بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

نوگام میں ۳ جنگجو ہلاک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-17
in اہم ترین
A A
نوگام میں ۳ جنگجو ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’زیر التواء معاملات پر دہلی سے رابطے میں ہوں‘

منشیات کا عادی نوجوان عمر عبداللہ کی جموں میں سرکاری رہائش گاہ میں داخل‘سکیورٹی پر سوالات

سرینگر/۱۶مارچ
سرینگر کے نوگام علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے درمیان تصادم آرائی میں لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ تین مقامی جنگجو مارے گئے ۔
کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ جنگجووں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز نے منگل کی رات دیر گئے نوگام علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران رات کے قریب دو بجے فائرنگ شروع ہوگئی لیکن ہم نے آپریشن کو روک لیا اور پہلے عام شہریوں کو باہر نکالا۔
آئی جی پی نے کہا کہ اس تصادم آرائی کے دوران لشکر طیبہ کے تین مقامی جنگجو مارے گئے ۔انہوں نے کہا کہ تینوں جنگجو دس روز قبل کھنموہ میں سمیر احمد بٹ نامی سر پنچ کی ہلاکت میں ملوث تھے جبکہ وہ قومی شاہراہ پر سیکورٹی فورسز پر حملوں کی بھی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔
آئی جی پی نے کہا کہ جنگجووں کا یہ ماڈیول پنچوں اور سرپنچوں پر لگاتار حملے کر رہا تھا۔
ادھر پولیس کے ایک ترجمان نے نوگام جھڑپ کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو سری نگر کے نواحی علاقے نوگام کو محاصرے میں لے کر جونہی تلاشی آپریشن شروع کیا تو وہاں پر موجود جنگجووں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔
ترجمان نے بتایا کہ حفاظتی عملے نے لوگوں کے جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر مشتبہ رہائشی مکان کے اردگر رہائش پذیر مکینوں کو باہر نکال کر محفوظ مقامات کی اور منتقل کیا اور یہ عمل صبح تک جاری رہا۔
اُن کے مطابق بدھواراعلیٰ الصبح سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی شروع کی جس دوران کافی دیر تک رہائشی مکان میں محصور جنگجووں اور حفاظتی عملے کے درمیان گولیوں کا تبادلہ جاری رہا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ جھڑپ کے دوران لشکر طیبہ (ٹی آر ایف ) سے وابستہ تین مقامی جنگجو مارے گئے جن کی شناخت عادل نبی تیلی ساکن گالچی بل چند ہارہ پانپور، شاکر احمد تانترے ساکن رونی پورہ شوپیاں اور یاسر احمد وگے ساکن کوجر فرصل کولگام کے بطور کی ہے ۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق تینوں سال۲۰۲۱سے سرگرم تھا اور اُن کے خلاف متعدد ایف آئی آر بھی درج ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مہلوک جنگجو ٹی آر ایف سے وابستہ تھے اور اُن کی ہلاکت سیکورٹی فورسز کے لئے بہت بڑی کامیابی ہے
پولیس ترجمان نے بتایا کہ مہلوک جنگجو سیکورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور اُنہیں پایہ تکمیل تک پہنچانے میں پیش پیش تھے جبکہ وہ عام شہریوں کی ہلاکتوں میں بھی ملوث رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مہلوک جنگجو عادل تیلی اوراُس کے ساتھی انسپکٹر پرویز احمد ڈار ساکن نوگام اور جاوید احمد ملک ساکن لرگام ترال کی ہلاکت میں ملوث تھے ۔
اُن کے مطابق بربر شاہ سرینگر میں سیکورٹی فورسز پر ہوئے گرینیڈ حملے میں بھی ان کا ہاتھ رہا ہے جس میں ایک عا م شہری ہلاک ہوا تھا۔اسی طرح شاکر احمد اور یاسر احمد اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اشرف کی ہلاکت میں ملوث تھے ۔
تصادم کی جگہ ایک اے کے رائفل ، تین میگزین، چھ پستول راونڈ اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ جھڑپ کی جگہ ضبط کئے گئے قابل اعتراض مواد کو مزید قانونی جانچ کے لئے روانہ کیا گیا ہے ۔
علاوہ ازیں پولیس نے عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ جائے تصادم پر جانے سے تب تک گریز کیا کریں جب تک اسے پوری طرح سے صاف قرار نہ دیا جائے کیونکہ پولیس اور دیگر سلامتی ادارے لوگوں کے جان و مال کی محافظ ہے لہذا لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانے کیلئے پولیس ہر ممکن کوشش کرتی ہے
دریں اثنا ریل حکام نے اس تصادم آرائی کے پیش نظر بانہال ‘ بارہمولہ ریل سروس کو بدھ کے روز احتیاطی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ لیا ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وفاقی وزیر داخلہ ۱۸مارچ سے جموں کا دو روزہ دورہ شروع کررہے ہیں

Next Post

نوگام میں جھڑپ کے بعد پتھراؤ کے الزام میں ۱۵ نوجوان گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’زیر التواء معاملات پر دہلی سے رابطے میں ہوں‘
اہم ترین

’زیر التواء معاملات پر دہلی سے رابطے میں ہوں‘

2026-09-08
وزیر اعلیٰ نے ریاستی درجہ بحالی میں تاخیر کو’سزا‘ قرار دیا
اہم ترین

منشیات کا عادی نوجوان عمر عبداللہ کی جموں میں سرکاری رہائش گاہ میں داخل‘سکیورٹی پر سوالات

2026-09-08
یو ٹی میں سڑک حادثوں میں اموات کو کم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی تیار ہونی چاہئے
اہم ترین

جموںکشمیر کا پہلا بین الاقوامی فلم فیسٹیول سرینگر میں شروع

2026-09-08
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
اہم ترین

کٹھوعہ :بین الریاستی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کا پردہ فاش

2026-09-08
انٹرنزکی زبانی یقین دہانی مسترد‘ہڑتال جاری
اہم ترین

مشاہرے میں اضافہ :طبی انٹرنوںکی۴۸گھنٹے کی بھوک ہڑتال شروع

2026-09-08
نوگام سیکٹر میں پاکستان کی جنگ بندی خلاف ورزی
اہم ترین

پاکستانی شہری کو بین الاقوامی سرحد  کے راستے واپس وطن بھیج دیا گیا

2026-09-08
پی ڈی پی کے کارکنوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے :محبوبہ مفتی کا الزام
اہم ترین

پی ڈی پی کا طبی انٹرنز  سے مذاکرات کا مطالبہ، مبینہ دھمکیاں روکنے پر زور

2026-09-08
اے ایس آئی سمیت چار  سرکاری اہلکار رشوت لیتے ہوئے گرفتار: اے سی بی
اہم ترین

۱۱ ہزار روپے رشوت لیتے لینڈ بروکر نے گرفتار:اے سی بی

2026-09-08
Next Post
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد

نوگام میں جھڑپ کے بعد پتھراؤ کے الزام میں ۱۵ نوجوان گرفتار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.