بدھ, اکتوبر 28, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سابق رکن اسمبلی کے بیٹے سے شیئر مارکیٹ می سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-12
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

رادھا کرشنن نے روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کی، برکس ممالک کے پارلیمانی وفود کے لیے ظہرانے کا اہتمام

ہوائی مسافروں کی تعداد ستمبر میں 46 ماہ کی کم ترین سطح پر، اسپائس جیٹ کا مارکیٹ شیئر گھٹ کر ایک فیصد سے کم

ہری دوار، 11 اکتوبر (یو این آئی) اتراکھنڈ کے ضلع ہری دوار میں شیئر مارکیٹ کے نام پر بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ سابق رکن اسمبلی حاجی ثروت کریم انصاری کے بیٹے عامر انصاری کو ایک جوڑے نے ماہانہ 20 فیصد منافع کا لالچ دے کر لاکھوں روپے ٹھگ لیے ہیں۔
پولیس نے متاثرہ کی شکایت پر جمعہ کے روز معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
عامر انصاری نے بتایا کہ مارچ-اپریل 2025 میں ملزم امیت کمار گوتم، باشندہ موضع کھیڑکی، تھانہ پرکاجی، مظفرنگر، اور اُن کی بیوی وندنا اُن کے دفتر آئے تھے ، دونوں نے خود کو شیئر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا ماہر بتایا اور کہا کہ ان کی ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے ، جس کا ہیڈکوارٹر سرائے روز، جوالاپور، ہری دوار میں ہے ۔
ملزم جوڑا لگژری گاڑیوں میں گھومتا تھا اور مہنگے تحفے دے کر سرمایہ کاروں کو متاثر کرتا تھا۔ انہوں نے ماہانہ 20 فیصد منافع کا جھانسہ دے کر عامر انصاری اور ان کے دو ساتھیوں سے لاکھوں روپے سرمایہ کاری کے نام پر لے لیے تھے ۔
جب عامر انصاری اور ان کے ساتھیوں نے اپنی رقم واپس مانگی تو ملزمین نے پیسے دینے سے انکار کر دیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ اس کے بعد متاثرہ نے تھانہ منگلور میں شکایت درج کرائی اور کارروائی کا مطالبہ کیا، جس کے بعد پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے ۔
تھانہ پولیس نے بتایا کہ معاملے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور دونوں ملزمین کے ٹھکانوں کے ساتھ ساتھ ان کے مبینہ سرمایہ کاری نیٹ ورک کی بھی جانچ کی جا رہی ہے ۔ ابتدائی تفتیش میں یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ دیگر افراد کے ساتھ بھی اسی طرح کا فراڈ کیا گیا ہو۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کیرالہ میں شفی پرمبیل پر ہوئے حملے کے خلاف ریاست گیر احتجاج ہوگا

Next Post

بوہانی گاؤں میں دن دہاڑے فائرنگ، ڈیری ملازم زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

رادھا کرشنن نے روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کی، برکس ممالک کے پارلیمانی وفود کے لیے ظہرانے کا اہتمام
قومی خبریں

رادھا کرشنن نے روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کی، برکس ممالک کے پارلیمانی وفود کے لیے ظہرانے کا اہتمام

2026-10-28
ہوائی مسافروں کی تعداد ستمبر میں 46 ماہ کی کم ترین سطح پر، اسپائس جیٹ کا مارکیٹ شیئر گھٹ کر ایک فیصد سے کم
قومی خبریں

ہوائی مسافروں کی تعداد ستمبر میں 46 ماہ کی کم ترین سطح پر، اسپائس جیٹ کا مارکیٹ شیئر گھٹ کر ایک فیصد سے کم

2026-10-28
ہندوستان۔سنگاپور کی 33ویں بحری فوجی مشق اختتام پذیر، خلیج بنگال میں جنگی مشقیں انجام دی گئیں
قومی خبریں

ہندوستان۔سنگاپور کی 33ویں بحری فوجی مشق اختتام پذیر، خلیج بنگال میں جنگی مشقیں انجام دی گئیں

2026-10-28
انڈیا اتحاد ایس آئی آر کے ذریعے ملک کو برباد نہیں ہونے دے گا: کھرگے
قومی خبریں

مودی اور شاہ کی تحریک کو دبانے کی کوششوں سے بھی گیانیش کمار کو ہٹانے کی تحریک نہیں رکے گی: کھرگے

2026-10-28
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے گڑھوال خطے میں فوجی تیاریوں کا جائزہ لیا، مانا اور جوشی مٹھ پہنچے

2026-10-28
قومی خبریں

ٹول پلازا کے علاقے میں رہنے والے لوگوں کے لیے رعایتی مقامی پاس

2026-10-28
قومی خبریں

چھٹھ مہاپرو کے دوران عقیدت مندوں کی سہولت، تحفظ اور صفائی میں لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی: ریکھا گپتا

2026-10-28
مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے
قومی خبریں

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
Next Post

بوہانی گاؤں میں دن دہاڑے فائرنگ، ڈیری ملازم زخمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.