جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ٹرمپ نوبیل امن انعام چاہتے ہیں تو غزہ جنگ ختم کرانا ہوگی: فرانسیسی صدر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-25
in عالمی خبریں
A A
ٹرمپ نوبیل امن انعام چاہتے ہیں تو غزہ جنگ ختم کرانا ہوگی: فرانسیسی صدر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

نیویارک، 24 ستمبر (یو این آئی) فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صرف اسی صورت میں نوبیل امن انعام حاصل کرسکتے ہیں اگر وہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان غزہ میں جاری تنازع ختم کروا دیں۔
خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سب سمجھتے ہیں کہ مجھے نوبیل انعام ملنا چاہیے ۔
نیویارک میں فرانسیسی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں میکرون سے ٹرمپ کی اس خواہش کے بارے میں سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں صدر ٹرمپ نے دنیا کی سات جنگیں رُکوانے کا کہا لیکن نوبیل امن انعام صرف تب ممکن ہے جب آپ اس تنازع کو ختم کریں، اس کے لیے اسرائیل پردباؤ ڈالنا ضروری ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بند کرے ، اس کے لیے صرف سیاسی ارادے کی ضرورت ہے ۔
فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ ہی غزہ جنگ بند کرواسکتے ہیں، کیونکہ ہم اسرائیل کو وہ ہتھیار فراہم نہیں کرتے جو غزہ میں جنگ کے لیے استعمال ہوتے ہیں، غزہ میں جنگ کے لیے ہتھیاراور آلات امریکا فراہم کرتا ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں ایمانوئیل میکرون کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر فرانس پر پابندیاں عائد کرتا ہے تو وہ اس کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر غزہ میں جنگ جاری رہتی ہے اور اسرائیلی فوج شہریوں کا قتل جاری رکھتی ہے تو ہم خاموش نہیں رہ سکتے ۔
فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے پاس اب کوئی واضح منصوبہ نہیں ہے اور اگر اسرائیل کا منصوبہ اپنے ہمسائے کو تباہ کرنا ہے تو وہ اپنے لوگوں کو ہمیشہ کی جنگ میں جھونک رہا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملوں میں اسرائیل کا ہاتھ: امریکہ

Next Post

چین میں سمندری طوفان ‘ریگاسا’ کے پیش نظر 10 شہروں میں اسکول اور کاروبار بند

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟
عالمی خبریں

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

2026-09-11
انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

2026-09-11
ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا
عالمی خبریں

ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا

2026-09-11
یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس

2026-09-11
عالمی خبریں

روسی حملوں میں یوکرین میں 7 افراد ہلاک، کیف کا آرکٹک میں گیس پلانٹس پر حملہ

2026-09-11
عالمی خبریں

فلپائن میں فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ

2026-09-11
امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
Next Post
چین میں سمندری طوفان ‘ریگاسا’ کے پیش نظر 10 شہروں میں اسکول اور کاروبار بند

چین میں سمندری طوفان 'ریگاسا' کے پیش نظر 10 شہروں میں اسکول اور کاروبار بند

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.