جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ایلون مسک، نیتن یاہو اور ڈونلڈ ٹرمپ کو خلا میں بھیجنا چاہتی ہوں، جین گوڈال کا آخری انٹریو وائرل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-10
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

واشنگٹن، 9 اکتوبر (یو این آئی) عالمی شہرت یافتہ ماہرِ حیوانات اور ماحول دوست رہنما جین گوڈال کا آخری انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے ، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ ایلون مسک، نیتن یاہو اور ڈونلڈ ٹرمپ کو خلا میں بھیجنا چاہتی ہیں۔
جین گوڈال گزشتہ کئی دہائیوں سے جنگل میں چمپینزیوں کے ساتھ تحقیق میں مصروف رہیں اور حیوانی بقا، ماحولیات اور انسانی عادات پر ان کی تحقیق نے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔
انہوں نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ تنزانیہ کے جنگلات میں چمپینزیوں کے درمیان گزارا، جہاں انہوں نے قدیم انسان کی ممکنہ عادات و خصائل پر تحقیق کی، ان کی تحقیق پر متعدد کتابیں بھی لکھی گئیں، جنہیں عالمی سطح پر پذیرائی ملی، جب کہ ان کے فیلڈ ورک پر کئی ڈاکیومینٹریز بھی بنائی گئیں جنہوں نے انہیں بین الاقوامی شہرت دلائی۔
یکم اکتوبر کو 91 برس کی عمر میں وفات پانے والی جین گوڈال کا ایک پرانا نیٹ فلکس انٹرویو ان دنوں وائرل ہورہا ہے ، جو ان کی وفات کے بعد نشر کیا گیا۔
پروگرام ‘فیمس لاسٹ ورڈز’ کے اس انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ، ایلون مسک، ولادیمیر پوتن، شی جن پنگ اور بنیامین نیتن یاہو کو خوشی سے اسپیس ایکس کے راکٹ میں بٹھا کر زمین سے باہر بھیجنا چاہیں گی۔
انٹرویو کے کلپس تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے ، جنہیں لاکھوں افراد نے دیکھا، کچھ لوگوں نے ان کی بات کو سراہا، جب کہ کچھ نے تنقید بھی کی، ساتھ ہی یہ بحث بھی شروع ہوگئی کہ آیا یہ فوٹیج اصلی ہے یا مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کی گئی ہے ۔
نیٹ فلکس کے مطابق جین گوڈال نے یہ انٹرویو مارچ میں ریکارڈ کروایا تھا، اس شرط پر کہ اسے ان کی وفات کے بعد ہی نشر کیا جائے گا۔
انٹرویو کے دوران میزبان بریڈ فالچک نے ان سے پوچھا کہ کیا کوئی ایسے لوگ ہیں جو انہیں پسند نہیں؟ اس پر انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ وہ چند مخصوص افراد کو ایلون مسک کے راکٹ میں بٹھا کر اُس نئے سیارے پر بھیجنا چاہتی ہیں، جسے ایلون مسک دریافت کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایلون مسک خود اس راکٹ کے میزبان ہوں گے اور ان کے ساتھ ٹرمپ، ان کے حامی، ولادیمیر پوتن، شی جن پنگ، نیتن یاہو اور ان کی حکومت کو بھی بھیج دینا چاہیے ۔
گفتگو کے دوران موضوع جارح مزاجی پر آگیا، جہاں جین گوڈال نے بتایا کہ چمپینزیوں میں دو طرح کے لیڈر ہوتے ہیں، ایک وہ جو صرف طاقت کے زور پر حکومت کرتے ہیں اور جلد ختم ہوجاتے ہیں اور دوسرے وہ جو تعاون اور دوستی سے مضبوط بنتے ہیں اور طویل عرصے تک اثر رکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ جارحیت چمپینزیوں اور انسانوں دونوں میں فطری طور پر پائی جاتی ہے ، کیونکہ دونوں کے ڈی این اے میں تقریباً 99 فیصد مماثلت ہے ، تاہم ان کا ماننا تھا کہ زیادہ تر انسان نیک اور شریف ہوتے ہیں۔
انٹرویو کے اختتام پر جین گوڈال نے امید اور قدرت کے احترام کا بھی پیغام دیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ یہ دنیا خوبصورت رہے اور آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ بنے ، تو اپنے روزمرہ کے اعمال پر غور کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ مرنے کے بعد کی زندگی پر یقین رکھتی ہیں اور یہ کہ شعور باقی رہتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

برطانوی وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر کا غزہ امن معاہدے پر دستخط کا خیر مقدم

Next Post

بنگلہ دیش کا چین سے 20 جے 10 سی طیارے خریدنے کا فیصلہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں:نیوزی لینڈ
عالمی خبریں

اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں:نیوزی لینڈ

2026-09-10
یو اے ای نے نیپال کے لئے مزید 38 ٹن انسانی امداد روانہ کی
عالمی خبریں

یو اے ای نے نیپال کے لئے مزید 38 ٹن انسانی امداد روانہ کی

2026-09-10
امریکہ نے ایران کے پانچ تیل کے ٹینکر تباہ کر دیے: سینٹ کام
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران کے پانچ تیل کے ٹینکر تباہ کر دیے: سینٹ کام

2026-09-10
عالمی خبریں

امریکہ لاطینی امریکہ میں اقتصادی اور سلامتی کے تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے: روبیو

2026-09-10
عالمی خبریں

ای یو نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت کی، لڑائی روکنے کی اپیل

2026-09-10
ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار
عالمی خبریں

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

2026-09-08
Next Post
بنگلہ دیش کا چین سے 20 جے 10 سی طیارے خریدنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کا چین سے 20 جے 10 سی طیارے خریدنے کا فیصلہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.