جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

شیتل دیوی نے عالمی پیرا تیر اندازی چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-28
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

نئی دہلی، 27 ستمبر (یو این آئی) اٹھارہ سالہ ہندوستانی تیرانداز شیتل دیوی نے ہفتہ کو یہاں ترکی کی عالمی نمبر ون اوزنور کیور گرڈی کو 146-143 سے ہرا کر پیرا عالمی تیر اندازی چیمپئن شپ میں خواتین کے کمپاؤنڈ انفرادی مقابلے میں طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔
اس مقابلے میں واحد بغیر بازو والی تیرانداز شیتل اپنے پیروں اور ٹھوڈی کا استعمال کرتی ہیں اور یہ چیمپئن شپ میں ان کا تیسرا تمغہ ہے۔
اس سے قبل انہوں نے ٹومن کمار کے ساتھ مل کر کمپاؤنڈ مقابلے میں برطانیہ کے جوڑی گرینہم اور نیتھن میک کوئین کو 152-149 سے ہرا کر مکسڈ ٹیم مقابلے کا کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔
کمپاؤنڈ خواتین اوپن ٹیم مقابلے میں، شیتل اور سرِیتا نے فائنل میں ترکی سے ہارنے کے بعد نقرئی تمغہ حاصل کیا۔
انفرادی فائنل میں شیتل نے مسلسل اچھا مظاہرہ کیا اور صبر کے ساتھ نشانہ لگایا۔ پہلا راؤنڈ 29-29 سے برابر تھا لیکن شیتل نے دوسرے راؤنڈ میں تین 10-10 شاٹس لگا کر ابتدائی برتری حاصل کی اور 30-27 سے جیت حاصل کی۔
تیسرا راؤنڈ بھی 29-29 سے برابر رہا۔ شیتل کی واحد معمولی غلطی چوتھے راؤنڈ میں ہوئی، جہاں انہوں نے 28 نمبر بنائے اور گِرڈی نے ایک نمبر سے جیت حاصل کی، پھر بھی شیتل 116-114 سے دو نمبروں کی برتری قائم رکھیں۔ اس کے بعد انہوں نے تین درست تیر مار کر 30 نمبر حاصل کیے اور ایک بغیرغلطی آخری راؤنڈ کے ساتھ اپنا پہلا طلائی تمغہ یقینی بنایا۔
اس سے قبل سیمی فائنل میں جموں و کشمیر کی اس تیرانداز نے برطانیہ کی جوڑی گرینہم کو 145-140 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راجستھان کی سینئر خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان

Next Post

عبدالرزاق نے بی سی بی کی سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
کھیل

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

2026-09-10
انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں
کھیل

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

2026-09-10
کھیل

پاکستان کی ٹیم میں اتنی بڑی تبدیلیاں ہوئیں، مجھے بھی خبر نہیں تھی: بابر اعظم

2026-09-10
کھیل

پیگولا نے واپسی کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی

2026-09-10
الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں
کھیل

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

2026-09-08
تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار
کھیل

تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

2026-09-08
کھیل

شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد فاطمہ ثناء پر سینڈ آف اشارے کے لیے جرمانہ لگایا گیا

2026-09-08
کھیل

راہل دراوڈ کے ساتھ اپنی تیاری کے بارے میں کافی بات چیت کی ہے: پڈیکل

2026-09-08
Next Post

عبدالرزاق نے بی سی بی کی سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.