولوارٹ 101 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، امان جوت کور نے تین کوششوں میں ان کا کیچ تھاما۔ دیپتی نے اسی اوور کی چوتھی گیند پر چولے ٹرائن کو بھی ایل بی ڈبلیو کر دیا اور پورا مقابلہ ہندوستان کی طرف موڑ دیا ۔پینتالیسویں اوور میں جنوبی افریقہ نے نواں وکٹ گنوا دیا۔ اوور کی آخری گیند پر ایک رن لینے کی کوشش میں آیابونگا کھاکا رن آؤٹ ہو گئیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ورلڈ کپ فائنل ہارنے کے باوجود ٹیم کی کوششوں پر فخر ہے: لورا ولوارٹ

Next Post

افغانستان میں زلزلے سے 20 افراد ہلاک، 320 سے زائد زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انڈین اوپن آف سرفنگ: مینس اوپن کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

2026-05-31
Next Post
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں

افغانستان میں زلزلے سے 20 افراد ہلاک، 320 سے زائد زخمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.