جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

جی ایس ٹی 2.0 کے پہلے دن آٹو سیکٹر میں زبردست تیزی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-24
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

نئی دہلی، 23 ستمبر (یو این آئی) جی ایس ٹی میں نئی اصلاحات نافذ ہونے کے بعد پہلے ہی دن 22 ستمبر کو کئی کمپنیوں نے ریکارڈ سطح پر گاڑیاں فروخت کیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ملک کی سب سے بڑی مسافر گاڑی بنانے والی کمپنی ماروتی سوزوکی نے پیر کے روز 30 ہزار گاڑیاں ڈلیور کیں اور اس دوران 80 ہزار انکوائریز موصول ہوئیں۔ یہ کمپنی کے 35 سالہ تاریخ میں ایک دن کی سب سے زیادہ ڈلیوری ہے ۔ اس کی دو بڑی وجوہات بتائی گئیں: پہلی یہ کہ نوراتری کے موقع پر لوگ گاڑیاں خریدنا مبارک سمجھتے ہیں اور دوسری وجہ یہ کہ جی ایس ٹی 2.0 میں ٹیکس کٹوتی کے اعلان کے بعد لوگوں نے خریداری مؤخر کر دی تھی اور پہلے دن ہی بھرپور فائدہ اٹھایا۔ توقع ہے کہ آنے والے تہواروں کے موسم میں بھی فروخت میں تیزی برقرار رہے گی۔ چھوٹی کاروں کی بکنگ میں عام تہواری سیزن کے مقابلے میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
جی ایس ٹی میں 22 ستمبر سے نافذ اصلاحات کے تحت چھوٹی گاڑیوں اور 350 سی سی تک کی موٹر سائیکلوں کی قیمتیں کم ہو گئی ہیں۔ ان پر 28 فیصد کے بجائے اب صرف 18 فیصد ٹیکس لگے گا اور ساتھ ہی اضافی محصول (سیس) بھی ختم کر دیا گیا ہے ۔
ہنڈائی کے ڈیلروں نے بھی ایک دن میں 11 ہزار یونٹس کی بلنگ کی، جو پچھلے پانچ سال کا ریکارڈ ہے ۔ ٹاٹا موٹرز نے پیر کے روز 10 ہزار گاڑیاں ڈلیور کیں اور 25 ہزار سے زیادہ انکوائریز موصول ہوئیں۔
تہواری موسم اور رکی ہوئی طلب کا اثر یہ بھی رہا کہ ہائیر کمپنی کے اے سی کی فروخت کسی عام پیر کے مقابلے میں تقریباً دوگنی ہو گئی۔ کئی لوگوں نے جی ایس ٹی شرح میں کٹوتی کے اعلان کے بعد پہلے ہی ایڈوانس بکنگ کرا لی تھی۔ بلو اسٹار کے اے سی کی فروخت 22 ستمبر 2024 کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ رہی۔ قابل ذکر ہے کہ جی ایس ٹی 2.0 میں اسپلٹ اے سی کی قیمتیں 3 ہزار سے 5 ہزار روپے تک کم ہو گئی ہیں۔
جی ایس ٹی میں ہائی اینڈ ٹی وی کی قیمتیں بھی 85 ہزار روپے تک گھٹ گئیں۔ سپر پلاسٹرونک کے 43 انچ اور 55 انچ ٹی وی سیٹ کی فروخت میں 30 سے 35 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یشو بھومی میں بدھ سے ہوگا بایو انرجی اینڈ ٹیک ایکسپو کا آغاز

Next Post

این ایچ آر سی نے نوزائیدہ کی موت کا از خود نوٹس لیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے
قومی خبریں

پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے

2026-07-21
’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
Next Post

این ایچ آر سی نے نوزائیدہ کی موت کا از خود نوٹس لیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.