جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی حکومت نسل کش ،ذمہ دار نیتن یاہو ہے :ایردوان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-24
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

نیویارک، 23 ستمبر (یو این آئی) ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں ‘مکمل نسل کشی’ کا ارتکاب کر رہا ہے جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کو براہ راست ان ہلاکتوں کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے ۔
ترک صدر نے پیر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو نے بدقسمتی سے اس نسل کشی میں ہزاروں افراد کو ہلاک کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں اور ترکی نے بہت سے زخمیوں کو علاج کے لیے ملک منتقل کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس نسل کشی کی مکمل مخالفت کرتے ہیں۔
فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس اور اس کے یرغمالیوں کے بارے میں پوچھے جانے پر ایردوان نے ان دعووں کو مسترد کردیا کہ اس کا الزام صرف حماس پر عائد ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی ایسا جرم نہیں ہے جو یکطرفہ ہے ۔ میرے خیال میں اس بارے میں صرف حماس پر الزام لگانا غلط ہوگا۔
انہوں نے اسرائیل پر شہریوں پر اندھا دھند حملوں کا الزام عائد کرتے ہوئے مزید کہا کہ جب اسلحے کی بات آتی ہے تو حماس کا موازنہ اسرائیل سے نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اسرائیل 7 سے 70 سال کی عمر تک کے بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کو بلا دریغ اپنی طاقت کا نشانہ بنا رہا ہے ۔
تنازعہ کے خاتمے کے امکانات کے بارے میں ایردوان نے شکوک و شبہات کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ کو یاد ہوگا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ میں روس یوکرین جنگ ختم کروں گا۔ کیا یہ ختم ہوئی؟ نہیں یہ اب بھی جاری ہے ۔ اسی طرح غزہ میں جنگ ختم کرنے کا کہا لیکن وہاں بھی صورتحال مختلف نہیں ہے ۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ حماس کو ایک دہشت گرد گروپ کے طور پر دیکھتے ہیں تو انہوں نے اس خیال کو مسترد کر تے ہوئے کہا کہ میں حماس کو دہشت گرد تنظیم کے طور پر نہیں دیکھتا اس کے برعکس ، میں اسے ایک مزاحمتی گروپ کے طور پر دیکھتا ہوں ، وہ اپنا دفاع کرنے کی کوشش کرنے کے لئے جو کچھ کرنا چاہتے ہیں وہ استعمال کر رہے ہیں۔
دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے نیویارک میں ترکش ہاؤس میں کویت کے ولی عہد شیخ صباح خالد الصباح سے ملاقات کی جہاں انہوں نے اسرائیل کے خلاف مسلم دنیا کے اتحاد کو سراہا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر نیویارک میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ایردوان نے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کے لیے مذاکرات جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔
ترک صدر نے ترکیہ اور کویت کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے کام جاری رکھیں گے ۔
شام کے بارے میں صدر ایردوان نے ملک کی علاقائی سالمیت کو برقرار رکھتے ہوئے تعمیر نو اور ترقی پر توجہ مرکوز کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور شام کے لیے انقرہ کی حمایت کا اعادہ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکہ کے 6 جنریشن لڑاکا طیارے ایف-47 کی تیاری کا آغاز

Next Post

بیلجیم، مالٹا، اینڈورا، موناکو اور لکسمبرگ نے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
Next Post

بیلجیم، مالٹا، اینڈورا، موناکو اور لکسمبرگ نے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.