ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

بہار کا بدنام زمانہ مجرم رنجن اور گینگ کے تین ارکان انکاؤنٹر میں مارے گئے 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-24
in قومی خبریں
A A
نوگام سری نگر میں مسلح جھڑپ میں ۲ عدم شناخت جنگجو ہلاک:پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

نئی دہلی، 23 اکتوبر (یو این آئی) قومی راجدھانی کے روہنی علاقے میں پولیس اور بہار پولیس کی مشترکہ کارروائی میں بہار کے بدنام زمانہ مجرم رنجن پاٹھک اور اس کے گینگ کے تین دیگر مطلوب ارکان بدھ کی رات ایک انکاؤنٹر میں مارے گئے ۔
یہ انکاؤنٹر کل رات تقریباً 2:20 بجے روہنی سیکٹر کے بہادر شاہ مارگ اور پنسالی چوک کے درمیان ہوا۔
جوائنٹ کمشنر (کرائم) سریندر کمار نے کہا کہ دہلی پولیس کی کرائم برانچ اور بہار پولیس کی ٹیموں کو اطلاع ملی تھی کہ بہار کے سیتامڑھی کا بدنام زمانہ مجرم رنجن پاٹھک اپنے ساتھیوں کے ساتھ دہلی پہنچا ہے اور کسی بڑے جرم کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ۔ اطلاع کی بنیاد پر ٹیم نے محاصرہ کیا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس پر جوابی فائرنگ کی گئی۔ دونوں جانب سے چلنے والی گولیوں میں چاروں مجرم شدید زخمی ہو گئے اور بعد میں اسپتال میں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
مارے گئے مجرموں کی شناخت ملاہی گاؤں، سرسنڈ، سیتامڑھی کے رہنے والے رنجن پاٹھک (25)، باج پٹی تھانہ علاقہ، سیتامڑحی کے رہنے والے یبملیش مہتو عرف بملیش ساہنی (25)، دوستیاں گاؤں، شیوہر کے رہنے والے امن ٹھاکر (21) اورشیرپور گاؤں، کراول نگر، دہلی کے رہنے والے منیش پاٹھک (33) کے طورپر کی گئی ہے ۔
جوائنٹ کمشنر کے مطابق مڈبھیڑ کی جگہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ گینگ ایک بڑی مجرمانہ سازش کو انجام دینے کے لیے دہلی آیا تھا۔
رنجن پاٹھک بہار کے سیتامڑھی ضلع کا ایک بدنام زمانہ مجرم تھا اور "سگما اینڈ کمپنی” نامی مجرمانہ تنظیم کا سرغنہ تھا۔ یہ گینگ بہار-نیپال سرحد، جھارکھنڈ، اتر پردیش اور دہلی تک سرگرم تھا۔ یہ گینگ بھتہ خوری، کنٹریکٹ کلنگ، اسلحہ کی اسمگلنگ، اغوا اور تاوان جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھا۔
رنجن پاٹھک کے لیے 25000 روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس کا دایاں ہاتھ بملیش مہتو، بھتہ خوری اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں ملوث تھا۔ منیش پاٹھک قتل اور اغوا کے مقدمات میں مطلوب تھا، جبکہ امن ٹھاکر دہلی میں گینگ کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرتا تھا۔
اس گینگ نے بہار میں کئی سنسنی خیز قتل کی وارداتیں کیں۔ ان میں باجپٹی میں آدتیہ سنگھ کا قتل، پروہا پنچایت کی سربراہ رانی دیوی کے دیور مدن کشواہا کا قتل، برہمرشی سینا کے ضلع صدر رام منوہر شرما کا گولی مارکر قتل اور شیوہر ضلع میں گڈو جھا کا دن دیہاڑے قتل شامل ہے ۔
رنجن پاٹھک نے ان قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی اور میڈیا سے رابطہ کرکے "سگما اینڈ کمپنی” گینگ کا نام ظاہر کیا تھا۔ اس نے اپنا "مجرمانہ بائیو ڈیٹا” تک میڈیا کو بھیجا تھا، جس میں پولیس کے کام کرنے کے انداز پر سوال اٹھائے گئے تھے ۔ درآسل، اس کا مقصد عوام میں خوف اور اپنے گینگ کی دہشت کو پھیلانا تھا۔
پولیس کے مطابق اس گینگ کو نیپال کے ذریعے فنڈنگ کی جاتی تھی اور رنجن سوشل میڈیا پر اپنے جرائم کی تشہیر کرکے نوجوانوں کو متاثر کرنے کی کوشش کرتاتھا۔ وہ پولیس کو کئی جرائم کے ساتھ چیلنج کرتا رہا۔ بہار پولیس اور اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کی ٹیمیں کئی مہینوں سے اس کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے تھیں۔
ایک پولیس افسر نے کہا کہ یہ کارروائی مجرموں کے لئے ایک سخت پیغام ہے ۔ پولیس نے گینگ کے باقی ارکان کی شناخت کر لی ہے اور جلد ہی انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے ۔
حکام کے مطابق اس انکاؤنٹر کو بہار اسمبلی انتخابات سے قبل جرائم پر قابو پانے میں ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے ۔ پولیس کا ماننا ہے کہ یہ گینگ انتخابات کے دوران بہار میں تشدد اور دہشت پھیلانے کی سازش کر رہا تھا۔
روہنی انکاؤنٹر کے ساتھ، بہار اور دہلی پولیس نے نہ صرف رنجن پاٹھک گینگ کو ختم کر دیا ہے بلکہ ایک بین ریاستی جرائم کے نیٹ ورک کو بھی ختم کر دیا ہے جو بہار-نیپال سرحد سے دہلی تک پھیلا ہوا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حکومت نے فوج کے لیے ناگ میزائل سسٹم سمیت 79 ہزار کروڑ روپے کے دفاعی سودوں کو منظوری دی

Next Post

سرکاری اسپتالوں میں طبی آلات کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی: آرَتی سنگھ راؤ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے بنگال مدرسہ اسٹاف کو مستقل کیئے جانے کی عرضی مسترد کی

2026-07-14
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
قومی خبریں

کم از کم اچھی حکمرانی، زیادہ سے زیادہ لیپا پوتی ہے مودی حکومت کی پالیسی : کانگریس

2026-07-14
ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ کے آئی پی او سے بازار میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا: دیباشیش مشرا
قومی خبریں

ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ کے آئی پی او سے بازار میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا: دیباشیش مشرا

2026-07-14
نیٹ یو جی پیپر لیک معاملے میں ۵؍افراد کو گرفتار کر لیا گیا
قومی خبریں

سی بی آئی کی 133.52 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کیس میں ممبئی اور کوچی میں چھاپہ کارروائیاں

2026-07-12
ایس سی او سربراہی اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میںپہلگام حملے کی سخت مذمت
قومی خبریں

واضح مقاصد اور ٹھوس نتائج کے ساتھ تعاون کو آگے بڑھائیں گے ہندستان اور نیوزی لینڈ: مسٹر مودی

2026-07-12
Next Post
چلڈرن ہسپتال بمنہ چالو ہو گیا

سرکاری اسپتالوں میں طبی آلات کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی: آرَتی سنگھ راؤ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.