بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

پیرس کے لوور میوزیم میں ڈکیتی کے الزام میں 2 مشتبہ افراد گرفتار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-28
in عالمی خبریں
A A
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی

پیرس، 27 اکتوبر (یو این آئی) فرانسیسی حکام نے تاریخی لوور میوزیم سے قیمتی شاہی زیورات چرانے کے الزام میں 2 مشتبہ ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ہے ، یہ واقعہ دنیا بھر میں سنسنی کا باعث بنا تھا۔ حکام نے اتوار کو تصدیق کی کہ دونوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔
ڈان نیوز میں شائع خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق 19 اکتوبر کو دن دہاڑے دنیا کے مشہور ترین میوزیم سے ڈاکو چند منٹوں میں تقریباً 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالر مالیت کے زیورات لے اڑے تھے ۔ اس واردات کے بعد درجنوں اہلکاروں کو تحقیقات کے لیے متحرک کیا گیا تھا۔
پیرس کی پراسیکیوٹر لور بیکو نے کہا کہ ہفتہ کی شام گرفتاریوں کا عمل مکمل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار افراد میں سے ایک پیرس کے چارلس ڈیگال ہوائی اڈے سے ملک چھوڑنے والا تھا۔
مقدمے سے وابستہ ایک ذریعے نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ شخص الجزائر کے لیے پرواز پر سوار ہونے والا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسرا مشتبہ شخص بھی کچھ دیر بعد پیرس کے نواحی علاقے میں گرفتار کر لیا گیا۔
دونوں افراد کو منظم ڈکیتی اور مجرمانہ سازش کے شبہے میں حراست میں رکھا گیا ہے اور انہیں زیادہ سے زیادہ 96 گھنٹے تک زیرِ حراست رکھا جا سکتا ہے ۔
پراسیکیوٹر بیکو نے میڈیا میں گرفتاریوں کی خبر کے انکشاف پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی معلومات ان 100 تفتیش کاروں کی کوششوں میں رکاوٹ پیدا کرسکتی ہیں جو زیورات اور مجرموں کی تلاش میں مصروف ہیں۔
وزیرِ داخلہ لوراں نیونیز نے بھی رازداری برقرار رکھنے کی اپیل کی، تاہم تفتیش کاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے انتھک محنت کی ہے ۔
گزشتہ اتوار ہونے والی اس چوری میں ڈاکو ایک چوری شدہ موورز ٹرک کی سیڑھی کے ذریعے میوزیم کی پہلی منزل پر پہنچے ، جہاں شاہی زیورات کی گیلری واقع ہے ۔
ڈاکوؤں نے کٹنگ ٹولز کی مدد سے شیشے توڑ کر زیورات حاصل کیے ، فرار کے دوران وہ ایک ہیروں اور زمرد سے جڑا ہواتاج گرا گئے ، مگر 8 دیگر قیمتی زیورات لے جانے میں کامیاب ہو گئے ، جن میں وہ زمرد اور ہیروں کا ہار بھی شامل ہے جو نپولین بوناپارٹ نے اپنی اہلیہ کو دیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

غزہ فورس میں کون سی غیرملکی افواج قابلِ قبول ہوں گی، فیصلہ اسرائیل کرے گا: نیتن یاہو

Next Post

شاہ نے کانکیر ضلع میں 21 نکسلیوں کے خودسپردگی کی ستائش کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار
عالمی خبریں

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

2026-09-08
ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی
عالمی خبریں

ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی

2026-09-08
پنیٹا کا انتباہ: ایران جنگ مغربی ایشیا میں ایک اور طویل امریکی جنگ بن سکتی ہے
عالمی خبریں

پنیٹا کا انتباہ: ایران جنگ مغربی ایشیا میں ایک اور طویل امریکی جنگ بن سکتی ہے

2026-09-08
غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید
عالمی خبریں

غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید

2026-09-08
عالمی خبریں

امریکہ یوکرین اور روس کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کی بحالی کے لیے کوشاں 

2026-09-08
عالمی خبریں

ایران کا امریکہ پر آبنائے ہرمز میں کارگو ٹرانزٹ میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام

2026-09-08
عالمی خبریں

تہران اقتصادی مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش میں ہے، یہ امریکی حملوں کا "دردناک” جواب دے گا:قالیباف

2026-09-08
عالمی خبریں

جرمنی کی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی نے تقریباً 44 فیصد ووٹوں کے ساتھ سیکسنی انہالٹ کا انتخاب جیت لیا

2026-09-08
Next Post
مسلم کانفرنس کے دونوں دھڑوں پرپابندی عائد

شاہ نے کانکیر ضلع میں 21 نکسلیوں کے خودسپردگی کی ستائش کی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.