جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ہم تمام فلسطینی گروہوں کے ساتھ قومی مذاکرات کے لیے تیار ہیں:حماس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-25
in عالمی خبریں
A A
جنگ بندی :شمالی غزہ میں فلسطینیوں کی واپسی شروع
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

غزہ، 24 اکتوبر (یو این آئی) فلسطینی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ تمام فلسطینی گروہوں کے ساتھ قومی مکالمے میں شامل ہو رہی ہے ۔
یہ اعلان مصر کی ثالثی میں قاہرہ میں حماس اور الفتح کے وفود کے درمیان ایک ملاقات کے موقع پر کیا گیا۔ اس ملاقات کا مقصد غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے اور علاقے کے مستقبل پر بات چیت کرنا تھا۔
انادولو ایجنسی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں، حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ تحریک "کھلے دل اور دلجمعی کے ساتھ فلسطینی اتھارٹی اور دیگر قومی قوتوں کے ساتھ قومی مکالمے میں شامل ہو رہی ہے ۔” انہوں نے زور دیا کہ اتھارٹی "فلسطینی اداروں میں سے ایک ہے جسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔”
قاسم نے حکام پر زور دیا کہ وہ "غزہ میں موجود قومی اتفاق رائے کے ساتھ ہم آہنگ ہوں اور کھلے ذہن کے ساتھ مکالمے میں آئیں، یہ قومی اتحاد اور قومی مفاد کو جماعتی مفادات پر ترجیح دینے کا وقت ہے ۔”
انہوں نے خبردار کیا کہ "موجودہ دور نہ صرف حماس بلکہ غزہ اور مغربی کنارے کے تمام فلسطینی عوام کے لیے خطرناک ہے ۔”
حماس کے ترجمان نے غزہ جنگ بندی معاہدے کو "تمام تفصیلات کے ساتھ” نافذ کرنے کے لیے تحریک کے مکمل عزم کا اعادہ کیا اور ثالثوں پر زور دیا کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالیں تاکہ معاہدے کی پاسداری کو یقینی بنایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ حماس "معاہدے پر عمل درآمد کے لیے مسلسل بات چیت کر رہی ہے اور جو کچھ طے پایا ہے اسے نافذ کرنے کے لیے بڑے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔”
قاسم کے مطابق، حماس کو ترکیہ، مصر، قطر اور براہ راست امریکہ سے واضح ضمانتیں ملی ہیں کہ "جنگ عملی طور پر ختم ہو چکی ہے ” اور معاہدے کی شرائط کا نفاذ "اس کی مکمل تکمیل” کے مترادف ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حماس نے معاہدے کے پہلے مرحلے کو مکمل کرلیا ہے ، جس میں زندہ قیدیوں اور کچھ باقیات کی حوالگی شامل ہے اور باقی کو پہنچانے کے لیے کام کر رہی ہے ۔
دوسرے مرحلے کے حوالے سے قاسم نے کہا کہ "یہ مرحلہ مزید بات چیت اور ثالثوں کے ساتھ وضاحتوں کا تقاضا کرتا ہے ،” اوریہ مرحلہ وسیع مسائل اور پیچیدہ معاملات پر مشتمل ہے جن کے لیے تفصیلی طریقہ کار کی ضرورت ہے ۔”
انہوں نے زور دیا کہ حماس کا مرکزی مقصد "غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف جنگ کا مکمل اور مستقل خاتمہ حاصل کرنا ہے ۔”
قاسم نے یہ بھی کہا کہ تحریک اسرائیلی خلاف ورزیوں کے بارے میں ثالثوں کو مسلسل آگاہ کر رہی ہے ، اسرائیل نے جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے 90 فلسطینیوں کو قتل کیا ہے اور اب بھی رفح بارڈر کو بند رکھے ہوئے ہے ، جس سے مناسب امداد کی ترسیل میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے ۔”
انہوں نے اسرائیل پر الزام لگایا کہ وہ "انسانی حالات کو سیاسی سودے بازی کے لیے استعمال کر رہا ہے ،” جو اسرائیل "غزہ کی ناکہ بندی کے تحت کئی سالوں سے کرتا آ رہا ہے ،” اور فوری کارروائی کا مطالبہ کیا تاکہ غزہ کی پٹی میں امداد کی اجازت دی جا سکے اور دوبارہ قحط سے بچا جا سکے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فلسطینی اس وقت لیڈر کے بغیر ہیں، محمود عباس بزرگ ضرور ہیں لیڈر نہیں : ٹرمپ

Next Post

نیتن یاہو نے معاہدہ توڑا تو انہیں سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے : امریکی عہدیدار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
Next Post
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان

نیتن یاہو نے معاہدہ توڑا تو انہیں سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے : امریکی عہدیدار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.