جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

پاکستان نے ورلڈ چیمپئن جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے ہرادیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-16
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

لاہور 15 اکتوبر(یو این آئی )لاہور ٹیسٹ میں پاکستان نے دفاعی چیمپئن جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) 27-2025 میں فاتحانہ آغاز کرلیا۔
پاکستان نے جنوبی افریقا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 93 رنز سے شکست دے کر 2میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ،پاکستان ٹیم کے اسپنر نعمان علی کو شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ نعمان علی نے میچ میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔میچ کے چوتھے روز جنوبی افریقا کی ٹیم پاکستان ٹیم کی جانب سے ملنے والے 277 رنز ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں 183 رنز بناکر آل آئوٹ ہوگئی۔
بدھ کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جارہےدو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی میچ کے چوتھے دن چوتھے روز کھیل کا آغاز ہوا تو پہلی اننگز کے سنچورین ٹونی ڈی زورزی اپنے گزشتہ روز کے انفرادی اسکور میں بغیر کوئی اضافہ کیے 16رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے۔
55 رنز کے مجموعی اسکور پر ٹریسٹن سٹبز نعمان علی کی گیند پر سلمان آغا کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔
اس کے بعد رائن ریکلٹن اور ڈیوالڈ بریوس نے 73 رنز کی پارٹنرشپ کرکے اپنی ٹیم کو جیت کی کچھ امید دلائی تاہم ڈیوالڈ بریوس 54 رنز پر نعمان علی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ان کے آؤٹ ہونے کے بعد مجموعی سکور میں صرف 6 رنز کے اضافے کے بعد رائن ریکلٹن انفرادی 45رنز بناکر ساجد خان کی گیند پر سلمان آغا کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔کھانے کے وقفے کے بعد جنوبی افریقا کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گرتی گئیں ،شاہین شاہ آفریدی نے وریینی اور سبراین کو آؤٹ کیا جبکہ ساجد خان نے متھو سوامے کو آئوٹ کیا جبکہ کاگیسو رباداجنوبی افریقا کے آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو شاہین آفریدی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئےاور پوری ٹیم 183 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
میچ کا فیصلہ چوتھے روز ہی ہوگیا۔پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور شاہین آفریدی نے 4،4 جبکہ ساجد خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔یوں پاکستان نے جنوبی افریقا کی ٹیم کو میچ میں 93 رنز سے ہرا کر دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
تیسرے دن پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز کی 109 رنز کے برتری کے باوجود دوسری اننگز میں خاطر خواہ پرفارمنس نہ دے سکی اور 167 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔دوسری اننگز میں بابر اعظم 42 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، عبداللّٰہ شفیق 41، سعود شکیل 38، محمد رضوان 14، نعمان علی 11، کپتان شان مسعود 7، سلمان علی آغا 4 اور ساجد خان ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ امام الحق اور شاہین شاہ آفریدی کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹے۔جنوبی افریقہ کے متھو سوامی نے دوسری اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کے مایہ ناز اسپنر نعمان علی نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں مجموعی طور پر 10 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا اور اس عمدہ کارکردگی پر ان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

روہت اور ویراٹ کو آسٹریلیا کی سرزمین پر کھیلتے دیکھنے کا یہ آخری موقع ہو سکتا ہے’: کمنز

Next Post

بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں آسٹریلیا کو جیت کایقین

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post

بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں آسٹریلیا کو جیت کایقین

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.