جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

صمود فلوٹیلا مرسی مطروح’ پہنچ گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-30
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

قاہرہ، 29 ستمبر (یو این آئی) غزّہ کی طرف عازمِ سفر ‘عالمی صمود امدادی بیڑا’ مصر کے بحیرہ روم ساحل پر ‘مرسی مطروح’ کے شمال میں پہنچ گیا ہے ۔
صمود فلوٹیلا کی ،غزّہ محاصرہ توڑنے کے لئے قائم کی گئی بین الاقوامی کمیٹی نے اتوار کو ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ فلوٹیلا چند گھنٹوں میں اسکندریہ کے شمالی پانیوں کی طرف روانہ ہوجائے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم، غزہ کے قریب پہنچ رہے ہیں اور صیہونیوں کی طرف سے کسی بھی وقت ہمارے خلاف جنگی جرم کا ارتکاب متوقع ہے "۔
عالمی صمودکمیٹی نے کہا ہے کہ "ہمارے مرکزی جہاز ‘اوہویلا ‘اور ‘آل ان’ اس وقت غزہ سے صرف 678 کلومیٹر دور ہیں۔ توقع ہے کہ جہاز 3 سے 4 دن تک غزّہ پہنچ جائیں گے ۔ حال ہی میں دو نئے جہازوں کی شرکت سے ہمارے امدادی بیڑے کے جہازوں کی تعداد 44 ہو گئی ہے "۔
مزید کہا گیا ہے کہ "صرف دو دن میں، بیڑا خطرناک علاقے میں داخل ہو جائے گا۔ ہمارا عزم مضبوط ہے ، لیکن یہ وہ لمحہ ہے جب عالمی سطح پر آپ سب کا چوکس اور باہم متحد ہونا سب سے زیادہ ضروری ہے ۔”
اس سے قبل، کمیٹی نے کہا تھا کہ ” ہم ،صحافیوں اور طبی ماہرین پر مشتمل ایک کشتی کو، اسرائیل کے زیرِ محاصرہ،غزہ بھیجیں گے ۔یہ کشتی، یکم اکتوبر کو روانہ ہوگی اور 100 سے زائد بین الاقوامی میڈیا کارکنوں اور ڈاکٹروں کو غزّہ پہنچائے گی۔
اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے کان کی خبر کے مطابق اسرائیل، صمود فلوٹیلا کو روکنے اور اسے قبضے میں لینے کی تیاری کر رہا ہے ۔ توقع ہے کہ صمود چار دن میں یعنی یہودیوں کی مذہبی تعطیل "یوم کپور” کے موقع پر غزہ کے ساحل تک پہنچے گا ۔
کان نشریاتی ادارے کے مطابق، اسرائیل کی بحری کمانڈو یونٹ ‘شایتیت 13’ نے حالیہ دنوں میں "سمندر میں جہازوں پرقبضے ” کی مشقیں کی ہیں۔یہ مشقیں "جہاز کے عملے کو پہنچنے والے نقصان کو کم سے کم کرنے ” کے لیے کی گئی ہیں۔
خبر میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے حال ہی میں بیڑے کے منتظمین سے رابطہ کیا اور انسانی امداد کو اشکلون پورٹ، یونانی زیر انتظام جنوبی قبرص یا پھر ویٹیکن کے ذریعے غزّہ پہنچانے کی پیشکش کی ہے لیکن منتظمین نے انکار کر دیا ہے ۔ یہ ایک ایسا قدم ہے جسے تل ابیب اشتعال انگیزی قرار دیتا ہے ۔
اگر یہ کارروائی کی گئی تو متوقع اسرائیلی آپریشن ویسا ہی ہو گا جیسا کہ جون اور جولائی میں میڈلین اور ہندالہ امدادی جہازوں کو روکنے کے لئے کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ صمود فلوٹیلا رواں مہینے کے آغاز میں ،غزہ پر اسرائیلی محاصرہ توڑنے اور انسانی امداد، خاص طور پر طبی سامان، کی فراہمی کے لیے ، روانہ ہوا تھا۔
2اسرائیل نے 2 مارچ سے ، غزہ کی گزرگاہوں کو مکمل طور پر بند کر رکھا ہے ، خوراک اور امدادی قافلوں کو روک دیا اور علاقے میں غذائی قلّت کو قحط کی حد تک شدید کر دیا ہے ۔
بحیثیت ایک قابض طاقت کے ، اسرائیل غزہ کی طرف جانے والے جہازوں کو روکنے ، جہازوں کو قبضے میں لینے اور کارکنوں کو ملک بدر کرنے کا ریکارڈ رکھتا ہے ۔ ناقدین ان اقدامات کو بحری قزاقی قرار دیتے ہیں۔
اسرائیلی فوج اکتوبر 2023 سے تا حال غزہ میں ، زیادہ تر عورتوں اور بچوں پر مشتمل ، 66,000 سے زائد فلسطینیوں کو قتل کر چُکی ہے ۔ مسلسل بمباری نے علاقے کو ناقابل رہائش بنا دیا ہے اور بھوک اور بیماریوں کے پھیلاؤ کا سبب بن گئی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

افغانستان نے امریکی شہری عامر امیری کو رہا کر دیا

Next Post

لبنان میں حزب اللّٰہ کو بطور سیاسی جماعت قانونی حیثت حاصل ہے : امریکی نمائندہ خصوصی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟
عالمی خبریں

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

2026-09-11
انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

2026-09-11
ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا
عالمی خبریں

ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا

2026-09-11
یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس

2026-09-11
عالمی خبریں

روسی حملوں میں یوکرین میں 7 افراد ہلاک، کیف کا آرکٹک میں گیس پلانٹس پر حملہ

2026-09-11
عالمی خبریں

فلپائن میں فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ

2026-09-11
امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
Next Post

لبنان میں حزب اللّٰہ کو بطور سیاسی جماعت قانونی حیثت حاصل ہے : امریکی نمائندہ خصوصی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.