دربھنگہ، 25 ستمبر (یو این آئی) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ-لیننسٹ (سی پی آئی (ایم ایل)) کے جنرل سکریٹری دیپانکر بھٹاچاریہ نے جمعرات کو کہا "بدلو سرکار، بدلوبہار” کا نعرہ آج عوام کا نعرہ بن چکا ہے ۔
مدھوبنی ضلع کے ایک روزہ دورے پر جانے کے سلسلے میں ضلع کے شوبھن چوک میں جمع لیڈروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر بھٹاچاریہ نے کہا کہ انڈیا اتحاد کی ووٹر ادھیکار یاترا کے بعد بہار میں تبدیلی کی لہر ایک طوفان بن گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ متھیلانچل میں لال جھنڈے کی جو وراثت ہے ، اسے نئی بلندیوں پر پہنچانے کا عہد کرنا ہوگا۔
قبل ازیں مسٹر بھٹاچاریہ آج صبح راجدھانی پٹنہ سے بذریعہ سڑک مدھوبنی کے لیے روانہ ہوئے ۔ سی پی آئی (ایم ایل) پولٹ بیورو کے رکن اور آل انڈیا فارم اینڈ رورل لیبر یونین کے جنرل سکریٹری، دھیریندر جھا، آل انڈیا اسکیم ورکرز فیڈریشن کے جنرل سکریٹری اور قانون ساز کونسلر ششی یادو، اور سی پی آئی (ایم ایل) مرکزی کمیٹی کے رکن اور ہم عصر لوک یدھ کے ایڈیٹر سنتوش سحر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ شوبھن میں مقامی سی پی آئی (ایم ایل) قائدین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر دربھنگہ ضلع سکریٹری بیدیا ناتھ یادو، سینئر لیڈر آر کے ساہنی، بیدیا ناتھ یاد، آر کے ساہنی، انصاف منچ کے ریاستی نائب صدر نیاز احمد، کیشری کمار یادو، دنیش یادو، محمد خوشتر، محمد سرفراز انصاری، للن پاسوان، ونود سنگھ، کومل یادو، امت پاسوان موجودتھے ۔








