جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

معروف کرکٹ امپائر ڈکی برڈ چل بسے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-24
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

نئی دہلی ،23 ستمبر(یواین آئی) لیجنڈری کرکٹ امپائر ڈکی برڈ 92 برس کی عمر میں چل بسے ان کے انتقال کی خبر کا اعلان یارکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے کیا۔
اسکائی اسپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کے معروف امپائر ڈکی برڈ 92 برس کی عمر میں چل بسے۔ ان کے انتقال کی خبر کا باضابطہ اعلان یارکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے کیا۔ وہ اپنے امپائرنگ کیریئر کے دوران کرکٹرز اور عوام میں بے حد مقبول تھے۔
ڈکی برڈ کا شمار کرکٹ کے مشہور ترین امپائروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے 66 ٹیسٹ میچز اور 69 ایک روزہ میچوں میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے۔ ان میں تین ایک روزہ عالمی کپ کے فائنلز بھی شامل ہیں۔
ہیرالڈ ڈینس ‘ڈکی’ برڈ ایم بی ای او بی ای کرکٹ کے مشہور ترین امپائروں میں سے ایک بن گئے، جنہوں نے 66 ٹیسٹ اور 69 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کے ساتھ ساتھ تین ورلڈ کپ فائنلز میں فرائض انجام دیے۔
انہوں نے اپنے بین الاقوامی امپائرنگ کیریئر کا آغاز 5 جولائی 1973 کو انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ہیڈنگلے ٹیسٹ سے کیا تھا۔ آخری بار وہ 1996 میں انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان لارڈز ٹیسٹ میں امپائرنگ کرنے کے لیے میدان میں اترے تھے۔
ڈکی برڈ کو ملکہ برطانیہ الزبتھ نے خصوصی ایوارڈ ای بی ایم سے بھی نوازا جب کہ وہ کرکٹ کی دنیا سے تعلق رکھنے والی واحد شخصیت ہیں، جنہیںں 27 بار ملکہ برطانیہ سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ آخری ملاقات میں وہ نیوزی لینڈ کا دورہ ادھورا چھوڑ کر لندن پہنچے تھے۔
امپائرنگ کیریئر شروع کرنے سے قبل ڈکی برڈ نے 93 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے۔ وہ اپنے کیریئر کے دوران کھلاڑیوں اور عوام میں کافی مقبول تھے۔ یارکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے ڈکی برڈ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کیا ہندوستان بمراہ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف آرام دے گا؟

Next Post

وزیر کھیل منڈاویہ نے ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تیاریوں کا جائزہ لیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
کھیل

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

2026-09-10
انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں
کھیل

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

2026-09-10
کھیل

پاکستان کی ٹیم میں اتنی بڑی تبدیلیاں ہوئیں، مجھے بھی خبر نہیں تھی: بابر اعظم

2026-09-10
کھیل

پیگولا نے واپسی کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی

2026-09-10
الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں
کھیل

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

2026-09-08
تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار
کھیل

تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

2026-09-08
کھیل

شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد فاطمہ ثناء پر سینڈ آف اشارے کے لیے جرمانہ لگایا گیا

2026-09-08
کھیل

راہل دراوڈ کے ساتھ اپنی تیاری کے بارے میں کافی بات چیت کی ہے: پڈیکل

2026-09-08
Next Post

وزیر کھیل منڈاویہ نے ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تیاریوں کا جائزہ لیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.