جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر برنارڈ جولین 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-07
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر برنارڈ جولین 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ برنارڈ جولین 1975 کے پہلے ون ڈے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے اہم رکن تھے، انہوں نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے 24 ٹیسٹ میچز کھیلے، جن میں 866 رنز اور 50 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 18 وکٹیں لیں۔ وہ بائیں ہاتھ کے سوئنگ بولر تھے جن کی گیند دونوں جانب حرکت کر سکتی تھی۔
1975 کے ورلڈ کپ میں ان کی کارکردگی ٹیم کی فتح میں کلیدی رہی۔ انہوں نے سری لنکا کے خلاف 20 رنز کے عوض 4، نیوزی لینڈ کے خلاف 27 رنز کے بدلے 4 اور فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف 2 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ ان کی ناقابلِ شکست 26 رنز کی اننگز نے ٹیم کو پہلی عالمی چیمپئن شپ جیتنے میں مدد دی۔
ان کا کیریئر اس وقت ختم ہوا جب انہوں نے 1982–83 اور 1983–84 میں جنوبی افریقہ کے متنازع دوروں میں حصہ لیا، جو اس وقت نسل پرستانہ نظام اپارتھائیڈ کی وجہ سے عالمی سطح پر بائیکاٹ کا شکار تھا۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز نے کہا کہ برنارڈ جولین کی خدمات ہمارے خطے کی مشترکہ تاریخ کا حصہ ہیں اور وقت آگیا ہے کہ ماضی کے اس باب کو تنقید کے بجائے سمجھنے اور قبولیت کے جذبے سے دیکھا جائے۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے برنارڈ جولین کے اہلِ خانہ اور دوستوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لکشیہ سین اور کدامبی سری کانت آرکٹک اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی قیادت کریں گے

Next Post

پچ پر بیٹنگ کرنا آسان نہیں تھا: ہرمن پریت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post
پچ پر بیٹنگ کرنا آسان نہیں تھا: ہرمن پریت

پچ پر بیٹنگ کرنا آسان نہیں تھا: ہرمن پریت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.