بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غزہ فورس میں کون سی غیرملکی افواج قابلِ قبول ہوں گی، فیصلہ اسرائیل کرے گا: نیتن یاہو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-28
in عالمی خبریں
A A
اقوام متحدہ کا تمام فریقین سے ٹرمپ کے غزہ منصوبے پر عمل درآمد کا مطالبہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی

تل ابیب، 27 اکتوبر (یو این آئی) اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل یہ فیصلہ کرے گا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کے تحت غزہ میں جنگ بندی کو مستحکم کرنے کے لیے مجوزہ بین الاقوامی فورس میں کون سی غیر ملکی افواج کو شامل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق یہ اب تک واضح نہیں ہے کہ عرب یا دیگر ممالک اس فورس کے لیے اپنے فوجی بھیجنے پر آمادہ ہوں گے یا نہیں، خاص طور پر اس وجہ سے کہ حماس نے منصوبے کے مطابق اپنے ہتھیار ڈالنے سے انکار کردیا ہے ، جب کہ اسرائیل نے اس فورس کی ساخت پر تحفظات ظاہر کیے ہیں۔
اگرچہ ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی فوجیوں کو غزہ پٹی میں بھیجنے سے انکار کر دیا ہے ، لیکن وہ انڈونیشیا، متحدہ عرب امارات، مصر، قطر، ترکی اور آذربائیجان سے اس کثیر الاقومی فورس میں شمولیت کے لیے بات چیت کر رہی ہے ۔
نیتن یاہو نے کہا کہ ہم اپنی سیکیورٹی کے خود ذمہ دار ہیں اور ہم نے یہ بات واضح کردی ہے کہ بین الاقوامی افواج کے حوالے سے بھی اسرائیل ہی فیصلہ کرے گا کہ کون سی افواج ہمارے لیے ناقابلِ قبول ہیں اور ہم اسی پالیسی کے تحت عمل کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات بلاشبہ امریکا کے لیے بھی قابلِ قبول ہے ، جیسا کہ اس کے اعلیٰ ترین نمائندوں نے حالیہ دنوں میں واضح طور پر کہا ہے ۔
اسرائیل، جو گزشتہ دو سالوں سے غزہ میں نسل کشی کرتا آ رہا ہے ، اب بھی اس علاقے کے تمام راستوں پر کنٹرول رکھتا ہے ۔
گزشتہ ہفتے اسرائیلی وزیراعظم نے اشارہ دیا تھا کہ وہ غزہ میں ترک سیکیورٹی فورسز کے کسی بھی کردار کے خلاف ہوں گے ۔
ترک صدر طیب اردوان نے فلسطینی علاقے میں اسرائیلی فضائی اور زمینی کارروائیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد ترک۔اسرائیلی تعلقات غزہ پر اسرائیلی حملوں کے دوران بری طرح خراب ہو گئے تھے ۔
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو، جو جنگ بندی کو مستحکم کرنے کے لیے اسرائیل کے دورے پر ہیں، نے جمعہ کو کہا کہ بین الاقوامی فورس ایسے ممالک پر مشتمل ہونی چاہیے جن کے بارے میں اسرائیل کو اطمینان ہو۔ تاہم، انہوں نے ترکی کے ممکنہ کردار پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی مستقبل کی حکمرانی کا فیصلہ اسرائیل اور اس کے اتحادی ممالک کے درمیان ہونا باقی ہے ، تاہم اس میں حماس کو کوئی کردار نہیں دیا جا سکتا۔
روبیو نے بعد ازاں بتایا کہ امریکی حکام غزہ میں کثیر الاقومی فورس کے قیام کے لیے ممکنہ اقوامِ متحدہ کی قرارداد یا بین الاقوامی معاہدے پر تجاویز حاصل کر رہے ہیں اور اس معاملے پر اتوار کے روز قطر میں بات چیت کریں گے ، جو غزہ کے حوالے سے ایک اہم خلیجی ثالث ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اکثریت کھو دینے کے باوجود نیتن یاہور اگلے الیکشن سے پُرامید

Next Post

پیرس کے لوور میوزیم میں ڈکیتی کے الزام میں 2 مشتبہ افراد گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار
عالمی خبریں

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

2026-09-08
ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی
عالمی خبریں

ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی

2026-09-08
پنیٹا کا انتباہ: ایران جنگ مغربی ایشیا میں ایک اور طویل امریکی جنگ بن سکتی ہے
عالمی خبریں

پنیٹا کا انتباہ: ایران جنگ مغربی ایشیا میں ایک اور طویل امریکی جنگ بن سکتی ہے

2026-09-08
غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید
عالمی خبریں

غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید

2026-09-08
عالمی خبریں

امریکہ یوکرین اور روس کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کی بحالی کے لیے کوشاں 

2026-09-08
عالمی خبریں

ایران کا امریکہ پر آبنائے ہرمز میں کارگو ٹرانزٹ میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام

2026-09-08
عالمی خبریں

تہران اقتصادی مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش میں ہے، یہ امریکی حملوں کا "دردناک” جواب دے گا:قالیباف

2026-09-08
عالمی خبریں

جرمنی کی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی نے تقریباً 44 فیصد ووٹوں کے ساتھ سیکسنی انہالٹ کا انتخاب جیت لیا

2026-09-08
Next Post
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘

پیرس کے لوور میوزیم میں ڈکیتی کے الزام میں 2 مشتبہ افراد گرفتار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.