جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل نے ٹی آر ٹی ورلڈ کے صحافی یحییٰ برزق کو قتل کردیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-02
in عالمی خبریں
A A
اسرائیل نے ٹی آر ٹی ورلڈ کے صحافی یحییٰ برزق کو قتل کردیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی ناکامی کے یقینی امکانات

صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر دوبارہ کرنے کا اعلان

غزہ، یکم اکتوبر (یو این آئی) ٹی آر ٹی ورلڈ کے فری لانس صحافی یحییٰ برزق ،وسطی غزہ کے علاقے ‘دیر البلح’ پر اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔
برزق، شہریوں پر جنگ کے اثرات کو دستاویزی شکل دینے کے مشن پر تھے ۔ ایک اسرائیلی حملے نے اس کیفے کو نشانہ بنایا جہاں وہ ویڈیو مناظر جمع کر رہے تھے ۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق، اس حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
طبی عملے کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق اسرائیل نے منگل کے حملوں میں، ایک حاملہ عورت اور ایک بچے سمیت، کم از کم 58 فلسطینی قتل کر دیئے ہیں۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیل نے دیر البلح پر حملے میں ایک بڑھئی کی دکان کو بھی نشانہ بنایا ہے ۔
برزق اور دیگر افراد کو شہر کی انوائرمنٹ اسٹریٹ کے قریب قتل کیا گیا ہے ۔
انسٹاگرام پر اپنی آخری پوسٹوں میں برزق نے کہا تھا کہ وہ، اسرائیلی بمباری اور جبری بے دخلی کی دھمکیوں کے باعث غزہ شہر سے جنوب کی طرف نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
پوسٹ میں انہوں نے لکھا تھا کہ "میرا جسم جنوب منتقل ہوگیا ہے لیکن میرا دل اب بھی غزہ شہر میں ہے ۔”
ترکیہ صدارتی محکمہ اطلاعات کے سربراہ ‘برہان الدین دوران’ نے جاری کردہ بیان میں برزق کو "ایک بہادر آواز قرار دیا ہے ۔ ایسی آواز جو قبضے اور ظلم کے سائے میں سچائی کی تلاش میں تھی۔”
انہوں نے کہا ہے کہ” ٹی آر ٹی ورلڈ کی دستاویزی فلم ‘غزہ اِن مائی فوٹوگرافس’ میں پیش کی گئی ان کی سوانح حیات ان کے دنیا کو حقیقت بتانے کے عزم کا اظہار ہے ۔ صحافیوں پر حملے کبھی بھی سچائی کو خاموش نہیں کر سکتے ۔ ہم یحییٰ کے لیے دعا گو ہیں اور ان کے خاندان، ساتھیوں اور عزیزوں سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔”
ٹی آر ٹی کے ڈائریکٹر جنرل زاہد صوباجی نے بھی اس حملے کی سخت مذمت کی اور کہا ہے کہ برزق کا قتل غزہ میں صحافیوں کو درپیش خطرات کی ایک اور یاد دہانی ہے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ "ہمارا ساتھی’ یحییٰ برزق’ انتہائی مشکل حالات میں اپنے فرائض سرانجام دے رہا تھے اور ہمیں اس کی وفات کا شدید رنج ہے ۔ اسرائیل صحافیوں کو نشانہ بنا کراپنے انسانیت سوز جرائم کو چھپا نہیں سکتا۔ جلد یا بدیر اس کا احتساب ضرور ہوگا۔”
برزق کو ایک نئے فوٹوگرافر کی حیثیت سے غزہ بھر میں پہچانا جاتا تھا۔
جنگ سے پہلے ، ان کے انسٹاگرام صفحے پر ان کا نجی اسٹوڈیوغزّہ کے بچوں کی تصاویر سے آراستہ تھا۔
اسرائیلی حملوں کے بعد سے ان کی انسٹاگرام فیڈ ، موت اور تباہی کی علامت، سیاہ لکیروں سے نشان زدہ تصاویر میں تبدیل ہوگئی تھی۔
انہوں نے جنگ میں قتل کئے گئے بچوں کے لئے پُر سوگ ویڈیو بھی جاری کیں۔
فلسطینی اور بین الاقوامی مبّصرین کے مطابق ‘برزق ‘اِن کم از کم 250 صحافیوں اور میڈیا کارکنوں میں شامل ہیں جو 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں قتل کئے جا چکے ہیں۔ اتنی بھاری تعداد کی وجہ سے یہ جنگ جدید تاریخ میں صحافیوں کے لیے مہلک ترین جنگ بن گئی ہے ۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ برزق کا قتل، غزہ میں شہری علاقوں اور بنیادی شہری ڈھانچے پر شدّت اختیار کرتی بمباری کے دوران، خاص طور پر صحافیوں کو نشانہ بنانے کے تسلسل کو ظاہر کرتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اگر مجھے امن کا نوبل انعام نہ ملا تو یہ امریکہ کے لیے بڑی توہین ہوگی: ڈونلڈ ٹرمپ

Next Post

زوبین گرگ موت کیس: دونوں ملزمان کو عدالت نے 14 روزہ ریمانڈ پر بھیجا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی ناکامی کے یقینی امکانات

2026-06-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر دوبارہ کرنے کا اعلان

2026-06-04
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران کا بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹر اور ایئربیس نشانہ بنانے کا دعویٰ

2026-06-04
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان فون پر گرما گرم بحث
عالمی خبریں

’’میں تمھاری کھال بچا رہا ہوں‘‘ ٹرمپ کی نیتن یاہو پر شدید برہمی

2026-06-03 - Updated on 2026-06-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ کے نیتن یاہو کو پاگل کہنے کے بعد اسرائیل کا جنوبی لبنان پر حملہ

2026-06-03
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
عالمی خبریں

روسی میزائل اور ڈراون حملے میں یوکرین میں نو افراد ہلاک، درجنوں زخمی

2026-06-03
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

امریکہ و اسرائیل فوجی تعلقات میں تاریخی توسیع؟ کانگریس کا نیا بل متنازع بن گیا

2026-06-02
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

امریکہ جنگ بندی پر عمل نہیں کر رہا: ایرانی چیف مذاکرات کار باقر قالیباف

2026-06-02
Next Post

زوبین گرگ موت کیس: دونوں ملزمان کو عدالت نے 14 روزہ ریمانڈ پر بھیجا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.