جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

دشمن جانتا ہے کہ حملہ کیا تو جنگ بندی کے لئے گڑگڑانا پڑے گا: ایران

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-11
in عالمی خبریں
A A
دشمن جانتا ہے کہ حملہ کیا تو جنگ بندی کے لئے گڑگڑانا پڑے گا: ایران
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی ناکامی کے یقینی امکانات

صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر دوبارہ کرنے کا اعلان

تہران، 10 اکتوبر (یو این آئی) اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف ہر جارحانہ اقدام نے قوم کو مزید متحد اور اسلامی نظام کی بنیادوں کو مزید مستحکم کردیا ہے ۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ صہیونی حکومت اور امریکہ کی جانب سے مسلط کردہ حالیہ جنگ دشمنوں کی ناکامی اور رسوائی کا باعث بنی۔
نائب صدر نے کہا کہ ایران 1979 کے اسلامی انقلاب سے لے کر آج تک دشمنوں کی سازشوں کا سامنا کرتا رہا ہے ، مگر ہر حملے نے قوم کو مزید متحد کیا ہے ۔
رپورٹس کے مطابق محمدرضا عارف نے انکشاف کیا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریش نے بھی تسلیم کیا کہ 12 روزہ تصادم نے ایران کی حکومت کو گرانے کی تمام کوششوں کا باب بند کر دیا ہے ۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہم جنگ کے خواہاں نہیں، مگر اگر دشمن حملہ کرے تو ایسا جواب دیا جائے گا جس سے اسے ہی جنگ بندی کے لئے گڑگڑانا پڑے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران کے وزیر خارجہ عراقچی کا کہنا تھا کہ اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے ۔
ایران کے وزیر خارجہ عراقچی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی نیتن یاہو نے تہران کے عزائم کے بارے میں جھوٹ بولا کہ وہ اپنے میزائلوں کی رینج کو امریکا تک بڑھانا چاہتا ہے تاکہ امریکا کو نئے حملے کے لیے ورغلایا جائے ۔
گزشتہ دنوں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے پوڈکاسٹر بین شاپیرو کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ایران 8,000 کلومیٹر کی رینج والے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تیار کر رہا ہے ، نیتن یاہو نے خبردار کرتے ہوئے کہ تہران کا بڑھتا ہوا ہتھیاروں کا پروگرام امریکہ کے بڑے شہروں جیسے نیویارک، بوسٹن، واشنگٹن یا میامی کو خطرے میں ڈال سکتا ہے ۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کے ایکس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی اسرائیل نے امریکہ کو ایرانی عوام پر حملہ کرنے کے لیے دھوکہ دیا تھا، اس کارروائی کی ناکامی کے بعد اسرائیل اب ہماری دفاعی صلاحیتوں سے ایک بار پھر خیالی خطرہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امن کا نوبیل انعام وینزویلا کی خاتون ماریا کورینا مچاڈو کے نام

Next Post

جنگ بندی :شمالی غزہ میں فلسطینیوں کی واپسی شروع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی ناکامی کے یقینی امکانات

2026-06-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر دوبارہ کرنے کا اعلان

2026-06-04
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران کا بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹر اور ایئربیس نشانہ بنانے کا دعویٰ

2026-06-04
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان فون پر گرما گرم بحث
عالمی خبریں

’’میں تمھاری کھال بچا رہا ہوں‘‘ ٹرمپ کی نیتن یاہو پر شدید برہمی

2026-06-03 - Updated on 2026-06-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ کے نیتن یاہو کو پاگل کہنے کے بعد اسرائیل کا جنوبی لبنان پر حملہ

2026-06-03
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
عالمی خبریں

روسی میزائل اور ڈراون حملے میں یوکرین میں نو افراد ہلاک، درجنوں زخمی

2026-06-03
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

امریکہ و اسرائیل فوجی تعلقات میں تاریخی توسیع؟ کانگریس کا نیا بل متنازع بن گیا

2026-06-02
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

امریکہ جنگ بندی پر عمل نہیں کر رہا: ایرانی چیف مذاکرات کار باقر قالیباف

2026-06-02
Next Post
جنگ بندی :شمالی غزہ میں فلسطینیوں کی واپسی شروع

جنگ بندی :شمالی غزہ میں فلسطینیوں کی واپسی شروع

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.