جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ناقص کارکردگی کا ذمہ دار کیریبین کرکٹ میں بنیادی ڈھانچے اور پیسوں کی کمی:ویسٹ اندیز کپتان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-09
in کھیل
A A
ناقص کارکردگی کا ذمہ دار کیریبین کرکٹ میں بنیادی ڈھانچے اور پیسوں کی کمی:ویسٹ اندیز کپتان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

ویسٹ انڈیز کی ٹیم حالیہ دنوں میں کرکٹ میں جدوجہد کا شکار کیوں نظر آرہی ہے، اس سلسلے میں کپتان روسٹن چیس نے لب کشائی کی ہے۔ ہندوستان کے خلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ بری طرح ہارنے کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو کئی اطراف سے تنقید کا سامنا ہے، اب ویسٹ انڈیز کے ٹیسٹ کپتان رسٹن چیس نے ناقص کارکردگی کا ذمہ دار کیریبین کرکٹ میں بنیادی ڈھانچے اور پیسوں کی کمی کو ٹھہرایا ہے۔
احمد آباد میں ویسٹ انڈیز کی ناقص کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بیٹنگ کے دوران پہلی اور دوسری اننگز میں ٹیم نے بالترتیب 162 اور 146 رنز بنائے تھے، اس ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو اننگز اور 140 رنز کی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
روسٹن چیس نے اننگز کی شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ "میرے خیال میں کیریبین میں ٹریننگ سہولیات اور سامان کے لحاظ سے سسٹم قدرے خراب ہے۔”
انھوں نے کہا کہ میں خراب پرفارمنس پر کوئی بہانہ نہیں بنا رہا یا اسے کسی چیز کے پیچھے چھپانے کی کوشش نہیں کر رہا لیکن میں یہ بھی یہ سمجھتا ہوں ہمارے کھلاڑیوں پر یہ ذمہ داری ہے کہ وہ رنز بنائیں اور وکٹیں حاصل کریں۔
ویسٹ انڈین کپتان نے کہا کہ میں یہ ضرور کہوں گا کہ ہاں کیریبین میں مالیاتی مسائل ہیں اور کھیل کو اس طرح سے مالی طور پر سپورٹ نہیں کی جارہا جس کی اسے ضروت ہے۔
ہم اس سلسلے میں جدوجہد کررہے ہیں، اس لیے ہمیں جو بھی مدد مل سکتی ہے وہ مل جائے تو بہتر ہےا ور مجھے امید ہے کہ ہمیں یہ تعاون مل جائے گا تاکہ ہم کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کر سکیں۔”
خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز نے احمد آباد ٹیسٹ میں مجموعی طور پر دونوں اننگز میں 89.2 اوورز بیٹنگ کی تھی، ویسٹ انڈین بیٹرز فاسٹ اور اسپن دونوں کے خلاف کمزور دکھائی دے رہی تھے، چیس نے اسے ویسٹ انڈیز میں موجود پچز کی نوعیت سے منسوب کیا تھا۔
آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ "کیریبین کی پچز بیٹرز کے لیے اتنی موافق نہیں ہیں، اس لیے لوگ زیادہ دیر تک بیٹنگ نہیں کرتے اور وہ بڑا اسکور نہیں بناتے۔
خیال رہے کہ ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو نہایت آسان انداز میں ٹیسٹ میچ میں صرف تین دن شکست دی تھی، میزبان ٹیم کیریبین سائیڈ کو سیریز میں 2-0 سے کلین سوئپ کرنے کےلیے فیورٹ ہے جبکہ جولائی میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو انکے گھر میں 3-0 سے شکست دی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نوشاد موسیٰ نے انڈونیشیا کے خلاف دوستانہ میچز کے لیے 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا

Next Post

ایف آئی بی اے کا ویمنز باسکٹ بال ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز کے گروپس کا اعلان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post
ایف آئی بی اے کا ویمنز باسکٹ بال ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز کے گروپس کا اعلان

ایف آئی بی اے کا ویمنز باسکٹ بال ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز کے گروپس کا اعلان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.