جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سعودی عرب کا فلسطینی اتھارٹی کی معاونت کے لیے عالمی اتحاد کا اعلان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-27
in عالمی خبریں
A A
سعودی عرب کا فلسطینی اتھارٹی کی معاونت کے لیے عالمی اتحاد کا اعلان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

نیویارک، 26 ستمبر (یو این آئی) سعودی عرب نے فلسطینی اتھارٹی کے لیے ایک ہنگامی بین الاقوامی اتحاد تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے ۔ مملکت اس کے ذریعے 9 کروڑ ڈالر فراہم کرے گی۔ یہ بات سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے "دو ریاستی حل” پر عالمی اتحاد کے مشترکہ اجلاس میں بتائی۔
انھوں نے واضح کیا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد اب 159 سے زائد ہو چکی ہے ۔ یہ پیش رفت سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ صدارت میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے بعد سامنے آئی، جس کا مقصد فلسطین کے مسئلے کا پر امن حل اور "دو ریاستی حل” پر عمل درآمد ہے ۔ وزیر خارجہ کے مطابق عرب اور اسلامی ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آگاہ کیا ہے کہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے ۔
فیصل بن فرحان نے زور دیا کہ غزہ کی جنگ کا خاتمہ دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے بنیادی شرط ہے ۔ ان کا کہنا تھا "ہم امریکا کے ساتھ مل کر جنگ روکنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعلق اس وقت تک ممکن نہیں جب تک آزاد فلسطینی ریاست قائم نہ ہو۔”
وزیر خارجہ نے اردن، مصر، ناروے اور یورپی نمائندہ برائے امن کے ساتھ مشترکہ کانفرنس میں کہا کہ یہ اتحاد خطے کے امن و سلامتی کی ضمانت ہو گا، جو فلسطینی عوام کے ساتھ انصاف پر مبنی ایک واضح روڈ میپ مرتب کرتا ہے ۔
انھوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب شراکت داروں کے ساتھ مل کر جامع اور منصفانہ امن کے لیے کوشاں رہے گا۔ ان کے مطابق "دو ریاستی حل” ایک تاریخی موقع ہے جس کے تحت مشرقی بیت المقدس کو دارالحکومت بنا کر 1967 کی سرحدوں پر فلسطینی ریاست قائم کی جائے گی۔
برطانوی نشریاتی ادارے "اسکائی نیوز” سے گفتگو میں فیصل بن فرحان نے کہا کہ صدر ٹرمپ غزہ کی جنگ ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انھوں نے کہا "میں پُرامید ہوں کہ جنگ کے خاتمے کا عمل شروع ہو چکا ہے ۔ یہ جنگ بہت طول پکڑ گئی ہے اور اب اس کا خاتمہ ضروری ہے ۔”
انھوں نے اسرائیلی کارروائیوں کو "نسل کشی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ حقائق کسی طور جھٹلائے نہیں جا سکتے ۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے دوران کئی یورپی ممالک نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا، جن میں برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، پرتگال، فرانس، بیلجیم، لکسمبرگ، مالٹا، اندورا اور موناکو شامل ہیں۔
گزشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز پر صدر ٹرمپ کی سربراہی میں امریکا، آٹھ عرب ممالک اور اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس کی میزبانی امیر قطر شیخ تمیم نے کی۔ ان کے علاوہ اردن کے شاہ عبداللہ، ترک صدر رجب طیب اردوان، انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو، پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف، مصر کے وزیر اعظم مصطفی مدبولی، امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے بھی شرکت کی۔
شرکا نے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے غزہ میں جاری انسانی المیے اور تباہ کن حالات کی نشان دہی کی۔ انھوں نے جبری ہجرت کو مسترد کیا اور اس بات پر زور دیا کہ بے گھر فلسطینیوں کی واپسی یقینی بنائی جائے ۔
سربراہی اجلاس نے زور دیا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور بڑے پیمانے پر انسانی امداد کی ترسیل ہی منصفانہ اور دیرپا امن کی طرف پہلا قدم ہے ۔
اجلاس کے اگلے روز صدر ٹرمپ نے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ غزہ کی جنگ ختم کرنے کے لیے معاہدہ قریب ہے ۔ "مجھے اسرائیلی قیادت سے ملاقات کرنا ہو گی، لیکن میرا خیال ہے کہ ہم یہ کر سکتے ہیں۔ بہت زیادہ لوگ مر رہے ہیں، ہمیں یرغمالیوں کو رہا کرانا ہے ۔”
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس کی فضائیہ نے غزہ میں 170 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا ہے جن میں "مسلح عناصر، فوجی تنصیبات، اسلحہ کے ذخائر اور بنیادی ڈھانچے ” شامل ہیں۔ یہ اعلان فوجی ترجمان آویخای ادرعی نے "ایکس” پر کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پابندیاں ہٹانے کے بعد ٹرمپ کا شام کے بارے میں بڑا اعلان کرنے کا وعدہ

Next Post

کیرالہ کی میڈیا کانفرنس میں فلسطین کے سفیر شامل ہوں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟
عالمی خبریں

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

2026-09-11
انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

2026-09-11
ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا
عالمی خبریں

ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا

2026-09-11
یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس

2026-09-11
عالمی خبریں

روسی حملوں میں یوکرین میں 7 افراد ہلاک، کیف کا آرکٹک میں گیس پلانٹس پر حملہ

2026-09-11
عالمی خبریں

فلپائن میں فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ

2026-09-11
امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
Next Post

کیرالہ کی میڈیا کانفرنس میں فلسطین کے سفیر شامل ہوں گے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.