جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکہ کے 6 جنریشن لڑاکا طیارے ایف-47 کی تیاری کا آغاز

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-24
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی ناکامی کے یقینی امکانات

صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر دوبارہ کرنے کا اعلان

واشنگٹن، 23 ستمبر (یو این آئی) امریکی فضائیہ کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ’سکستھ جنریشن لڑاکا طیارے ایف-47′ کی پیداوار شروع ہو چکی ہے اور اس کی پہلی پرواز 2028ء تک متوقع ہے ۔
یہ اعلان چین کی طرف سے حالیہ فوجی پریڈ میں اپنی نئی جنگی مشینری کی نمائش کے 3 ہفتے بعد سامنے آیا ہے ۔
واشنگٹن میں ہونے والے ‘ایئر، اسپیس اینڈ سائبر کانفرنس’ کے دوران امریکی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف جنرل ڈیوڈ ایلون نے کہا کہ بوئنگ کمپنی نے ایف-47 کے پہلے یونٹ کی تیاری کا آغاز کر دیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ طیارہ ‘نیکسٹ جنریشن ایئر ڈومیننس’ (این جی اے ڈی) پروگرام کے تحت ایف-22 کی جگہ لے گا۔
جنرل ڈیوڈ ایلون نے بتایا کہ ہمیں تیزی سے آگے بڑھنا ہے ، ٹیم کا ہدف ہے کہ 2028ء تک یہ طیارہ فضا میں ہو۔ پچھلے کئی برسوں کی ریسرچ، سیکڑوں ٹیسٹنگ گھنٹے اور ہزاروں انسانوں کی محنت کے بعد ہم اس مقام پر پہنچے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ صرف چند ماہ قبل ہونے والے اعلان کے بعد ہی بوئنگ نے پہلا یونٹ بنانا شروع کر دیا ہے ، ہم تیار ہیں اور ہمیں تیز رفتاری سے کام جاری رکھنا ہوگا۔
یاد رہے کہ مارچ 2025ء میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرکاری طور پر اعلان کیا تھا کہ بوئنگ کو این جی اے ڈی کے تحت چھٹی نسل کے لڑاکا طیارے کی تیاری کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔
امریکی صدر نے یہ بھی کہا تھا کہ ایف-47 کے تجرباتی ماڈلز 5 برس سے خفیہ طور پر اُڑائے جا رہے تھے اور اس کی پہلی پرواز سن 2019ء میں ہوئی۔
امریکی فضائیہ کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایف-47 کی پہلی پرواز صدر ٹرمپ کے موجودہ دورِ صدارت کے اختتام سے قبل یعنی جنوری 2029ء سے پہلے ہو جائے گی۔
ماہرین کے مطابق چھٹی نسل کے لڑاکا طیارے میں سپر سونیک تیز رفتاری، جدید اسٹیلتھ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی ہتھیار اور ڈرون کے ساتھ کوآرڈی نیٹ کرنے کی صلاحیت شامل ہو گی۔ اس کے علاوہ، یہ طیارہ نا صرف دشمن کی فضائی طاقت کو چیلنج کرے گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ نیٹ ورک سینٹرڈ وار فیئر کے ذریعے دیگر پلیٹ فارمز سے بھی روابط رکھے گا۔
چین کی طرف سے حالیہ فوجی پریڈ میں جنگی طیاروں اور ہائیپر سونک میزائلوں کی نمائش کے بعد امریکی اعلان کو ایک حکمتِ عملی پیغام کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے ۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خطے میں فضائی بالادستی کی دوڑ میں یہ تازہ ترین اقدام ایک بڑا قدم ہے ۔
امریکی فضائیہ نے ایف-47 کی تیاری کے لیے فنڈز کی منظوری پہلے ہی دے رکھی ہے اور توقع ہے کہ آئندہ مالی سال میں اس منصوبے پر مزید سرمایہ کاری کی جائے گی۔
ایک اور اہم نکتہ یہ بھی ہے کہ این جی اے ڈی پروگرام صرف ایک طیارے تک محدود نہیں بلکہ اس میں جدید ہتھیار، سینسر اور ڈرون سسٹمز کی ایک مکینزم شامل ہیں جس سے امریکا اپنی فضائی برتری کو 21 ویں صدی کے دوسرے عشرے تک برقرار رکھنے کا خواہاں ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکہ کے بعد چین ایئرکرافٹ کیریئر سے جدید لڑاکا طیارے لانچ کرنے والا دوسرا ملک

Next Post

اسرائیلی حکومت نسل کش ،ذمہ دار نیتن یاہو ہے :ایردوان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی ناکامی کے یقینی امکانات

2026-06-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر دوبارہ کرنے کا اعلان

2026-06-04
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران کا بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹر اور ایئربیس نشانہ بنانے کا دعویٰ

2026-06-04
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان فون پر گرما گرم بحث
عالمی خبریں

’’میں تمھاری کھال بچا رہا ہوں‘‘ ٹرمپ کی نیتن یاہو پر شدید برہمی

2026-06-03 - Updated on 2026-06-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ کے نیتن یاہو کو پاگل کہنے کے بعد اسرائیل کا جنوبی لبنان پر حملہ

2026-06-03
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
عالمی خبریں

روسی میزائل اور ڈراون حملے میں یوکرین میں نو افراد ہلاک، درجنوں زخمی

2026-06-03
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

امریکہ و اسرائیل فوجی تعلقات میں تاریخی توسیع؟ کانگریس کا نیا بل متنازع بن گیا

2026-06-02
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

امریکہ جنگ بندی پر عمل نہیں کر رہا: ایرانی چیف مذاکرات کار باقر قالیباف

2026-06-02
Next Post

اسرائیلی حکومت نسل کش ،ذمہ دار نیتن یاہو ہے :ایردوان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.