جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سانحہ لاس اینجلس : چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے آگ لگانے والا ملزم ڈرامائی انداز میں گرفتار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-10
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی ناکامی کے یقینی امکانات

صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر دوبارہ کرنے کا اعلان

فلوریڈا، 9 اکتوبر (یو این آئی) امریکہ کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں رواں سال لگنے والی خوفناک آگ کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس نے ملزم کو 9 ماہ بعد شواہد کے ساتھ گرفتار کرلیا۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے نو ماہ کی مسلسل تحقیقات کے بعد آخر کار اُس ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جس پر الزام ہے کہ اُس نے یہ خوفناک آگ جان بوجھ کر لگائی تھی۔
لاس اینجلس کی تاریخ کی بدترین آگ پالی سیڈز فائر کے پیچھے چھپے راز سے بالآخر پردہ اٹھ گیا جس کے بعد سنسنی خیز حقائق سامنے آئے ۔ ملزم نے آگ لگانے کی واردات کا طریقہ چیٹ جی پی ٹی سے سیکھا اور اس پر عمل کیا۔
آگ لگنے کا یہ واقعہ یکم جنوری 2025 کو لاس اینجلس کے مضافاتی علاقے میں پیش آیا تھا، جس نے چند روز میں ہزاروں ایکڑ جنگلات اور بستیاں راکھ کر ڈالی تھیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آتشزدگی سے 12 افراد جل کر ہلاک جبکہ 7 ہزار سے زائد مکانات و عمارتیں تباہ ہوگئیں، نقصانات کا تخمینہ 150 ارب ڈالر سے زیادہ لگایا گیا۔
تحقیقات کے مطابق گرفتار 29 سالہ ملزم جوناتھن رِنڈرکنِک ہُٹ ایک اوبر ڈرائیور ہے ، جس نے سال نو کی رات ایک پہاڑی راستے کے قریب جھاڑیوں میں آگ لگائی۔
تخریب کاری کی واردات سے کچھ دیر قبل وہ اسی مقام پر اپنے مسافروں کو اتار کر گیا تھا، گواہان کا کہنا ہے کہ اُس وقت وہ بے چینی اور غصے کی حالت میں نظر آ رہا تھا۔
ابتدائی کارروائی میں اس آگ کو بجھا دیا گیا تھا لیکن زمین کے اندر دبی چنگاریاں دوبارہ بھڑک اٹھیں اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا علاقہ جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔
استغاثہ کے مطابق ملزم کو آگ اور تباہی کے مناظر سے گہرا لگاؤ اور دلچسپی ہے ۔ چند ماہ قبل اُس نے چیٹ جی پی ٹی سے ایک تباہ شدہ شہر کی تصویر تیار کروائی تھی، جس میں ایک طرف جلتا ہوا جنگل اور دوسری جانب آگ سے بھاگتے لوگ دکھائے گئے تھے ۔
آتشزدگی کے وقت وہ ایک فرانسیسی ریپر جوسمین کا وہ گانا سن رہا تھا جس کی ویڈیو میں گلوکار خود مختلف مقامات پر آگ لگاتا ہے ۔
واقعے کے فوراً بعد ملزم نے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کا پیچھا کیا اور آگ بجھانے کی ویڈیوز بھی ریکارڈ کیں جو بعد میں اس کے فون سے برآمد ہوئیں۔
مزید حیرت انگیز بات یہ ہے کہ آگ لگنے کے فوری بعد ملزم نے چیٹ جی پی ٹی پر یہ سوال ٹائپ کیا کہ ‘اگر آگ سگریٹ کی وجہ سے لگ جائے تو کیا یہ میری غلطی ہوگی؟”
گرفتاری کے بعد ابتدائی تفتیش کے دوران اُس نے جھوٹ بولا کہ وہ جائے وقوعہ سے کافی دور تھا مگر بعد ازاں شواہد دکھانے پر اس نے آگ لگانے کے درست مقام کی نشاندہی کردی۔
امریکی حکام نے اسے فلوریڈا سے گرفتار کرکے کیلیفورنیا منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جہاں اُس پر آگ لگانے اور تباہی پھیلانے کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نوبل انعام جیتنے کی خبر کیسے ملی؟ سائنسدان کا اپنا اصول بدلنے سے انکار

Next Post

خاتون کی گاڑی صاف کرنے کے دوران پراسرار طور پر موت واقع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی ناکامی کے یقینی امکانات

2026-06-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر دوبارہ کرنے کا اعلان

2026-06-04
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران کا بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹر اور ایئربیس نشانہ بنانے کا دعویٰ

2026-06-04
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان فون پر گرما گرم بحث
عالمی خبریں

’’میں تمھاری کھال بچا رہا ہوں‘‘ ٹرمپ کی نیتن یاہو پر شدید برہمی

2026-06-03 - Updated on 2026-06-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ کے نیتن یاہو کو پاگل کہنے کے بعد اسرائیل کا جنوبی لبنان پر حملہ

2026-06-03
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
عالمی خبریں

روسی میزائل اور ڈراون حملے میں یوکرین میں نو افراد ہلاک، درجنوں زخمی

2026-06-03
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

امریکہ و اسرائیل فوجی تعلقات میں تاریخی توسیع؟ کانگریس کا نیا بل متنازع بن گیا

2026-06-02
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

امریکہ جنگ بندی پر عمل نہیں کر رہا: ایرانی چیف مذاکرات کار باقر قالیباف

2026-06-02
Next Post

خاتون کی گاڑی صاف کرنے کے دوران پراسرار طور پر موت واقع

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.